میر حسین علی امام
میر حسین علی امام (پیدائش: 29 جولائی 1960ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو زبان کے مصنف، سوانح نگار، اشاریہ نویس، دکنیات شناس، ماہر معلومات عامہ، صحافی اور ہومیو پیتھک معالج ہیں۔ بہادر یار جنگ اکادمی کراچی کے نائب صدر[1]، ادارہ علم دوست پاکستان کے جنرل سیکریٹری اور اردو سندھی ادبی سنگت کے صدر ہیں۔ سوانح، اشاریہ، مکتوبات، معلومات عامہ، دکنیات، نواب بہادر یار جنگ اور مولوی عبد الحق کا مطالعہ ان کی تحریر و تحقیق کے خاص موضوعات ہیں۔
میر حسین علی امام | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (اردو میں: میر حسین علی) |
پیدائش | 29 جولائی 1960ء (64 سال) کراچی ، پاکستان |
رہائش | بہادرآباد کراچی |
شہریت | پاکستان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | گورنمنٹ اسلامیہ سائنس کالج، کراچی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی |
تعلیمی اسناد | بی ایس سی ، بی بی اے |
پیشہ | محقق ، کالم نگار ، سوانح نگار ، مکتوب نگاری |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
شعبۂ عمل | معلومات عامہ ، سوانح ، تحقیق ، مکتوب |
ملازمت | ہمدرد فاؤنڈیشن |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
حالات زندگی
ترمیممیر حسین علی امام 29 جولائی 1960ء کو کراچی، پاکستان میں پیدا ہوئے۔ ان کے اجداد کا تعلق ریاست حیدرآباد دکن سے ہے۔ ابتدائی تعلیم کراچی میں حاصل کی۔ پھر 1980ء میں اسلامیہ سائنس کالج کراچی سے بی ایس سی، 1994ء میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے بی بی اے کی اسناد حاصل کیں۔ اس کے علاوہ ہومیوپیتھک میڈیسن میں ڈی ایچ ایم ایس کی پیشہ ورانہ ڈگری بھی حاصل کی۔ ملازمت کی ابتدا 1982ء میں بطور ٹرینی کیمسٹ کونسولیٹیڈ شوگر ملز رانی پور سے کی، اس ٹریننگ کا دورانیہ 18 جنوری 1984ء تک جاری رہا۔ پھر 19 جنوری 1984ء سے 30 ستمبر 1989ء تک فاران شوگر ملز شیخ بھرکیو حیدرآباد سندھ خدمات انجام دیں۔ یکم اکتوبر 1989ء سے 30 جنوری 1999ء تک ہمدرد لیبارٹریز (وقف) پاکستان میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ یکم فروری 1999ء سے دسمبر 2001ء تک میاں جی ہربل لیبارٹری میں پروڈکشن منیجر رہے۔ 2001ء سے 2002ء تک ووڈورڈز گرائپ واٹر میں پروڈکشن اینڈ ایڈمن منیجر تعینات رہے۔ یکم اپریل 2003ء سے 30 جون 2018ء تک ایپکا لیبارٹری میں ڈپٹی منیجر پروڈکشن رہے۔ انھوں نے کالم اور ادبی مضامین مختلف ادبی جرائد میں شائع ہوئے۔ 1994ء سے 1999ء تک ماہنامہ ہمدرد نونہال میں ان کی تحریریں شائع ہوئیں۔ 1995ء سے 1997ء تک سہ ماہی مجلہ عثمانیہ میں کالم لکھے۔ 2001ء سے 2003ء تک سہ ماہی کہکشاں میں تحریریں شائع ہوئیں۔ ان کی تصانیف و تالیفات میں اہم اسلامی شخصیات (معلومات عامہ،1983ء، جنرل نالج اکیڈمی کراچی)، سائنسی معلومات (معلومات عامہ،1990ء، فرید پبلشرز کراچی)، سائنسی انسائیکلوپیڈیا (معلومات عامہ، 1991ء، فرید پبلشرز کراچی)،اسلامی و دینی معلومات (معلومات عامہ،1992ء، فرید پبلشرز کراچی)، فرخندہ بنیاد حیدرآباد دکن (تاریخی و علمی مضامین کا مجموعہ، 1994ء، میر اکادمی کراچی)، بہادر یار جنگ ایک تحقیقی مطالعہ (سوانح و تحقیق، 1994ء، بہادر یار جنگ اکادمی کراچی)، سر سید ایک عہد ساز شخصیت (سوانح، 2017ء، بہادر یار جنگ اکادمی کراچی)، جامعہ عثمانیہ کے سو سال (کتابی سلسلہ سب رس 1، 2019ء، ادارہ علم دوست پاکستان، پیش لفظ: ڈاکٹر معین الدین عقیل)، مولوی عبد الحق کا خصوصی مطالعہ (سوانح و تحقیق، 2019ء، یونیورسل پبلشرز کراچی، پیش لفظ: ڈاکٹر فاطمہ حسن، تعارف: ڈاکٹر عقیل عباس جعفری )، شہید حکیم محمد سعید (سوانح، 2020ء، بہادر یار جنگ اکادمی و ادارہ علم دوست پاکستان، پیش لفظ: ڈاکٹر معین الدین عقیل، تعارف ڈاکٹر رئیس احمد صمدانی)، مکتوباتِ مولوی عبد الحق بنام مشاہیر معہ تنقیدی مضامین (بہ اشتراک ڈاکٹر یاسمین سلطانہ فاروقی، مکاتیب، مرتبہ، 2021ء، انجمن ترقی اردو پاکستان، پیش لفظ: زاہدہ حنا)، بابائے اردو مولوی عبد الحق اور دکنیات و ریاست حیدرآباد دکن(مرتبہ، 2021ء، ایوان اردو و ادارہ علم دوست، پیش لفظ: ڈاکٹر معین الدین عقیل)، اشاریہ قومی زبان بابائے اردو مولوی عبد الحق کے حوالے سے (اشاریہ، 2022ء، انجمن ترقی اردو پاکستان)، خواجہ معین الدین (سوانح، بہادر یار جنگ اکادمی)، احکام قرآن مجید (تین جلدیں، قرآن مجید کا اشاریہ، مرتبہ، 2023ء، میر اکادمی کراچی)، معلوماتِ قرآن (سوالاً جواباً، معلومات عامہ، 2024ء، میر اکادمی کراچی)،لال قلعے سے لالو کھیت (خواجہ معین الدین کے ڈرامے کی کتابی ترتیب، 2024ء، میر اکادمی کراچی) اور بندر روڈ سے کیماڑی تک (خواجہ معین الدین کے ڈرامے کی کتابی ترتیب، 2024ء، میر اکادمی کراچی)شائع ہو چکی ہیں۔[2][3]
علمی و ادبی اداروں سے وابستگی
ترمیم- نائب صدر (سابقہ) - پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل (رجسٹرڈ)، پاکستان
- نائب صدر (موجودہ) - بہادر یار جنگ اکادمی، کراچی پاکستان
- جنرل سیکریٹری (موجودہ) - ادارہ علم دوست پاکستان
- صدر (موجودہ) - ادو سندھی ادبی سنگت (اساس) کراچی
اعزازات
ترمیم- 1992ء - سوشل اسٹوڈنٹسس فورم ایوارڈ
- 2012ء - پاکستان کوئز سوسائٹی انٹرنیشنل - لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "بہادر یارجنگ اکادمی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد"۔ روزنامہ جنگ کراچی۔ 10 اکتوبر 2020ء
- ↑ تعارفِ مصنف، بہادر یار جنگ (ایک تحقیقی مطالعہ)، بہادر یار جنگ اکادمی کراچی، ، پسِ ورق
- ↑ ڈاکٹر محمد سہیل شفیق (21 اپریل 2023ء)۔ "احکامِ قرآن ِ مجید"۔ ہفت روزہ فرائیڈے اسپیشل کراچی