میرا نام ہے محبت (فلم)

پاکستانی اردو فلم

میرا نام ہے محبت (انگریزی: Mera Naam Hai Mohabbat) 1975ء میں اردو زبان میں ریلیز ہونے والی ایک پاکستانی فلم تھی۔ اس فلم نے سال 1975ء کے لیے بہترین فلم کا نگار ایوارڈ حاصل کیا[1]

میرا نام ہے محبت
ہدایت کارشباب کیرانوی
پروڈیوسراے حمید
منظر نویسشباب کیرانوی
ماخوذ ازلو اسٹوری (ناول)
از ایرچ سیگل
ستارےغلام محی الدین
بابرہ شریف
زرقا
بہار بیگم
ریحان
مسعود اختر
علاؤ الدین
موسیقیایم اشرف
ایڈیٹرجاوید طاہر
تاریخ نمائش
  • 6 اگست 1975ء (1975ء-08-06)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زباناردو

فلم میرا نام ہے محبت 6 اگست، 1975ء میں نمائش کے لیے پیش ہوئی۔ یہ فلم امریکی مصنف ایرچ سیگل (Erich Segal) کے ناول لو اسٹوری (Love Story) سے موخوذ تھی۔ اس فلم کے فلم ساز اے حمید، ہدایت کار شباب کیرانوی،نغمہ نگار تسلیم فاضلی، موسیقار ایم اشرف، تدوین کار جاوید طاہر تھے۔ اس فلم نے مقبولیت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ پاکستان کے علاوہ چین میں بھی ڈب کر کے نمائش کے لیے پیش کی گئی اور وہاں بھی یہ فلم اس قدر مقبول ہوئی کہ اہلِ چین نے نے ان اداکاروں کے مجسمے نصب کردیے۔[1]

اداکار ترمیم

ہدایت کار شباب کیرانوی نے اس فلم کے مرکزی کرداروں کے لیے پہلے ندیم اور دیبا کا انتخاب کیا تھا مگر جب ندیم نے دیبا کی مخالفت کی تو ہدایت کار شباب کیرانوی نے یہ کردار نووارد غلام محی الدین اور بابرہ شریف سے کرانے کا فیصلہ کیا۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں زرقا، بہار بیگم،ریحان، مسعود اختر اور علاؤ الدین شامل تھے۔[1]

موسیقی ترمیم

اس فلم کی موسیقی ایم اشرف نے ترتیب دی جبکہ نغمات تسلیم فاضلی نے لکھے۔ اس فلم میں مہدی حسن، احمد رشدی اور ناہید اختر نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔[1]

نغمات ترمیم

نمبر شمار گانا نغمہ نگار گلوکار / گلوکارہ
1 یہ دنیا رہے نہ رہے میرے ہمدم تسلیم فاضلی مہدی حسن،ناہید اختر
2 تجھے پیار کرتے کرتے میری عمر بیت جائے تسلیم فاضلی مہدی حسن
3 تجھے پیار کرتے کرتے میری عمر بیت جائے تسلیم فاضلی ناہید اختر
4 آگے تم پیچھے ہم، جاؤ گے کہاں تسلیم فاضلی احمد رشدی

اعزازات ترمیم

اس فلم نے مجموعی طور پر 7 نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ اس فلم نے یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں[1]:

نمبر شمار شعبہ نام ایوارڈ کا نام
1 بہترین اردو فلم سال 1975ء میرا نام ہے محبت نگار ایوارڈ
2 بہترین ہدایت کار شباب کیرانوی نگار ایوارڈ
3 بہترین کہانی کار شباب کیرانوی نگار ایوارڈ
4 بہترین تدوین کار جاوید طاہر نگار ایوارڈ
5 بہترین موسیقار ایم اشرف نگار ایوارڈ
6 خصوصی ایوارڈ غلام محی الدین نگار ایوارڈ
7 خصوصی ایوارڈ بابرہ شریف نگار ایوارڈ

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب پ ت ٹ عقیل عباس جعفری، پاکستان کرونیکل، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء، ص 412