میاں محمد شریف 1918 میں، ایک غریب کشمیری خاندان میں میاں محمد بخش کے ہاں پنجاب کے ایک چھوٹے سے گاؤں امرتسر میں پیدا ہوئے تھے۔ [1] 1936 میں ، یہ خاندان بہتر معاشی مواقع کے لیے لاہور منتقل ہو گیا۔ میاں محمد شریف لاہور میں ایک اسٹیل فیکٹری میں مزدور کا کام کرتا تھا ، جس کی ملکیت ایک ہندو تاجر کی تھی۔ میاں محمد شریف نواب آف کالا باغ سے ملے تو انھوں نے میاں صاحب کو اپنی زرعی مشینری کی دیکھ بھال کے کام پر لگا دیا، اس کے بعد کچھ سرکاری کام کے ٹھیکے بھی ان کو دیے

محمد شریف

معلومات شخصیت
پیدائش 18 نومبر 1918ء  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
امرتسر، برطانوی ہند
وفات سنہ 2004ء (85–86 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جدہ، المکہ علاقہ، سعودی عرب
قومیت پاکستانی قوم
زوجہ شمیم اختر
اولاد 3; بشمول نواز شریف اور شہباز شریف
عملی زندگی
پیشہ بانی اتفاق گروپ
مادری زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
1939 میں ، شریف نے ادھار پیسوں سے اسٹیل کی ایک چھوٹی فاؤنڈری قائم کی۔ میاں محمد شریف اتفاق کاروباری ادارے کے بانی اور سربراہ تھے۔
اس کی شادی شمیم ​​اختر سے ہوئی تھی ، جس کے ساتھ اس کے تین بیٹے تھے۔ ان کے بیٹوں میںعباس شریف،  نواز شریف اور شہباز شریف شامل ہیں۔

انھوں نے رائے ونڈ ، پاکستان میں شریف فیکلٹی سٹی ، ایک فلاحی منصوبہ تیار کیا۔

وفات ترمیم

2000ء میں، پاکستان کے اس وقت کے منصبِ جامع، جنرل پرویز مشرف نے شریف خاندان کو سعودی عرب جلاوطن کر دیا تھا۔[2] 2004ء میں توقفِ قلب کے سبب 85 سال کی عمر میں محمد شریف کا جدہ میں انتقال ہو گیا۔[3]

میاں محمد شریف 2 بار عَجزِ قلب (Heart failure) سے دوچار ہوئے اور انجیوپلاسٹی کروائی۔ 1982ء میں پہلی بار ہارٹ بائی پاس کروایا۔ انھوں نے اپنے پیچھے تین بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی۔[4]

ان کی آخری رسومات مسجد الحرام 30 اکتوبر 2004ء کو ادا کی گئیں۔[5] لیکن ان کی میت کو پاکستان لانے کے بعد رائے ونڈ میں دفن کیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ایف اے ایس ٹی - آئی ڈی: https://id.worldcat.org/fast/1615461 — بنام: Muḥammad Sharīf — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  2. Jerar Naqvi, Lubna (31 October 2004)۔ "Mian Sharif passes away"۔ Asian Tribune۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2012 
  3. Sharif, Arshad & Mumtaz, Ashraf (30 October 2004)۔ "Mian Sharif dies in Jeddah"۔ The Dawn۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 05 ستمبر 2012