نذیر احمد لوائی
نذیر احمد لوائی (انگریزی: Nazir Ahmad Laway) (ولادت: نومبر 5، 1963ء) بھارت کے جموں و کشمیر سے راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔ وہ سابق سیاست دان غلام محمد لوائی کے فرزند ہیں۔ وہ دراصل سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے چچا وکیل حبیب اللہ لوائی سابق وزیر اعظم بھارت اندرا گاندھی کے بے حد قریبی اور کشمیر کے بڑے سیاست دانوں میں سے تھے۔ نذیر احمد خود ایک بڑے سیاست دان ہیں اور پی ڈی پی کے رکن ہیں۔ 2008ء اور 2014ء کے انتخابات میں وہ بہت کم فرق سے ہار گئے۔ وہ پی ڈی پی کی صدر نشین محبوبہ مفتی کے بھی بہت قریبی مانے جاتے ہیں۔[1][بہتر ماخذ درکار]
نذیر احمد لوائی | |
---|---|
رکن پارلیمان | |
آغاز منصب 16 فروری 2015 | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 5 نومبر 1963ء (61 سال) |
شہریت | بھارت |
جماعت | جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی |
اولاد | 3 |
عملی زندگی | |
پیشہ | سیاست دان |
پیشہ ورانہ زبان | ہندی |
درستی - ترمیم |
راجیہ سبھا
ترمیمانھوں نے ریاست جموں و کشمیر سے جے کے پی ڈی پی کے ٹکٹ پر 2015ء میں راجیہ سبھا کا انتخاب جیتا اور منتخب ہوئے۔ وہ نئی دہلی میں چوٹی کے سیاست دانوں کے ساتھ رکھنے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔[2] اگست 2019ء میں وہ اس وقت اخباروں کی سرخیاں بنے جب حکومت کے جموں و کشمیر آئین ہند کی دفعہ 370 ہٹائے جانے پر راجیہ سبھا میں آئین ہند کو پھاڑ ڈالا۔[3] انھوں نے کہا کہ؛
” | میں نے صرف ایک کتاب پھاڑی ہے جبکہ بی جے پی نے پورا دستور ہی پھاڑ ڈالا ہے۔[4] | “ |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ "Nazir Ahmad Laway"۔ Facebook.com۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2015
- ↑ "PDP leader Nazir Ahmad Laway wins seat in J&K Rajya Sabha election"۔ NewsWala.com۔ 11 دسمبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 اکتوبر 2015
- ↑ https://timesofindia.indiatimes.com/videos/news/pdp-leaders-nazir-ahmad-laway-and-mir-mohammad-fayaz-tore-a-copy-of-constitution/videoshow/70532570.cms
- ↑ https://www.msn.com/en-in/news/newsindia/pdp-mp-nazir-ahmed-laway-what-we-have-torn-is-just-a-book-bjp-has-torn-the-constitution/ar-AAFnHiC