نند کشور وکرم
نند کشور وِکرم (پیدائش: 17 ستمبر 1929ء— وفات: 27 اگست 2019ء) اردو زبان کے بھارتی افسانہ نگار، مترجم، ادیب، صحافی اور نثر نگار تھے۔
نند کشور وکرم | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 17 ستمبر 1929ء [1] راولپنڈی |
وفات | 27 اگست 2019ء (90 سال)[2] دہلی |
شہریت | برطانوی ہند (17 ستمبر 1929–15 اگست 1947) بھارت (15 اگست 1947–27 اگست 2019) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
تعداد اولاد | 3 |
عملی زندگی | |
پیشہ | افسانہ نگار ، مترجم ، نثر نگار ، صحافی |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
کارہائے نمایاں | منتخب افسانے ، مصور تذکرے ، آوارہ گرد ، دیویندر اسر ، کچھ دیکھے کچھ سنے ، ہنس راج رہبر کے منتخب افسانے |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمان کی پیدائش 17 ستمبر 1929ء کو غیر منقسم ہندوستان کے شہر راولپنڈی میں ہوئی تھی۔
ادبی زندگی
ترمیمتقسیم کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ ہندوستان آگئے تھے۔یہاں آنے کے بعد بھی اپنی ادبی اور صحافتی سرگرمیاں جاری رکھیں اور انھوں نے مارچ 1957 میں دہلی انتظامیہ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اس کے بعد 1964 سے 1979تک بطور اسسٹنٹ ایڈیٹر ماہنامہ آجکل میں خدمات انجام دیں اور انھوں نے پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) میں بطور اسسٹنٹ انفارمیشن آفیسر کے طور پر بھی کام کیا۔ مسٹر نند کشور وکرم گذشتہ 35 سال اردو کا واحد حوالہ جاتی مجلہ عالمی اردو ادب نکال رہے تھے۔ انھوں نے ترقی پسند مصنفین کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔انھوں نے ادبی زندگی کا آغاز شاعری سیکیا پھر کہانیاں لکھنی شروع کیں۔
تصانیف
ترمیمانھوں نے کئی کتابیں اپنی یادگار چھوڑی ہیں جن میں
- مصور تذکرے،
- ہنس راج اہیر کے افسانے،
- کچھ دیکھے کچھ سنے،
- اردو،
- دیوندر اسر
وغیرہ شامل ہیں۔ انھوں نے حوالہ جاتی مجلہ ’عالمی اردو ادب‘ کے 42 شمارے نکالے جو اہم موضوعات اور اہم شخصیات پر مبنی ہیں۔اس کے علاوہ انھوں نے انگریزی سے اردو اور پنجابی سے اردو میں متعدد کتابوں کاترجمہ بھی کیا۔
وفات
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb144723721 — اخذ شدہ بتاریخ: 31 دسمبر 2019 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb144723721 — اخذ شدہ بتاریخ: 25 جون 2024 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ