نفیسہ علی (بنگالی: নাফিসা আলি) (پیدائش: 18 جنوری، 1957ء) بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک بنگالی اداکارہ اور سماجی کارکن ہیں۔

نفیسہ علی
نفیسہ علی لاہور کے پریمئر کے موقع پر

معلومات شخصیت
پیدائشی نام نفیسہ علی
پیدائش (1957-01-18) 18 جنوری 1957 (عمر 67 برس)
کولکاتا، بھارت
شہریت بھارت   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت انڈین نیشنل کانگریس   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ اداکارہ، ماڈل، سیاست دان
کھیل پیراکی   ویکی ڈیٹا پر (P641) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ www.nafisaali.com
IMDB پر صفحہ  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابتدائی زندگی

ترمیم

نفیسہ فوٹوگرافر احمد علی اور فیلومینا ٹوریسان (Philomena Torresan) کے یہاں کولکاتا، مغربی بنگال میں پیدا ہوئیں۔ احمد ایس واجد علی کے بیٹے اور زیب النساء حمیداللہ کے بھائی تھے۔ وہ بنگلہ دیش کے مکتی جودھا فوجی بیر پرتیک اختر احمد کے رشتے داروں میں سے ہیں۔[1] ان کی ماں اب آسٹریلیا میں قیام پزیر ہیں۔[2]

نفیسہ لا مارٹینئیر کولکاتا سے سینیئر کیمبرج گئیں۔ وہ ویدانت کا مطالعہ کر چکی ہیں جسے چِنمیا مشن آف ورلڈ انڈرسٹینڈنگ نے فراہم کیا تھا۔

ان کے شوہر چوگان کھلاڑی اور ارجنا ایوارڈ یافتہ موظف کرنل آر ایس سودھی ہیں۔ شادی کے بعد وہ پیشہ ورانہ کام کرنا بند کر چکی تھیں اور اپنے تین بچوں پر توجہ کر رہی تھیں: دختران: ارمانہ اور پِیا فرزند اجیت۔[2]

کریئر

ترمیم

نفیسہ علی کئی میدانوں میں کامیاب رہی ہیں۔ وہ 1972ء-1974ء کے بیچ قومی پیراکی کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔ وہ 1976ء میں مِس انڈیا رہ چکی ہیں اور 1977ء کے مس انٹرنیشنل میں رنر اپ رہی ہیں۔ علی کلکتہ جمخانہ میں 1979ء میں جاکی بھی رہ چکی ہیں۔

اداکاری کا کریئر

ترمیم

نفیسہ کئی بالی وڈ فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں، جن میں جنون (1979ء) جس میں ششی کپور بھی رہے ہیں، امیتابھ بچن کے ساتھ میجر صاب (1998ء)، بے وفا، لائف ان اے میٹرو (2007ء) اور پگلا یملا دیوانہ دھرمیندر کے ساتھ۔

وہ ایک ملیالم فلم میں کام کر چکی ہیں جس کا عنوان بِگ بی ہے اور جس میں مموٹی نے کام کیا تھا۔ وہ ایکشن انڈیا سے جڑی ہیں جو ایڈز بیداری کو بھارت میں پھیلانے والی تنظیم ہے۔

سیاسی کریئر

ترمیم

نفیسہ 2004ء کے لوک سبھا انتخابات جنوبی کولکاتا سے ناکام طور پر لڑ چکی ہیں۔ 5 اپریل 2009ء کو وہ لکھنؤ سے لوک سبھا انتخابات کے لیے سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر لڑنے کے لیے فائل کر چکی تھیں کیونکہ سنجے دت سابقہ سزا کی وجہ سے عدالت سے نااہل قرار دیے گئے تھے۔ وہ نومبر 2009ء میں انڈین نیشنل کانگریس میں دوبارہ شامل ہوئیں اور سونیا گاندھی سے سماج وادی پارٹی کے لیے لڑنے کی وجہ سے معذرت چاہی۔[3]

ذاتی زندگی

ترمیم

نفیسہ علی کے شوہر چوگان کھلاڑی اور ارجنا ایوارڈ یافتہ موظف کرنل آر ایس سودھی ہیں۔[4]

ستمبر 2005ء میں چلڈرنس فلم فیسٹول آف انڈیا کی صدر نشین بنیں۔

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. "آرکائیو کاپی"۔ 19 نومبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2017 
  2. ^ ا ب "Rival has no clue about Nafisa's secret weapon"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 اپریل 2017 
  3. "آرکائیو کاپی"۔ 15 جولا‎ئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2017 
  4. "آرکائیو کاپی"۔ 22 دسمبر 2008 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اپریل 2017 

بیرونی روابط

ترمیم