نیفیو ریو (11 نومبر 1950ء) ایک بھارتی سیاست دان ہیں۔ وہ بھارتی ریاست ناگالینڈ کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہیں۔ نیفیو اس سے قبل بھی تین مختلف مدتوں (2003ء–2008ء، 2008ء–2013ء اور 2013ء–2014ء) تک وزیر اعلیٰ ناگالینڈ رہے ہیں۔ وہ چار مرتبہ ناگالینڈ کی وزارت اعلیٰ کا منصب پانے والا واحد شخص ہیں۔ وہ لوک سبھا حلقہ ناگالینڈ سے پارلیمان کے رکن بھی تھے۔

نیفیو ریو
 

مناصب
وزیر اعلیٰ ناگالینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
6 مارچ 2003  – 3 جنوری 2008 
ایس سی جمیر  
صدارتی راج  
وزیر اعلیٰ ناگالینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
برسر عہدہ
12 مارچ 2008  – 24 مئی 2014 
صدارتی راج  
ٹی آر زیلانگ  
رکن سولہویں لوک سبھا [1]   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن از
28 فروری 2018 
پارلیمانی مدت 16ویں لوک سبھا  
وزیر اعلیٰ ناگالینڈ   ویکی ڈیٹا پر (P39) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آغاز منصب
8 مارچ 2018 
ٹی آر زیلانگ  
 
معلومات شخصیت
پیدائش 11 نومبر 1950ء (74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کوہیما   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت بھارت [1]  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت نیشنلسٹ ڈیموکریٹک پروگریسیو پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان [1]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

وہ ناگالینڈ اسمبلی میں پہلی مرتبہ سنہ 1989ء کو انڈین نیشنل کانگریس کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ وہ مختلف عہدوں پر فائز رہے اور اس وقت کے وزیر اعلیٰ ایس سی جمیر سے ناگا مسئلے پر اختلافات کی وجہ نومبر 2002ء میں اسمبلی اور انڈین نیشنل کانگریس کی رکنیت سے مستعفی ہو گئے تھے۔[2]

ابتدائی زندگی

ترمیم

نیفیو ریو ضلع کوہیما میں واقع گاؤں ٹوفیما کے گواولہولی ریو (آنجہانی) کے بیٹے ہیں اور ان کا تعلق انگامی ناگا قبیلے سے ہے۔ انھوں نے ابتدائی تعلیم بیپٹیسٹ انگلش اسکول، کوہیما اور سینک اسکول، پورولیا، مغربی بنگال سے حاصل کی۔ انھوں نے انٹر سینٹ جوزف کالج، ڈارجیلنگ سے پاس کیا۔ اور بعد ازاں کوہیما آرٹس کالج سے گریجویشن کی۔

وہ اپنے اسکول اور کالج ایام میں ایک سرگرم اسٹوڈنٹ لیڈر تھے اور انھوں نے بہت چھوٹی عمر میں سیاست میں قدم رکھا۔ ناگالینڈ کے وزیر اعلیٰ بننے سے قبل وہ کئی اعلیٰ درجے کی شہرت رکھنے والی تنظیموں کی سربراہی کر چکے تھے۔ وہ سنہ 1974ء میں ضلع کوہیما کی یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) یوتھ ونگ کے صدر تھے۔ انھیں سنہ 1984ء میں شمالی انگامی علاقائی کونسل کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔ وہ انڈین ریڈ کراس سوسائٹی ناگالینڈ شاخ کے اعزازی نائب صدر بھی رہ چکے ہیں۔[3]

کامیابیاں

ترمیم

نیفیو ریو نے ملک میں پہلی موسقی کی صنعت، میوزک ٹاسک فورس کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انھیں سنہ 2007ء میں کولکاتا میں زبردست سیاسی خدمات اور قیادت کے صلے میں مدر ٹریسا ملینیم ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔[4]

نجی زندگی

ترمیم

نیفیو ریو کی شادی کیسا ریو سے ہوئی تھی۔ نیفیو ریو اور کیِسا ریو کے جھ بچے ہیں، پانچ بیٹیاں اور ایک بیٹا۔[2]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ https://eci.gov.in/files/category/97-general-election-2014/
  2. ^ ا ب "All About Neiphiu Rio, Nagaland's Chief Minister For Fourth Term"۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018 
  3. "Bio-Data of Neiphiu Rio"۔ 24 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018 
  4. "Nagaland: Rio receives Mother Teresa award"۔ www.oneindia.com۔ 1 مئی 2007۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 20 نومبر 2018