ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)
منتظمیں کی معزولی کے لیے رائے شماری
ترمیم- گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔
اردو ویکیپیڈیا کا سفر 2004ء میں شروع ہو، اور اس کے کارواں میں بہت سے لوگ شامل ہوئے اور بہت سے لوگ مختلف وجوہات کی بنا پر چھوڑ بھی گئے۔ کئی ویکیپیڈیا کی انتظامیہ میں بھی شامل ہوئے اور اردو ویکیپیڈیا کی ترقی میں اپنا کردار ادا کیا۔
اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر آٹھ منتظمین موجود ہیں۔ ویکیپیڈیا کا منتظم بننا ایک اعزاز کے ساتھ ساتھ ایک ذمہ داری بھی ہے جسے نبھانا لازم ہے۔ تاہم کچھ منتظمین اپنی ذاتی مصروفیات یا دیگر وجوہات کی بنا پر اردو ویکیپیڈیا کو وقت نہیں دے پا رہے۔ اس لیے ان منتطمین کو ہٹا کر نئے قابل اور متحرک صارفین کو منتظم بنایا جانا چاہیے، تاہم اس کا فیصلہ ویکیپیڈیا برادری کرے گی۔ فی الحال دو منتظمین کی معزولی کے لیے رائے شماری کی جائے گی اور اس کے بعد نئے صارفین کے منتظم بنانے کا عمل شروع ہو گا۔ مندرجہ ذیل دونوں منتظمین ویکیپیڈیا:منتظمین کے معیار کو برقرار نہیں رکھ پائے اس لیے ان کی معزولی کے لیے رائے شماری شروع کی جا رہی ہے۔
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:51، 5 جنوری 2024ء (م ع و)
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:44، 5 جنوری 2024ء (م ع و)
- گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
دو لاکھ مضامین مکمل!
ترمیماردو ویکیپیڈیا کی برادری کے لیے یہ خبر نہایت مسرت انگیز اور فرحت افزا ہے کہ 7 جنوری بروز اتوار سنہ 2024ء کو اردو ویکیپیڈیا پر دو لاکھ مضامین مکمل ہو گئے اور @ابن مریم صاحب: کا تحریر کردہ مضمون فرانسس فوکویاما دو لاکھواں مضمون قرار پایا۔ یہ ایک بڑا ہدف تھا جس کی تکمیل پر ہم سب مسرت سے رقصاں ہیں۔ گذشتہ ایک لاکھ مضامین کا ہدف 30 دسمبر 2015ء کو پورا ہوا تھا۔ تب سے آج تک کل 2930 دن گذرے۔ اس دورانیہ میں تخلیق مضامین کا یومیہ اوسط نکالا جائے تو 34 مضامین روز کے بنتے ہیں۔
اس پر مسرت موقع پر اردو ویکیپیڈیا کے صفحۂ اول کا اسکرین شاٹ بھی لے لیا گیا تھا جسے اسی خبر کے بائیں جانب چسپاں کر دیا گیا ہے۔ شادمانی کے ان لمحات میں اردو ویکیپیڈیا کی برادری کے ہر فرد کو تہ دل سے مبارک باد اور اگلے پڑاؤ کے لیے نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں۔ :)
—خادم— مورخہ 8 جنوری 2024ء، بوقت 12 بج کر 09 منٹ (بھارت) 18:39، 7 جنوری 2024ء (م ع و)
- یہ یقینا بہت مسرت کی بات ہے۔ تمام صارفین کو مبارکباد ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 17:25، 8 جنوری 2024ء (م ع و)
- بہت خوشی کی بات ہے۔ اردو ویکیپیڈیا بہتری کی جانب گامزن۔ تمام صارفین کو مبارک باد -- Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:50، 19 جنوری 2024ء (م ع و)
- پسند --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:01، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
لوگو کی تبدیلی
ترمیم- گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔
آداب، لوگو کی تبدیلی کے حوالے سے جیسا کہ فیبریکیٹر پر درخواست کی گئی ہے، برادری سے رائے شماری میں حصہ لینے کی گزارش ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کا حالیہ لوگو اردو فانٹ میں نہیں ہے۔ مجوزہ نیا لوگو جو ذیل میں نظر آرہا ہے اردو فانٹ میں ہے۔ تائید، تنقید اور اپنے قیمتی تبصروں سے گفتگو میں حصہ لیجیے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:24، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
تائید، تنقید، تبصرہ
ترمیم- بطور نامزد کنندہ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 07:24، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید
:)
—خادم— مورخہ 27 جنوری 2024ء، بوقت 1 بج کر 02 منٹ (بھارت) - تائید--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:46، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:38، 27 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید --_ نور جی __☺_ 05:02، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:41، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید - فیسمین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:30، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید - Fahads1982 (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 16:58، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
- تائید--امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:59، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
- گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے، براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
رائے شماری برائے منتظم
ترمیماردو ویکیپیڈیا کو انتہائی متحرک، فعال، قابل اور ہمہ وقت حاضر باش منتظم کی ضرورت ہے، حال ہی میں تین منتظمین کی معزولی کے بعد اس کی ضرورت اور بڑھ گئی یے۔ اسی ضرورت کے پیش نظر کافی عرصہ سے ایک انتہائی متحرک اور منتظمی امور سے واقف صارف:TheAafi کو میں منتظمی کے لیے نامزد کررہا ہوں۔ یہ کافی عرصہ ویکی پر گذار چکے ہیں۔ اردو کے علاوہ انگریزی ویکی پر بھی متحرک ہیں اور ویکی کے ماحول ومزاج سے ہم آہنگ اور واقف ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا برادری سے گزارش ہے کہ وہ اس رائے شماری میں حصہ لیں۔
--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 10:56، 29 جنوری 2024ء (م ع و)
صارف حلقے
ترمیمآداب، میں صارف حلقوں کے حوالے سے کچھ ترتیب و تزئین کا کام انجام دے رہا ہوں۔ جو صارفین خود توثیق شدہ صارفین کے حلقے میں خودکار طور پر شامل ہیں ان کے کھاتوں سے توثیق شدہ صارفین کی رکنیت ختم کی جائے گی۔ جو صارفین منتظمین ہیں ان کے کھاتوں سے ایسے تمام حلقے نکال دیے جائیں گے جو منتظم کے حقوق میں شامل ہیں۔ یہ عمل خاص:صارفی گروہ اختیارات کے تحت ہورہا ہے اور اس سے تمام صارفی حلقوں کی درست ترتیب انجام پائے گی۔ اس حوالے سے میں نے کئی کھاتوں میں اس امر پر عمل کرنا شروع کردیا ہے۔ اگر آپ کا کوئی سوال ہو تو بلا تردد مجھ سے پوچھیں۔ شکریہ — ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 09:26، 12 فروری 2024ء (م ع و)
- شکریہ
:)
—خادم— مورخہ 12 فروری 2024ء، بوقت 3 بج کر 09 منٹ (بھارت)- اس کے مطابق اس امر کی تکمیل ہوچکی ہے۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:55، 12 فروری 2024ء (م ع و)
صارفی تنازع
ترمیمحال میں اردو ویکیپیڈیا پر دو صارفین میں ترامیم کے لحاظ سے ایک تنازع دیکھنے میں آیا ہے جن میں ایک صارف صارف:Tahir697 (٘محمد طاہر بھٹی) جن کی اردو ویکیپیڈٰیا پر گراں قدر خدامات ہیں، جبکہ دوسرے صارف صارف:Alialihaider (علی حیدر) ہیں۔ دونوں صارفین نے مجھ سے اپس میں ترامیمی تنازع کی شکایت کی ہے۔ میرا خیال ہے کہ اس پر کسی ایک فرد کے فیصلے کی بجائے ویکیپیڈیا برادری کو متفقہ حل تلاش کرنا چاہیے۔ اس لیے تمام ویکیپیڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ اس پر اپنی رائے دیں۔ دونوں صارفیں کی شکایت یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:56، 9 اگست 2024ء (م ع و)
صارفین کی آرا
ترمیم- تبصرہ: صارف:Alialihaider نے اہل تشیع کا جو مطلب بیان کیا ہے وہ غلط ہے؛ البتہ لفظ تشیُّع تَشَيَّعَ تَشَيُّعاً سے لیا ہوا ہے، جس کا مطلب ہے اپنے آپ کو شیعہ ظاہر کرنا؛ مگر مخصوص طبقوں کے یہاں شیعی حضرات کو ”اہل تشیع“ کہا جاتا ہے۔ چلیے! اس اختلاف سے بچنے بچانے کے لیے میں کہوں گا کہ عربی ویکی اسی طرح دیگر عربی فارسی رسم الخط والی ویکیوں کی طرح اہل تشیع کے بجائے بس لفظ شیعہ، شیعیت یا شیعہ (اسلام) کے عنوان سے صفحہ کو رکھا جائے، دیگر نام مترادفات کے طور پر رکھے جا سکتے ہیں۔ نیز صارف:Alialihaider نے انگریزی اصطلاح شیعہ اسلام کو جو اردو ویکی میں شامل کرنا چاہا وہ سراسر غلط تھا۔ نیز صارف:Alialihaider کا، نام وغیرہ کے بعد جگہ جگہ ص، ع وغیرہ لکھنا بھی اردو ویکی اور ویکیمیڈیا ضوابط کی رو سے غلط ہے، بس بعض ناموں اور بعض مقامات میں اجازت دی گئی، اس کے لیے یہ گزشتہ گفتگو سامنے رکھی جا سکتی ہے: القاب، خطاب اور دعائیہ جملوں کے مسائل۔ اسی طرح صارف:Tahir697 نے بہت سی ایسی ترامیم بھی رد کر دیں جو با حوالہ تھیں۔ اگر کوئی قابل اعتراض چیز تھی تو درست کر دیتے۔ اس صفحے (ویکیپیڈیا:تخریب کاری) کی روشنی میں کسی ترمیم کو تخریب کاری کا درجہ دیا جانا چاہیے۔ یہ بھی ہونا چاہیے کہ کسی ترمیم سے ترمیمی نزاع پیش آنے کے وقت یکے بعد دیگرے ترمیم رد کرنے یا پرانی ترمیم بحال کرنے سے پہلے کسی منتظم کو اطلاع دینی چاہیے۔ اس سے صارفین کے درمیان نزاعی صورت تو پیدا نہیں ہوگی۔ یا یہاں دیوان عام میں گفتگو شروع کی جانی چاہیے۔ ایسے مواقع پر مل جل کر مختلف صارفین کی آرا سے مسائل کا بہ آسانی حل کیا جا سکتا ہے۔ نیز صارف:Alialihaider اور صارف:Tahir697 سے عرض کرنا چاہوں گا کہ دونوں کو اس بات کو پیشِ نظر رکھنا چاہیے کہ یہ پلیٹ فارم نہ تو کسی مخصوص جماعت یا طبقے کا ترجمان ہے اور نہ یہاں کسی مخصوص جماعت کے تعلق سے مواد کا ہونا ممنوع ہے۔ اس لیے نزاعی مسائل میں آپس میں ویکی برادری کے مشورے سے کوئی عمل کرنا ہی بہتر ہے۔ اخیر میں صارف:Alialihaider سے میری گزارش ہے کہ ویکیپیڈیا پر مستعمل اصطلاحات کو از خود نہ بدلیں، اگر کوئی قابل اعتراض اصطلاح ہو تو یہاں دیوان عام پر گفتگو شروع کریں۔ نیز آپ باحوالہ اور ویکی اسلوب کے مطابق مواد شامل کرنے میں آزاد ہیں۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:07، 9 اگست 2024ء (م ع و)
- تبصرہ: چوں کہ صارف:Alialihaider ابھی تجربہ کار نہیں اس لیے ان سے گزارش کی جائے کہ وہ مسلکی یا دیگر حساس موضوعات پر ترامیم سے سے گریز کریں۔ ضرورت پیش آنے پر تجربہ کاری کی بنیاد پر اور ترامیم کی جانچ پڑتال کے بعد ہی ان موضوعات پر ترامیم کی اجازت دی جائے۔ مزید براں نئے صارفین کو قطعی اجازت نہیں ہونی چاہیے کہ وہ کسی صفحہ کو از خود منتقل کریں یا رجوع مکرر بنائیں تا وقت وہ با اعتماد صارف نہ بن جائیں۔ اگر صفحہ کا عنوان غلط ہو یا بہتر عنوان کے لیے صفحہ کو منتقل کرنا ضروری ہو تو منتطمین سے درخواست کی جانی چاہیے۔ صارف:Tahir697 کو اگر کسی دوسرے صارف کی ترامیم خاص کر مسلکی موضوعات پر کسی اور صارف کی شراکتیں پسند نہیں یا ان کے میعار پر پورا نہیں اتر رہیں تو انہیں منتظمین سے درخواست کرنی چاہیے نا کہ از خود ان ترامیم کو رد کریں۔ میرا خیال ہے کہ اس طرح یہ مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کسی خاص مقاصد کے لیے یا منصوبہ بندی کے تحت کسی خاص مسلک پر ترامیم یا اپنے مسلک کی ترویج کی اجازت نہیں دے سکتا۔ اس سے دیگر مسالک کی دل آزاری کا خدشہ پیدا ہونے کا احتمال ہے۔اردو ویکیپیڈیا کے منتظمین فقہ کے ماہرین نہیں اور نہ ہی فقہ کے ماہرین کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس لیے فقہی اور مسلکی مسائل میں اردو ویکیپیڈیا کو الجھنے کی ضروررت نہیں۔ ہمارے لیے تمام صارفین بلا کسی تعصب، زبان، رنگ و نسل اور قومیت برابر ہیں۔ --محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:06، 11 اگست 2024ء (م ع و)
منتخب مضمون کے معیار سے متعلق گفتگو
ترمیمکسی مضمون کو منتخب کرنے سے پہلے اگر اس کے کئی پیراگراف حوالہ جات سے خالی ہوں تو کیا اردو ویکیپیڈیا پر اسے قابلِ عفو سمجھا جا سکتا ہے؟ مضمون کا حسن ترتیب کے اعتبار سے بہترین، معلوماتی اور مفصل ہونا الگ چیز ہے۔ یہ تو ہے ہی؛ مگر ان صفات کے ساتھ اس مضمون کے مندرجات کے باحوالہ ہونے کے سلسلے میں وضاحت درکار ہے۔ (1) دیباچے کے علاوہ مضمون کے ہر ہر پیراگراف میں حوالہ جات ہونے چاہیے یا نہیں؟ (2) کبھی کبھی تو ایک ایک پیراگراف کئی کئی مراجع سے مستفاد ہوتا ہے تو اس کا حوالہ دیا جاتا ہے۔ کسی بڑے پیراگراف کو (جو ایک حوالے پر مشتمل ہو) کئی پیراگراف میں تقسیم کرنے کے بعد ان متفرق پیراگراف میں حوالہ جات فراہم کرنے چاہئیں کہ نہیں؟ پڑھںے والے کو کیسے سمجھ میں آئے گا کہ اِس پیراگراف کا حوالہ ہی پچھلے پیراگرافز سے تعلق رکھتا ہے؟ اگرچہ ایک ہی حوالہ ان متفرق پیراگراف کے بعد رکھا جائے رکھنا چاہیے کہ نہیں کہ اس کی سہولت ویکیپیڈیا پر ہے؟ (3) منتخب مضمون بنانے کی نیت سے کسی اور زبان سے مواد شامل کرتے ہوئے کن عبارتوں کا ترجمہ کرنا چاہیے؟ جو بے حوالہ ہوں اُن کا کرنا چاہیے یا نہیں؟ جن کے سلسلے میں ہم حوالہ جات شامل کر سکتے ہوں تو ایسے مواد کو کرنا سمجھ میں آتا ہے؛ مگر ایسا تو نہیں کرنا چاہیے نا؟ کہ بعد میں حوالہ جات مل نہیں رہے ہیں جن معلومات کا ہم نے ترجمہ کیا ہے۔ (4) ”ویکیپیڈیا میں تحریر کردہ مواد (مضامین، زمرہ جات، سانچے، تصاویر اور ابواب وغیرہ) اس کے تحریر کنندہ کی ملکیت نہیں ہوتے، بلکہ اس میں کوئی بھی صارف کسی بھی وقت ترمیم کرسکتا ہے۔“؛ مگر کیا یہ عذر منتخب مضمون بنائے جاتے وقت قبول کیا جا سکتا ہے کہ ان کمیوں کے ساتھ مضمون منتخب کر لیا جائے یا اسے قابلِ عفو تسلیم کیا جا سکتا ہے؟ (5) کیا ویکیپیڈیا پر نامزدگی برائے منتخب مضمون میں مضمون کے اندر کی خامیوں کو نہ بیان کرکے، تنقیدی نظر سے نہ دیکھ کر بس شخصیات کو دیکھ کر تائید کر دینا چاہیے یا کسی کے بھی مضمون کو کسی تعلق کا خیال کیے بغیر اس کی خامیوں پر بات کرنی چاہیے؟
- نوٹ:- یہ سوالات اس لیے ہیں کہ منتخب مضمون کے لیے اردو ویکیپیڈیا پر متفقہ ضوابط اپنائے جائیں اور جن مسائل پر مستقل ضوابط نہ ہوں، ان کے سلسلے میں ضوابط طے کیے جائیں۔ بہت سی مرتبہ کئی نامزدگیوں پر کئی پیراگراف پر حوالہ جات نہ ہونے کے سلسلے میں بندے نے بات کی تو اس کا جواب کچھ ایسا آیا جیسے کہ مختلف صارفین کے یہاں ہر پیراگراف کے بعد حوالہ جات فراہم کرنے کے سلسلے میں مختلف آرا ہوں۔ یہ گفتگو مختلف صارفین کو ایک رائے پر متفق کرنے کی کوشش ہے۔ Khaatir (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:41، 14 اگست 2024ء (م ع و)
بحث برائے عنوان
ترمیممشورہ درکار۔ ساجد امجد ساجدپیغام لکھئے 13:50، 22 ستمبر 2024ء (م ع و)