شمالی ناظم آباد ٹاؤن پاکستان کے صوبہ سندھ کے دار الحکومت کراچی کے 18 قصبہ جات میں سے ایک ہے۔ اگست 2000ء میں بلدیاتی نظام متعارف کرائے جانے کے ساتھ ہی کراچی ڈویژن اور اس کے اضلاع کا خاتمہ کر کے کراچی شہری ضلعی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اس کے نتیجے میں شہر کو 18 قصبہ جات (ٹاؤنز) میں تقسیم کر دیا گیا جن میں شمالی ناظم آباد ٹاؤن بھی شامل ہے۔ یہ قصبہ سابق وزیر اعظم پاکستان خواجہ ناظم الدین سے موسوم آبادی ناظم آباد کے شمالی حصے کے باعث شمالی ناظم آباد ٹاؤن کہلاتا ہے۔

شمالی ناظم آباد ٹاؤن
 

 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک پاکستان  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تقسیم اعلیٰ ضلع کراچی وسطی[1][2]  ویکی ڈیٹا پر (P131) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متناسقات 24°56′33″N 67°02′51″E / 24.9426°N 67.0474°E / 24.9426; 67.0474  ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
قابل ذکر
باضابطہ ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

یہ قصبہ کراچی کے شمالی علاقے میں واقع ہے۔ اس کے شمال میں نئی کراچی ٹاؤن، مشرق میں گلبرگ ٹاؤن، جنوب میں لیاقت آباد ٹاؤن اور مغرب میں سائٹ ٹاؤن واقع ہیں۔

شمالی ناظم آباد ٹاؤن ایک گنجان آباد قصبہ ہے، 1998ء کی مردم شماری کے مطابق یہاں کی آبادی 5 لاکھ ہے۔ یہاں کی بڑی اکثریت اردو بولنے والے افراد پر مشتمل ہے، تاہم دیگر زبانیں بولنے والے بھی آباد ہیں۔

2009ء کے مطابق اس قصبے کے ناظم ممتاز حمید ہیں اور احسان اللہ خان ان کے نائب ہیں۔

انتظامی تقسیم ترمیم

شمالی ناظم آباد ٹاؤن مندرجہ ذیل 10 یونین کونسلوں میں تقسیم ہے:

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم