نعیم الدین مراد آبادی

استاد العلماء مفسر اعظم صدر الأفاضل حضرت علامہ مولانا مفتی سید نعیم الدین قادری مرادآبادی

ممتاز عالم دین جن کا تاریخی نام 'غلام مصطفے' تھا۔ والد کا نام مولانا محمد معین الدین نزہت صاحب تھا۔ ( 21 صفر المظفر 1300ھ۔ 18 ذوالحجہ 1367ھ )


نعیم الدین مراد آبادی
لقبصدر الافاضل
ذاتی
پیدائش1 جنوری 1887(1887-01-01)
(21 صفر 1300ھ )
مرادآباد, شمال مغربی صوبے, برطانوی راج
وفات13 اکتوبر 1948(1948-10-13) (عمر  61 سال)
(18 ذو الحجہ 1367ھ)
مدفنجامعہ نعیمیہ مراد آباد (مرادآباد)
مذہباسلام
قومیتانڈیاn
دور حکومتجنوبی ایشا
فرقہسنی
فقہی مسلکحنفی
بنیادی دلچسپیفقہ, تفسیر
قابل ذکر کامتفسیر کنز الایمان, کتاب العقائد, دیوان اردو
مرتبہ

حصولِ تعلیم

ترمیم

آٹھ سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کیا۔ اردو اور فارسی کی کتب والد بزرگوار سے پڑھیں۔ ملا حسن تک درس نظامی حضرت مولانا شاہ فضل احمد سے پڑھا اور حضرت مولانا سید شاہ گل محمد سے 1318ھ میں تکمیل کر کے افتاء نویسی سیکھی۔ طب کی تعلیم مولانا شاہ فضل احمد امروہوی سے حاصل کی۔ 1320ھ میں دستار بندی ہوئی۔آپ کے نمایاں شاگردوں میں مفتی عبد الجلیل نقشبندی بھی سر فہرست ہیں۔جن کا مزار ٹھاروشاہ سندھ پاکستان میں واقع ہے۔

لقب و خطاب

ترمیم

تدریس میں خاصا کمال حاصل تھا اور 'استاذ العلماء' کے لقب سے مشہور تھے۔ مولانا احمد رضا خان فاضلِ بریلوی نے انھیں 'صدرالافاضل' کا خطاب دیا۔

تحریر و تحقیق

ترمیم

ایک عرصہ تک مولانا ابو الکلام آزاد کے رسائل ابلاغ اور الہلال میں مضامین لکھتے رہے۔ بیس برس کی عمر میں مولانا شاہ محمد سلامت اللہ رام پوری کے رسالہ 'اعلام الاذکیا' کی تائید میں 'الکلمتہ العلیاء' لکھا۔ آپ زبردست مناظر تھے۔ امام احمد رضا خان بریلوی کے ترجمۂ قرآن کنز الایمان پر تفسیری حاشیہ بنام خزائن العرفان تحریر کیا۔

پاکستان میں شاگرد

ترمیم

حکیم الامت مفتی احمد یار خان نعیمی گجرات۔ مفتی محمد حسین نعیمی لاہور۔ علامہ غلام فخر الدین گانگوی میانوالی ۔ جسٹس پیر محمد کرم شاہ بھیرہ شریف ۔

تصانیف

ترمیم

تصنیفات وتالیفات: دینی وملی، سیاسی وسماجی، تدریسی اور تبلیغی خدمات کے باوجود صدر الافاضل نے تقریباً دودرجن کتابیں بطور یاد گار چھوڑی ہیں۔

  • {1} تفسیر خزائن العرفان
  • {2} نعیم البیان فی تفسیر القرآن
  • {3} الکلمۃ العلیا لاعلاء علم المصطفیٰ
  • {4} اطیب البیان در رد تقویۃ الایمان
  • {5} مظالم نجدیہ برمقابر قدسیہ
  • {6} اسواط العذاب علی قوامع القباب
  • {7} آداب الاخیار
  • {8} سوانح کربلا
  • {9} سیرت صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنہم
  • {10} التحقیقات لدفع التلبیسات
  • {11} ارشاد الانام فی محفل لمولود والقیام
  • {12} کتاب العقائد
  • {13} زاد الحرمین
  • {14} الموالات
  • {15} گلبن غریب نواز
  • {16} شرح شرح مائۃ عامل
  • {17} پراچین کال
  • {18} فن سپاہ گری
  • {19} شرح بخاری (نامکمل غیر مطبوع)
  • {20} شرح قطبی (نامکمل غیر مطبوع)
  • {21} ریاض نعیم (مجموعہ کلام)
  • {22} کشف الحجاب عن مسائل ایصال ثواب
  • {23} فرائد النور فی جرائد القبور

آل انڈیا سنی کانفرنس

ترمیم

1946ء میں بنارس میں منعقدہ آل انڈیا سنی کانفرنس میں سنی علما میں اتحاد و اتفاق کی فضا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وصال

ترمیم

67 برس کی عمر میں 18 ذوالحجہ 1367ھ میں وصال ہوا۔ جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں مزار ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم