ویکیپیڈیا:امیدوار برائے منتخب مضمون/جمعیۃ علماء ہند
رائے شماری ختم ہو چکی ہے، صفحہ میں ترمیم کرنے سے گریز کیا جائے |
- نامزد کنندہ(گان): Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:57، 1 جنوری 2024ء (م ع و)
یہ مضمون انگریزی ویکی مضمون en:Jamiat Ulema-e-Hind کا مکمل ترجمہ ہے، جس کی باضابطہ وضاحت اس صفحے کے تبادلۂ خیال صفحے پر دیکھی جا سکتی ہے۔ انگریزی مضمون انگریزی ویکی پر بہترین مضمون ہے۔
زیر نظر مضمون کا حجم 90,054 بائٹس پر مشتمل ہے۔ نیز مضمون کو میں نے ایک ڈیڑھ سال پہلے ہی بڑی محنت سے کام کیا اور اسے نامزد نہیں کیا؛ مگر بعد میں مئی 2023ء کو اور اب آج کل کے اندر مضمون پر تازہ تازہ گہری نظر ڈال کر حتی الوسع خامیوں کو دور کرنے کی سعی کی ہے۔ حوالہ جات کا بھی مکمل ترجمہ کر دیا گیا ہے۔ اب اس مضمون کو اردو ویکیپیڈیا کے منتخب مضامین یا کم از بہترین مضامین میں شامل کرنے کی گزارش کرتا ہوں۔ احباب سے مخلصانہ التماس ہے کہ وہ اپنے محبانہ آرا سے نوازیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:57، 1 جنوری 2024ء (م ع و)
انگریزی ویکی مضمون کو بہترین مضمون بنانے میں صارف:TheAafi کی محنت تھی۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 20:03، 1 جنوری 2024ء (م ع و)
تائید
- تائید -- Bilal Nibraas (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 05:17، 2 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید -- ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:10، 2 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید -- مضمون جامع، مفصل، اور تاریخی، اہمیت کا حامل ہے، موصوف ماتن اور مترجم کی سعی بلیغ کی عکاس ہے* Ghalib241 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:53، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:11، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:23، 4 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید --محمد طاہر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:58، 4 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید -- Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:31، 7 جنوری 2024ء (م ع و)
تنقید
تبصرہ
ایک معلوماتی مضمون ہے اور اس کو لازمی طور پر منتخب ہونا چاہئے ابوالحسن راجپوت (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:38، 2 جنوری 2024ء (م ع و)
- جمعیت کا تنقیدی پہلو مضمون سے غائب ہے۔ فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:16، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- فیسمین، آپ نے ایک اچھے نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ میرے خیال سے بھی اس پر ایک خانہ ہونا چاہیے۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:24، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- @TheAafi:! چوں کہ آپ ہی کے مضمون کا ترجمہ ہے تو آپ پہلے انگریزی پر ایک تنقیدی خانے کا اضافہ کر دیں تو بہتر رہے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:37، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- @Faismeen:! تنقیدی پہلو سے کیا مراد ہے؟ مثلاً کسی مضمون کا حوالہ دیجیے، جس میں تنقیدی پہلو پر لکھا گیا ہو۔ ضابطے کے مطابق معتبر ذرائع کے حوالے سے متنازع باتیں لکھنا تو اصول کے خلاف نہیں ہے؛ مگر میرا سوال ذیل میں ہے:
- @Yethrosh، Tahir mq، Obaid Raza، Arif80s، اور TheAafi: برائے مہربانی یہ واضح فرما دیجیے گا کہ کیا کسی مضمون کے منتخب ہونے کے لیے شرط ہے کہ لوگوں نے اس سلسلے میں کیا منفی باتیں کی یا لکھی ہیں، اسے بھی لکھا جائے؟ اگر میں نے تنقیدی پہلو کا مطلب غلط سمجھا ہو تو از راہ شفقت سمجھا دیجیے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:19، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- تنقیدی پہلو سے لوگ بہت کچھ سمجھ سکتے ہیں لیکن ویکیپیڈیا کسی کا وکیل نہیں اور نہ ہی منفی تاثرات کا ایک کثیر مواد ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔ شخصیات کو، کتابوں کو، اداروں کو، منفی و مثبت دونوں طرح کی پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ جمعیت علمائے ہند کو بھی اسی طرح سے لوگوں سے، محققین سے اور نقاد سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ بس معتبر ذرائع سے مختصر انداز میں ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط کی لاج رکھتے ہوئے اور معتدل نقطہ نظر کا خیال کرتے ہوئے ان چیزوں کو تحریر کرنا ہے۔ مثال کے طور پر: جمعیت کے رفاہی کاموں کے حوالے اس کئی ناقدین نے جمعیت کے کام کو سراہا ہے اور اس کی کچھ پالیسیوں پر کافی (سخت نہیں) تنقید کی گئی ہے۔ اقتباسات نقل کرنا مناسب نہیں۔ وغیرہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:31، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- شکریہ عافی! تب آپ ہی اس پہلو کا اضافہ کیجیے۔ آپ اس سلسلے میں اصول و ضوابط سے خوب واقف ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:34، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- @Faismeen:! ممکن ہے کہ آپ نے مضمون کا بنظر غائر مطالعہ نہ کیا ہو۔ آپ کے تبصرے ”جمعیت کا تنقیدی پہلو مضمون سے غائب ہے۔“ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ جیسے یہ مضمون محض جمعیۃ علماء ہند کی تعریف کے لیے لکھا گیا ہو، ایسا نہیں ہے؛ بلکہ اس مضمون میں تعارفی پہلو کے ساتھ ساتھ تنقیدی پہلو بھی موجود ہے، اس سلسلے میں جمعیت کے بانی رکن مفتی کفایت اللہ دہلوی کے فرزند مولانا حفیظ الرحمن واصف دہلوی کی کتاب جمعیۃ علماء پر ایک تاریخی تبصرہ کو سامنے رکھا گیا ہے اور اس کتاب کو تنقیدی زاویے ہی سے اور حقائق پر مبنی تاریخ کا لحاظ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے۔ رہی بات اس کی کہ یہ مضمون جمعیۃ علماء کی خدمات پر مشتمل ہے تو معلوم ہونا چاہیے، یہی خدمات کسی کے لیے قابلِ ستائش ہیں تو کسی کے لیے قابلِ تنقید تو ایک ایک خدمت پر لوگوں نے کیا تنقید کی ہے، اسے لکھا جائے تو ایک پی ایچ ڈی کا مقالہ تیار ہو جائے۔ اگر یہ مضمون تنقید سے عاری ہوتا تو اس میں جمعیت کی تقسیم وغیرہ سے متعلق نہ لکھا جاتا! نیز تنقیدی پہلو غائب نہیں ہے، اس کے اثبات کے لیے چند خانوں پر نظر کرنے کی درخواست کرتا ہوں: (1) تاریخ والے خانے کے تحت جمعیت کے بانیوں کے تعلق سے غلط تصور پر رد کرنا تنقیدی پہلو ہی ہے، (2) تاریخ والے خانے ہی کے تحت ہندو تعلقات کے تحت جمعیۃ کا نقطۂ نظر پھر اس پر تنقید کا ذکر بھی ہے، یہ بھی تنقیدی پہلو ہے، (3) اسی تاریخ والے خانے کے تحت جہیز کے عنوان کے تحت بھی تنقیدی پہلو بھی ہے، جمعیۃ علماء کی تجویز کی کسی جماعت کی طرف سے تردید کا ذکر بھی ہے۔
- خیر میرے خیال سے بہتر یہ ہے کہ آپ ہی تنقیدی پہلو سے اپنی مراد واضح کر دیجیے، یہاں واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ میرا یا عافی کا جمعیۃ والوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، نہ انھوں نے ہمیں ہائر کیا ہے، جو بھی لکھا ہے، اعتدال کے دائرے میں لکھا ہے، نہ بالکل تنقیدی مضمون لکھا ہے، نہ بالکل موجودہ فریقین کی تعریف ہی تعریف کی ہے۔ یہی بات ہے کہ آپ جمعیۃ علماء پر لکھی گئی موجودہ کتابوں کے خلاف اس مضمون کی بعض باتیں پائیں گے اور اخیر میں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ اگر الگ سے تنقیدی پہلو یا تنقیدی آرا کو جمع و ضبط کرنا اتنا اہم ہوتا تو انگریزی ویکی پر یہی مضمون Good article منتخب نہ ہوتا!!
- امید ہے کہ آپ الجھن دور فرمائیں گے اپنی مراد واضح کرکے اور یہ ظاہر کرکے کہ آپ کی مراد کے مطابق تنقیدی پہلو کا ہونا کیوں ضروری ہے؟ آپ سے اتنا سوال اس لیے ہے کہ اگر آپ بات کو یوں ہی چھوڑ دیں گے تو مضمون پر توجہ نہیں دی جائے گی؛ کیوں کہ آپ ایک قابل قدر فعال صارف و سابق منتظم ہیں اور اردو ویکیپیڈیا کے لیے آپ کی گراں قدر خدمات ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:46، 24 جنوری 2024ء (م ع و)
- شکریہ عافی! تب آپ ہی اس پہلو کا اضافہ کیجیے۔ آپ اس سلسلے میں اصول و ضوابط سے خوب واقف ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:34، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- تنقیدی پہلو سے لوگ بہت کچھ سمجھ سکتے ہیں لیکن ویکیپیڈیا کسی کا وکیل نہیں اور نہ ہی منفی تاثرات کا ایک کثیر مواد ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط سے مطابقت رکھتا ہے۔ شخصیات کو، کتابوں کو، اداروں کو، منفی و مثبت دونوں طرح کی پذیرائی حاصل ہوتی ہے۔ میرا خیال ہے کہ جمعیت علمائے ہند کو بھی اسی طرح سے لوگوں سے، محققین سے اور نقاد سے پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ بس معتبر ذرائع سے مختصر انداز میں ویکیپیڈیا کے اصول و ضوابط کی لاج رکھتے ہوئے اور معتدل نقطہ نظر کا خیال کرتے ہوئے ان چیزوں کو تحریر کرنا ہے۔ مثال کے طور پر: جمعیت کے رفاہی کاموں کے حوالے اس کئی ناقدین نے جمعیت کے کام کو سراہا ہے اور اس کی کچھ پالیسیوں پر کافی (سخت نہیں) تنقید کی گئی ہے۔ اقتباسات نقل کرنا مناسب نہیں۔ وغیرہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:31، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- @Yethrosh، Tahir mq، Obaid Raza، Arif80s، اور TheAafi: برائے مہربانی یہ واضح فرما دیجیے گا کہ کیا کسی مضمون کے منتخب ہونے کے لیے شرط ہے کہ لوگوں نے اس سلسلے میں کیا منفی باتیں کی یا لکھی ہیں، اسے بھی لکھا جائے؟ اگر میں نے تنقیدی پہلو کا مطلب غلط سمجھا ہو تو از راہ شفقت سمجھا دیجیے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:19، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- @Faismeen:! تنقیدی پہلو سے کیا مراد ہے؟ مثلاً کسی مضمون کا حوالہ دیجیے، جس میں تنقیدی پہلو پر لکھا گیا ہو۔ ضابطے کے مطابق معتبر ذرائع کے حوالے سے متنازع باتیں لکھنا تو اصول کے خلاف نہیں ہے؛ مگر میرا سوال ذیل میں ہے:
- @TheAafi:! چوں کہ آپ ہی کے مضمون کا ترجمہ ہے تو آپ پہلے انگریزی پر ایک تنقیدی خانے کا اضافہ کر دیں تو بہتر رہے گا۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:37، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
- فیسمین، آپ نے ایک اچھے نکتے کی طرف اشارہ کیا ہے۔ میرے خیال سے بھی اس پر ایک خانہ ہونا چاہیے۔─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 10:24، 3 جنوری 2024ء (م ع و)
انگریزی اور اردو کے قارئین الگ ہیں اور دونوں کا معیار بھی الگ ہی ہے۔ جمعیت نے جہاں کئی مثبت کام کیے ہیں وہیں کچھ اہم امور پر جمعیت کی خاموشی یا اس کی ناکامی پر تنقید بھی ہوتی رہتی ہے۔ لہذا اس مضمون میں اس تنقید کا کچھ حصہ ہونا چاہیے۔ بحیثیت اردو قاری ہمیں یہ مضمون ادھورا سا معلوم ہوتا ہے۔فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:03، 16 فروری 2024ء (م ع و)
- @فیسمین! آپ چند واقعات کا ذکر کر سکتے ہیں، جن پر میڈیا یا آن لائن مواد موجود ہو؛ کیوں کہ مطلقاً اس طرح کی چیزوں کو تلاش کرنا ذرا مشکل ہے، 1919ء سے لے جمعیت کی تاریخ شروع ہوتی ہے، اگر تنقید کرنا ہو تو صرف مودی حکومت کے آنے کے بعد سے بعض معاملات پر خاموشی کے سلسلے میں لکھنا ناانصافی پر مبنی معلوم ہوتا ہے۔ اس لیے آپ بعض اہم مسائل کا ذکر کر دیں، جن پر تنقیدی پہلو سے جمعیت کے بارے میں لکھنا چاہیے؛ تاکہ الگ سے اس سلسلے میں لکھا جا سکے۔ شکریہ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:09، 16 فروری 2024ء (م ع و)
- @Yethrosh، Obaid Raza، Tahir mq، اور Aafi:! از راہ کرم! اس نامزدگی کا جو کرنا ہے، جلد کیا جائے؛ ورنہ فیصلہ لکھ کر مقفل کر دیا جائے!
- الگ سے تنقید کا خانہ بنا کر تو لوگوں کے تنقیدی جملے نہیں لکھنے، درمیان میں تنقیدی پہلو سے کئی باتیں مذکور ہیں؛ اسی لیے اسی حالت میں منتخب ہو سکتا ہے تو ٹھیک؛ ورنہ بندہ اس پر مزید کوئی کوشش کرنے کو تیار نہیں! Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:30، 28 اپریل 2024ء (م ع و)
نتیجہ
- Y تکمیل میں نے تبصرے میں عزیزم فیسمین کی بات کی تائید کی تھی کہ تنقید کے حوالے سے گفتگو ہونی چاہیے تاہم اس مضمون کی تاریخی حیثیت سے فقط تنقید پر الگ سے ایک اچھا منتخب مضمون تخلیق کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس کی تاریخ سو سال سے زائد کی ہے اور کوئی سال ایسا نہ رہا ہے کہ جس میں اس تنظیم یا اس سے وابستہ لوگوں کی تنقید نہ کی گئی ہو۔ مضمون کی حالیہ ساخت اور 6 صارفین کی تائید (نامزد کنندہ گاہ ملاکر 7) اور کسی کی تنقید نہ ہونے کے سبب، اور عزیزم فیسمن کے تبصرے کو مد نظر رکھتے ہوئے میں اس رائے شماری کو تکمیل کے ساتھ بند کر رہا ہوں۔ ایک مزید امر یہ ہے کہ سو سالوں میں اس ادارے نے جو کام کیے ہیں وہ ایک صفحے میں نہیں سما سکتے ہیں اور نہ کیے جاسکتے ہیں تاہم ان کا خلاصہ یا ضمنی ذکر مضمون میں موجود ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کی برادری اتنی بڑی نہیں اور نہ ہمارے ہاں سختی کا یہ معیار ہے۔ امید ہے کہ ویکی برادری مل کر علم کے اس اشتراک میں حصہ لے گی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:48، 28 اپریل 2024ء (م ع و)