نور بخش خراسانی
شاہ سید محمد نوربخش قہستانی ایک صوفی، عالم اورنوربخشیہ مسلمانوں کے مذہبی فقیہ تھے۔ انھوں نے فروعی مسائل و احکامات پر مشتمل کتاب الفقہ الحوط اور اصولی مسائل و احکامات پر مشتمل کتاب ’الاعتقادیہ‘ لکھی ہے۔ نوربخش سلسلہ طریقت (سلسلتہ الذہب) کے 20 خلیفہ مجازی ( نائب امام) تھے۔ نوربخش کا اصل نام محمد بن محمد بن عبد اللہ تھا۔[3]ان کے والد قائن میں اور دادا لحصاء(بحرین) میں پیدا ہوئے۔ کچھ غزل میں انھوں نے لقب "لحصوی" استعمال کیا ہے۔ ان کے والد نے قہستان کو ہجرت کی، جہاں سید محمد نوربخش 795ھ بمطابق 1393ء میں پیدا ہوئے۔۔ انھوں نے سات سال کی عمر میں ہی قرآن شریف حفظ کر لیا ۔ پھر وہ خواجہ اسحق ختلانی کے خاص شاگرد بن گئے جو کے میر سید علی ہمدانی کے مرید اور جانشین تھے۔ ماتم حسین اور ذکر حسین اہل نوربخشی کے نزدیک عین عبادت ہے اور شھادت حسین کی نسبت سے نماذ اور روذہ کے عبادات یوم عاشور کے نسبت سے دعوت صوفیہ امامیہ میں دیکھایا گیا ہے
محمد نور بخش خراسانی | |
---|---|
فائل:2-395d99b057.jpg خراسانی کی خیالی تصویر | |
پیدائش | جمعہ 27 محرم 795ھ (13 دسمبر، 1392ء )[1] |
وفات | 869ھ (1464ء)[2] |
نسل | ایرانی |
عہد | جدید دور |
شعبۂ زندگی | ایشیا |
پیشہ | عالم |
مذہب | اسلام |
فقہ | تصوف |
مکتب فکر | بارہ امام |
شعبۂ عمل | عقیدہ، فقہ، تصوف |
سلسلہ ذہب
ترمیمسلسلہ ذہبآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ noorbakhshia.com (Error: unknown archive URL)[4] کے معنی سونے کی زنجیر کے ہیں۔ اصل میں سلسلہ ذہب سے مراد علی بن ابی طالب سے لے کر امام مہدی تک کے سلسلے کو سلسلہ ذہب کہتے ہیں اور نوربخشی لوگ بھی بارہ ائمہ کے پیروکار ہیں اس لیے انکا سلسلہ تصوف بھی سلسلہ زھب کہا جانے لگا نیز نوربخشی عقیدے کے مطابق امام مہدی غیب میں ہیں لہذا ان کے نائب ہی ان کے ظہور تک دین کو سنبھالنے کے فرائض انجام دیں گے۔ سب سے پہلے نائب امام کاعہدہ معروف کرخی حقیقی امام علی رضا سے ملا۔
علی | |||||||||||||||||||||
امام حسن | |||||||||||||||||||||
امام حسین | |||||||||||||||||||||
امام زین العابدین | |||||||||||||||||||||
امام باقر | |||||||||||||||||||||
امام جعفر صادق | |||||||||||||||||||||
موسی کاظم | |||||||||||||||||||||
امام علی رضا | |||||||||||||||||||||
معروف کرخی | |||||||||||||||||||||
سری سقطی | |||||||||||||||||||||
جنید بغدادی | |||||||||||||||||||||
ابو علی رودباری | |||||||||||||||||||||
ابو علی کاتب | |||||||||||||||||||||
ابو عثمان مغربی | |||||||||||||||||||||
ابو الجرجانی | |||||||||||||||||||||
ابو بکر نساجی | |||||||||||||||||||||
احمد غزالی | |||||||||||||||||||||
ابونجیب سهروردی | |||||||||||||||||||||
عمار البدلیسی | |||||||||||||||||||||
نجمالدین کبری | |||||||||||||||||||||
علی لالا | |||||||||||||||||||||
احمد زاکر جرجانی | |||||||||||||||||||||
عبدالرحمان اسفرائنی | |||||||||||||||||||||
علاءالدولہ سمنانی | |||||||||||||||||||||
محمود مزدقانی | |||||||||||||||||||||
میر سید علی ہمدانی | |||||||||||||||||||||
اسحاق ختلانی | |||||||||||||||||||||
محمد نور بخش خراسانی | |||||||||||||||||||||
وفات نوربخش
ترمیمشاہ سید محمد نوربخشؒ شاہ رخ تیموری کے مرنے کے بعدگیلان سے (رے)تہران کے علاقہ میں چلے گئے۔ آپ نے وہاں ایک نفیس بستی آباد کی جسے سولغان کہتے ہیں۔ وہاں ایک باغ اور مسجد تعمیر کی۔ بقیہ زندگی یہیں عبادات و بندگی درس و تبلیغ اور تصنیف و تالیف میں گزاری۔ یہاں تک کہ 63 سال کی عمر میں بروز جمعرات بوقت چاشت 14 ربیع الاول 869ھ[5] کو اس دار فانی سے دارلبقا کی طرف انتقال کرگئے۔
مزار
ترمیمان کی کی قبر سولغان کے محلہ پائن میں مشرق کی طرف نہر سولغان سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔[6]روسی انقلاب کے دوران میں بعض لالچی شرپسندوں نے خزانے کی لالچ میں اسے کھود کر لوٹ لیا۔1351ھ میں آپ کے مزار مبارک پر کو ئی سنگ مزار تک نہ تھا۔۔ مزار سے ملحق مسجد،لائبریری اور مہمان خانے، زائرین کے لیے رہائش گاہیں تعمیر کی گئیں ہیں۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Linda S. Walbridge (2001-08-06)۔ The Most Learned of the Shi'a : The Institution of the Marja' Taqlid: The۔ ISBN 978-0-19-534393-9۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2017
- ↑ Irmtraud Stellrecht (1997)۔ The Past in the Present: Horizons of Remembering in the Pakistan Himalaya۔ ISBN 978-3-89645-152-1۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 27 مارچ 2017
- ↑ مولانا یونس سلتروی۔ نوربخش اور نوربخشیت۔ صفحہ: 100
- ↑ استشهاد فارغ (معاونت)
- ↑ احوال و آثار شاہ سید محمد نوربخش
- ↑ مولوی حمزہ علی (1/5)۔ "3"۔ نورالمومنین۔ 1۔ انجمن صوفیہ نوربخشیہ۔ صفحہ: 53 الوسيط
|pages=
و|page=
تكرر أكثر من مرة (معاونت);