ویکیپیڈیا:دیوان عام (متفرقات)/وثق 5
ملاحظہ فرمائیں: فہرست گفتگو • آغاز گفتگو • نچلا صفحہ
یہ صفحہ دیوان عام کی وثق شدہ گفتگو پر مشتمل ہے، براہ کرم اس صفحہ میں کسی بھی قسم کی ترمیم سے گریز کریں۔ نیا پیغام تحریر کرنے کے لیے ویکیپیڈیا:دیوان عام میں تشریف لے جائیں۔ | |||||||||||||||||||||||
شعبہ ہائے دیوان عام
| |||||||||||||||||||||||
وثائق
ابھی وثق موجود نہیں (تخلیق) |
Invitation for "Wikipedia & Sindhi Wikipedia Awareness Workshop and meetup"
Dear، You're cordially invited to our first ever workshop and meetup "Wikipedia & Sindhi Wikipedia Awareness Workshop and meetup"، will be held in Karachi in May last week. You may be come to contact with us on our Facebook page fb/SindhiWikipedia، or visit This link تمام اردو ویکیپیڈیئن، پاکستانئ دیگر ویکیپیڈیئن کو اس ورکشاپ میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں، امید ہے کہ آپ لوگ ضرور شرکت کریں گے ،Jogi don (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- اسد بھائی، ہم بھارتی بھائی لوگ شریک نہیں ہو پائیں گے۔ مگر ہماری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔ اللہ آپ کے مقاصد کو کامیاب کرے۔ آمین! --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:37, 22 اپریل 2017 (م ع و)
رجوع مکرر کی رائے درکار
السلام علیکم!
کیا اردو ویکیپیڈیا پر قطعے سے "#" لگا کر کوئی رجوع مکرر بنایا جاسکتا ہے؟ تاکہ متلاشی کو مطلوبہ مواد دھونڈنے میں آسانی ہو جیسے مثلاً انگریزی ویکیپیڈیا میں
کو ”#“ کرکے رجوع مکرر کیا گیا ہے۔ حماد سعید تبادلۂ خیال 08:42, 23 اپریل 2017 (م ع و)
تائید
- تائید۔ بالکل لگایا جا سکتا ہے۔ ویسے بہتر ہے کہ آپ انگریزی ویکی پیڈیا سے انفو باکس کاپی کریں اور رجوع مکرر کی بجائے باقاعدہ الگ صفحہ بنا دیں۔ کوئی بات نہیں چار پانچ لائنوں کا صفحہ بہت ہے۔ ساتھ میں انفو باکس، زمرہ جات اور سانچہ جات بھی شامل کر دیں۔ --امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:26, 23 اپریل 2017 (م ع و)
- تائید۔--ابو السرمد محمد یوسف☺گفتگو 09:53, 23 اپریل 2017 (م ع و)
- تائید- وعلیکم السلام ! --۔ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:22, 23 اپریل 2017 (م ع و)
- تائید --علی نقی (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:10, 24 اپریل 2017 (م ع و)
گفتگو
- تبصرہ: (ایک) اپنی بات کو واضح کرنے کے لیے یہیں، اسی صفحے پر، کچھ اور تفصیلات اور مثالیں فراہم کیجیے۔ نیز صارفین کی رائے جاننے کے لیے فعال صارفین کے تبادلۂ خیال پر ایک نوٹ اور اس صفحے اور قطعے کا ربط رکھ دیجیے۔ شکریہ۔ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 08:50, 23 اپریل 2017 (م ع و)
- تبصرہ: (دو) ہر مضمون میں قطعہ جات ہیں جنہیں آپ بطور حوالہ # کے ساتھ ساتھ ربط دے سکتے ہیں۔ یہ بات تو انگریزی میں بھی ہے یہاں بھی پہلے سے موجود ہے۔ اس میں رجوع مکرر سے آپ کی مراد کیا ہے؟ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:03, 23 اپریل 2017 (م ع و)
- مجھے بھی بائبل کی اصاغر شخصیات کی فہرست، ذ سے ے پر ”#“ کرکے رجوع مکرر کرنے کی اجازت دی جائے۔ آپ نے منع کرکے کہا تھا کہ ”#“ کرکے رجوع مکرر نہ کیا جائے حماد سعید تبادلہ خیال 09:12, 23 اپریل 2017 (م ع و)
- Hindustanilanguage اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک باقاعدہ ویکی کی پالیسی ہے مزید دیکھیں en:Wikipedia:Redirect#Targeted and untargeted redirects اقتباس
"It is also possible to create a targeted redirect, i.e. a redirect to a particular point on the target page—either a section header or an anchor. For example, the page Malia Obama contains the code #رجوع_مکرر Family of Barack Obama#Malia and Sasha Obama، which redirects to the Malia and Sasha Obama section in the article Family of Barack Obama. Therefore, entering "Malia Obama" will bring the searcher straight to the content that deals with "Malia and Sasha Obama"۔
—
- Hindustanilanguage اس کا جواب یہ ہے کہ یہ ایک باقاعدہ ویکی کی پالیسی ہے مزید دیکھیں en:Wikipedia:Redirect#Targeted and untargeted redirects اقتباس
- مجھے بھی بائبل کی اصاغر شخصیات کی فہرست، ذ سے ے پر ”#“ کرکے رجوع مکرر کرنے کی اجازت دی جائے۔ آپ نے منع کرکے کہا تھا کہ ”#“ کرکے رجوع مکرر نہ کیا جائے حماد سعید تبادلہ خیال 09:12, 23 اپریل 2017 (م ع و)
Help for translation
Can anyone help me translate two small paragraphs (or correct my translation) from English to Urdu? Xaris333 (talk) 22:58, 28 اپریل 2017 (UTC)
- I can volunteer, if it is the question of two very short paras (say, around around 75 words in all)۔
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:09, 29 اپریل 2017 (م ع و)۔
انگریزی متن
انگریزی مواد کا اردو ویکیپیڈیا پر بے ڈھرک استعمال ایک خطرناک طرز عمل ہے اور یہ عمل اردو ویکیپیڈیا کے اصولوں کے منافی ہے۔ یہ عمل میرے جیسے ایک عام صارف کو بھی بلاک کر دے۔ اس عمل کو کرنے میں کچھ منتظم بھی پیش پیش ہیں۔ میری گزارش ان سب سے ہے کہ اپنی ترامیم کی گنتی کو بڑھانے کی بجائے تحمل کے ساتھ ترمیم کریں۔--- حماد سعید تبادلۂ خیال 09:02, 1 مئی 2017 (م ع و)
- آپ کی مراد کس یا کن منتظمین سے ہے؟ --مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:10, 24 مئی 2017 (م ع و)
انٹرنیشنل اردو کانفرنس 2017ء
اس سال 2 اور 3 اگست 2017ء کو علامہ اقبال یونیورسٹی، اسلام آباد میں انٹرنیشنل اردو کانفرنس 2017ء منعقد ہوگی۔
اس کانفرنس کا جو ٹائم لائن بتایا گیا ہے، وہ اس طرح ہے:
- خلاصہ بھیجنے کی آخری تاریخ : 25 اپریل 2017
- مقالہ بھیجنے کی آخری تاریخ : 25 میَ 2017
- کانفرنس کی تاریخ : 2-3 اگست 2017
حالانکہ کانفرنس میں خلاصے و مقالے بھیجنے کی تواریخ گزرچکی ہیں، تاہم میرا تجربہ یہ ہے کہ کبھی ایسا ہوتا ہے کہ خلاصہ و مقالہ کی منظوری کے بعد بھی کوئی مقرر آنے قاصر ہوتا ہے تو کہیں کانفرنس مہتمم کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اپنے اختیار تمیزی سے مابعد تاریخ کسی سنجیدہ مقالے کو منظور کرلے۔ ایسے میں کیا ہی خوب ہو کہ اردو ویکیپیڈیا کا کوئی پاکستانی صارف کانفرنس مہتمم سے ربط کرے اور ایک ایسا مقالہ کی اجازت چاہے جس میں مجوزہ کانفرنس کے موضوعات تو ہوں، مگر ویکیپیڈیا اور بالخصوص اردو ویکیپیڈیا پر خصوصی توجہ ہو۔ کانفرنس کی ویب سائٹ یہاں دیکھی جا سکتی ہے: http://iuc.aiou.edu.pk
--مزمل (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:00, 25 مئی 2017 (م ع و)
عید الفطر 2017ء
اردو ویکی پیڈیا کے سارے ساتھیوں کو عید کے پُر مسرت موقع پر دلی مبارک باد۔ خدا سبھوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور بے شمار خوشیاں نصیب کرے۔
شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:02, 26 جون 2017 (م ع و)
- 💮شہاب بھائی، آمین! میری بھی یہی دعا ہے اور آپ تمام احباب کو میری طرف سے بھی عید کی پرخلوص مبارکباد 💮--بخاری سعید تبادلہ خیال 09:27, 26 جون 2017 (م ع و)
- آپ کو اور دیگر احباب کو بھی عید مبارک، سب کو عید کی سچی خوشیاں نصیب ہوں، آمین!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:46, 26 جون 2017 (م ع و)
- تمام اردو ویکیپیڈیا صارفین کو دلی عید مبارک --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:59, 26 جون 2017 (م ع و)
- اردو ویکی پیڈیا کے سارے ساتھیوں کو عید مبارک۔ ۔ (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 22:12, 27 جون 2017 (م ع و)
- تمام اردو ویکیپیڈیا صارفین کو دلی عید مبارک --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:59, 26 جون 2017 (م ع و)
- آپ کو اور دیگر احباب کو بھی عید مبارک، سب کو عید کی سچی خوشیاں نصیب ہوں، آمین!--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:46, 26 جون 2017 (م ع و)
عید الفطر 2017ء اور ہمارا فریضہ
محترم دوستو!
السلام علیکم۔
عیدالفطر کی آپ سب کو دلی مبارکباد!
اس سلسلے میں میں ہندی ویکیپیڈیا دیوان عام پر جاری ایک گفتگو کا حوالہ دینا چاہوں گا۔ یہ گفتگو حالیہ ہےاور اس کا عنوان ہی اردو ویکیپیڈیا ہے۔ اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ برصغیر کی ویکیوں میں اردو ویکی پر ہی سب سے زیادہ مضامین ہیں اور اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے، جانا جائے۔ کچھ لوگ یہ سمجھتے ہیں تعداد تو زیادہ ہے مگر شاید ان کا معیار خستہ ہے۔ ایک صارف نے اس سلسلے میں ایک تبصرہ یوں کیا ہے:
” | ۔۔۔اردو میں کام کرنے والے زیادہ تر مسلم فرقے سے ہوں گے اور ایک ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ اپنی زبان کے تئیں محبت اور وابستگی، یہ سب ضرور ہوگا۔ یہاں ایسا کم ہے۔ یہ بھی ایک وجہ ہو سکتا ہے۔ لیکن رفتہ رفتہ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ | “ |
اسی سلسلے میں میں یہ عرض کرنا چاہوں:
- اردو ویکیپیڈیا اگرچیکہ ایک خالص مذہبی دائرۃ المعارف نہیں ہے اور اس پر شراکت کے لیے کوئی قید نہیں، تاہم پھر بھی معدودے چند کے علاوہ (ان میں چیک جمہوریہ کے ایک صارف بھی ہیں جن کا میں نے انٹرویو بھی لیا تھا) سبھی مسلمان ہیں۔ اس طرح ہم مذہبیت اور اخوت کی فضا ہے۔
- اردو ویکیپیڈیا پر کام کے پس پردہ اردو سے محبت اور وابستگی اور اس زبان میں دائرۃ المعارف میں معلومات کی فراہمی کا حصہ بننا ہم سب کی سعادت ہے؛ یہ دو باتیں غیر اردو داں بھی جانتے اور مانتے ہیں۔
اب ہمارا فریضہ یہ ہے کہ:
- ہم سب بھائی چارگی کی فضا میں کام کریں۔
- فعال صارفین براہ مہربانی اپنے تبادلۂ خیال کے پیام کا نوٹ لیں اور مختصر ہی سہی، جو بات کہی گئی اس کا جواب دیں۔
- ساتھی صارفین سے عدم اتفاق کا اظہار تو ضرور کریں، مگر حتی المقدور بے جا القاب کی نوازش سے بچیں۔ اگر کوئی ایسا کر رہا ہے، تو کم از کم ایسا نہ کرنے کی گزارش ضرور کریں۔
- کسی سے کوئی شکایت یا تکلیف ہو تو بالواسطہ الزام تراشی کی بجائے راست تبادلۂ خیال پر گفتگو کریں۔
- بے جا الزام تراشی سے بچیں۔
- اب تک ہم گروہ بندی سے بچے ہیں۔ آگے بھی بچے رہنے کی کوشش کریں۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:05, 27 جون 2017 (م ع و)
- ہندی ویکی کے صارف کا تبصرہ حقیقت کی عکاسی ہے۔ اس کے کچھ فوائد بھی ہیں اور کچھ نقصان بھی، جیسے سب مسلمان ہیں (کیونکہ پاکستان کی بڑی تعداد (96٪) مسلمان ہے اور بھارت کے مسلمان ہندی یا جو بھی زبان ہو، اکثر اردو پڑھ اور لکھ سکتے ہیں) اس وجہ سے اردو ویکی پر اسلام متعلقہ بہت سے صفحات ہیں جب کہ اردو بولنے والے کی بڑی تعداد ہونے کے باجود بھارتی صارفین بھی، ہندو، سکھ، بدھ،جین وغیرہ مذاہب سے متعلقہ موضوعات پر لکھنے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔ یا جیسے پاک و ہند میں کھیلوں میں صرف کرکٹ مشہور ہے تو کرکٹ پر مضامین کی جو تعداد ہے وہ دیگر تمام کھیلوں سے متعلقہ مضامین سے بھی زیادہ ہے۔ بڑی تعداد پاکستان سے متحرک صارفین کی ہے تو پاکستان سے متعلقہ مضامین پر مواد زیادہ ہے اور اسی طرح اردو ویکی ہے تو اردو زبان و ادب پر مضامین دیگر زبانوں کے موضوعات سے زیادہ ہیں۔
اس سے چار چیزیں نکلیں:
- مذہب میں اسلام
- کھیلوں میں کرکٹ
- ممالک میں پاکستان
- زبانوں میں اردو
ان پر مضامین کی بھرمار کہہ لیں۔ لیکن بعض اوقات کسی صارف یا منصوبے پر مجموعی کام کرنے کی وجہ سے ہم ان دیگر موضوعات کو اچھا خاصا بہتر کرتے رہے ہیں اور کر سکتے ہیں، جیسے پچھلے سال پنجاب متعلقہ موضوعات اور دوسرا غیر اردو ویکی کے ساتھ منصوبہ جس کی آپ نے نگرانی کی۔ یوں ہی کھیلوں میں فٹ بال اور اولمپکس پر طاہر محمود بھائی اور کچھ میں نے کام کیا ہے۔ فیقا عالمی کپ و اولمپکس کے دوران میں، ایک صارف نے تمام نوبل انعام یافتہ شخصیات و اداروں پر مضامین شروع کیے، عارف سومرو صاحب نے کئی روسی ادبی شخصیات پر لکھا۔ سرمد صاحب نے عرب و غیر عرب مسلمان علما پر اور مکی بھائی نے مسلمان سائنس دانوں پر بہت سے مضامین لکھے۔ ایک صارف نے ہسپانیہ کے تاریخی مقامات پر مضامین لکھے ہیں۔ ابھی عمیر صاحب بھارت متعلقہ بیسوں صفحات پر کام کر رہے ہیں۔ میں نے اور ابھی حماد نے مسیحیت پر بہت سے صفحات بنائے ہیں،یہودیت پر شعیب صاحب و طاہر صاحب نے کئی مضامین لکھے ہیں۔ احمدیہ پر ایک احمدی صارف نے چند بنیادی مضامین لکھے۔ شہروں کے منصوبے کے تحت اور جغرافیہ میں دریاؤں، پہاڑوں، جھیلوں، عمارات، وغیرہ پر طاہر صاحب نے بہت کام کیا ہے۔ ان دو موضوعات پر مضامین کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ ہے۔ روبہ سے مضامین میں ہم نے بھارتی اداکاروں پر سینکڑوں صفحات بنائے ہیں۔ تو یوں ہم اردو ویکی کو کئی مقامی زبانوں والے ویکیوں کی بنسبت زیادہ بہتر قرار دے سکتے ہیں۔ اب آتا ہوں صارفین بلحاظ مذہب و فرقہ یہاں سکھ مت سے ستدیپ گل، احمدیہ سے تین صارفین، نوربخشی سے دو صارفین، گوہر شاہی کے ایک پیروکار، باقی سنی و شیعہ کے مختلف مکاتب فکر سے مسلمان کام کرتے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک روسی تین چار عربی ممالک سے صارفین نے چند صفحات بنائے (ایسے کئی صارفین جن کی تحقیق نہیں کی، جو مختلف جامعات میں اردو پڑھتے ہیں اور بطور اسائمنٹ وہ اردو ویکی پر مضامین لکھتے ہیں، ایسے مضامین میں روسی و ایرانی مسلح افواج کے مضامین دیکھیے، اب روسی صارف ممکنہ طور پر یہودی بھی ہو سکتا ہے! اور مسیحی بھی) ویسے کم از کم دو مسیحی یہاں کچھ صفحات پر کام کر چکے ہیں۔ لیکن اس سب کے باوجود ہندی ویکی کچھ اہم شماریات میں ہم سے بہت آگے ہے، مندرج صارفین میں وہ ہم سے آگے ہیں اور ہندوی ویکی و اردو ویکی پر فی گھنٹہ آنے والوں کی تعداد کے لحاظ سے بھی وہ ہم سے آگے ہیں۔ یہ چیز زیادہ ہم ہے، کیوں کہ جتنے زیادہ لوگ ویکی پر آئیں گے اور پڑھیں گے اتنی ہی ہمیں کام کرنے والے نئے صارفین ملنے کی امید ہو گی۔ آپ ہندی ویکی والوں سے بات کریں اور آج ہی ہم نئے منصوبے پر کام شروع کر سکتے ہیں۔ ہمارے پاس تو ویسے بھی کئی صارفین ہیں جو ہندی پر کچھ نہ کچھ کام کر چکے ہیں اور ہندی پڑھ لکھ سکتے ہیں۔ ہندی اردو تنازع کی طرز پر اردو ہندی دوستی شروع کر سکتے ہیں۔ صرف 50 مضامین کی ایک فہرست بنائیں، 25 25 مضامین دونوں ویکی والے ہندی و اردو میں لکھیں اور یہ منصوبہ مستقل نوعیت کا ہو، یعنی ہر سال کے لیے ایک فہرست ہو، جس میں شامل صفحات یا جو بھی تعداد طے ہو۔ ان کو کم از کم بہترین مضمون کی سطح پر لایا جائے، اس سلسلے میں، پاکستان اور بھارت کے شہر، شخصیات، ثقافت، مذہب، زبان، تاریخ، سیاست، ادب وغیرہ جیسے موضوعات شامل ہوں۔ جیسے جناح و گاندھی کا مضمون ہمارے پاس منتخب ہے۔ جیسے لاہور و دہلی کا مضمون ہمارے پاس منتخب ہے۔ مزید دیوالی، پرچم بھارت اور ہندو مقدس شہر وارانسی اردو ویکی پر منتخب ہیں، تو کیا وہاں اسلام و خاص پاکستان متعلقہ کوئی مضمون منتخب ہے؟ معلومات کے لیے عرض کر رہا ہوں۔ اگر وہ کوئی ایسا منصوبہ شروع کرنے پر راضی ہو جائیں تو فہرست مضامین کیسے ترتیب دیں، اس پر بات کریں گے۔ یہ منصوبہ کئی ماہ سے سوج رکھا تھا اور ہندی کو موبائل ایپ سے سیکھنے کی کوشش بھی کی تھی، الفاظ تو پڑھنے آ گئے تھے، لیکن کی بورڈ پر بہت مشکل ہوئی تھی۔ ایک جملہ نہیں لکھ سکا۔--Obaid Raza (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:07, 27 جون 2017 (م ع و)
- عبید صاحب، حال ہی میں ہندی ویکی کتب کے ایک صارف نے (جو اغلب ہے کہ جلد اس منصوبے کا منتظم بھی بنے) مجھ سے ایک منصوبے پر کام کرنے کی گزارش کی جس کا عنوان اردو زبان ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجھ سے دنوں کے نام، مہینوں کے نام، سبزیوں کے نام، رنگوں کے نام اور اسی طرح کمروں اور سامانوں کے نام، وغیرہ کے اردو متبادل فراہم کرنے تھے، جسے میں نے فراہم کیا۔ اصل منصوبہ صفحہ یہ ہے۔ تاہم راست طور پر ہندی ویکیپیڈیا والے عجیب و غریب سوچ رکھتے ہیں۔ وہ ہندی، بھوجپوری اور سنسکرت ویکیپیڈیاؤں کو ایک زمرے کا حصہ سمجھتے ہیں، مگر اردو ویکیپیڈیا کو الگ مانتے ہیں۔ اس لیے شاید اردو ہندی ویکیپیڈیا تعاون کی تجویز کو فوری طور پر بہ روئے کار لانا ممکن نہیں۔ ہندی ویکیپیڈیا کے ایک صارف گورو سود آپ کے ہم خیال اور اسی کام پر اپنا زور لگا رہے تھے۔ مگر ان کے اور ہندی ویکیپیڈیا کے اور صارفین کے خیالات جداگانہ تھے۔ اس لیے وہ اب فعال نہیں ہیں۔ نثار احمد صاحب ویکیپیڈیا پر ہر روز کافی وقت لگاتے ہیں، مگر افسوس کہ وہ اردو کی بجائے ہندی پر ہی تعاون کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہ تیلگو ویکیپیڈیا کے بھی منتظم تھے، مگر اردو کی طرح وہاں کے صارفین سے عدم اتفاق کی وجہ سے وہاں سے بھی وہ چلے گئے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:53, 27 جون 2017 (م ع و)
- عبید صاحب! اور مزمل صاحب! بہت دلچسپ گفتگو ہو رہی ہے۔ خوشی ہے اس میں حصہ لے رہا ہوں۔ اور افسوس بھی ہے کہ زیادہ وقت نہ دے پا رہا ہوں۔ اس کی وجہ بھی ہے۔ یکم جولائی سے سات پوسٹ گراجیویٹ اور تین انڈر گرایجیویٹ کورسس والے جامعہ شری شنکراچاریہ برائے سنسکرت کے علاقا ئی مرکز کی سربراہی بحیثیت ڈائرکٹر سنبھالی ہے۔ اس سے پہلے اور بھی ذمہ داریاں تھیں اور ہیں بھی۔ یہ سبھی معاملات کسی نہ کسی طرح اردو یونیورسٹی کے رئیس الجامعہ تک پہچنے میں معاون اور مدد گار ثابت ہوں گی۔ دعا کیجئے۔ انشا اللہ کام ہو گا دھڑلے سے کام ہو گا۔ یقین محکم اور عمل پیہم۔۔۔۔۔ اردو کو لے کر ہندوستان میں جب بھی بات چلتی ہے ہندی کا ذکر آنا یا پھر لایا جانا فطری بات ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہر ہر طرح کی حکو مت کی مراعات ہندی کو حاصل ہیں اور کچھ نہ کچھ حکومت کی مراعات اردو کو بھی ملی ہوئی ہیں لیکن جوکچھہ حاصل ہیں ان مراعات کے ساتھ بے چینی والا ماحول بھی ہمیشہ سے ساتھ رہتا ہے۔ آج کل NCPUL کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ سنا ہے کہ اسے منسٹری میں ضم کیا جا سکتا ہے۔ مزمل صاحب سے درخواست ہے کہ اس مضمون پر خصوصی توجہ دیتے ہوئےاردو میں مضمون لکھ کر انگریزی میں ترجمہ کر ڈالیں۔ یہ کام priority والا ہے۔ ہندی والوں پر توجہ بعد بھی دی جا سکتی ہے۔ ویکی پیڈیا کی چنڈی گڑھ والی کانفرنس میں جب ہندی ویکی کو انڈک ویکیوں میں اولیت کا اعلان کیا گیا تھا۔ راقم نے علی اعلان اسی وقت اٹھ کر کہا تھا کہ یہ ہندی نہیں اردو ویکی اول ہے۔ اعداد و شمار اکٹھے کرنے والوں کو (انفرادی طور پر) سخت اور سست بھی کہا تھا۔ قابل غور بات یہ کہ اس وقت امین اکبر صاحب، سومرو صاحب اور آپ دونوں حضرات نے ہی مدد کی تھی (اوربھی نام ہیں مدد کرنے والوں میں معاف رکھیں یاد نہیں آ رہے)۔ بس ہم اسی طرح کام کرتے رہیں۔ نثار صاحب سے باقاعدہ رابطے میں ہوں۔ انشا اللہ وہ ضرور واپس آئیں گے۔ آپ دونوں حضرات سے خصوصا عبید صاحب سے درخواست ہے کہ انھیں ایک اور بار آواز دیں۔ اطاعا عرض ہے کہ وہ آج کل ہارٹ کے عارضہ کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ صحت الحمد اللہ اچھی ہے۔ بس ایک بار اس پلاٹ فارم سے آواز ضرور دیں۔ باقی کا م مجھ پر چھوڑ دیں۔ بھائیو بہت کام باقی ہے۔ اس کے بعد ہم باری باری سب کو آواز دیں گے۔ یہ سب لوگ اگر سب آ جائیں پھر کیا کہنے۔ مزمل صاحب کیوں ہم ہندی والو ں کے خیالات پر جائیں انھیں سمجھنے دیجئے جو وہ سمجھتے ہیں۔ ہم ہمارے کام پر توجہ دیں گے۔ دیکھیے ہمیشہ اردو والے ہندی میں بھی لکھتے ہیں اور شوق سے لکھتے ہیں شان سے لکھتے ہیں۔ من سے لکھتے ہیں۔ لیکن اسی رویہ سے کوئی ہندی والا اردو میں نہیں لکھتا؟ کیوں؟ خیر۔۔۔ آمدم بر سر مطلب۔ مزمل صاحب ! آپ کی پہل بہت خوب ہے۔ لیکن اس پر عمل پیرا ہونا بھی چاہیے۔ ایک اور بات یہ کہ اردو والے جو متذکرہ بالا خدمات انجام دیتے ہیں Statues of sensitivity ہوتے ہیں بسی انھیں محتاط طریقے سے Touch کریں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ خیر اندیش۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:14, 11 جولائی 2017 (م ع و)
- @Drcenjary: صاحب، آپ کی ڈائریکٹرشپ پر بے حد مبارکباد! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جیسے اردو دوست ساتھی آگے آئیں گے اور اردو زبان اور اردو سوسائٹی کے لیے اچھے کام انجام دیں گے۔ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں!!--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:43, 11 جولائی 2017 (م ع و)
- @Hindustanilanguage: صاحب !NCPUL کا معاملہ کیا ہے۔ آپ کے ہاں اس کا علاقائی مرکز ہے۔ پتہ کریں۔ دوسری بات یہ کہ نثار صاحب ہر ماہ حیدرآباد (ہند) آ جا رہے ہیں۔ رابطہ تو قائم کیجئے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:32, 14 جولائی 2017 (م ع و)
- @Hindustanilanguage:، @Drcenjary: صاحبان کو خاکسار کا سلام و آداب، آپ کی تحریر پڑھ کے دل خوش ہو گیا۔ اللہ آپ کو اسی طرح اردو کی خدمت کی توفیق عطا کرتا رہے۔ ہمیں دیکھیے! دوستوں اور رشتے داروں کی مخالفت کے باوجود اپنی مادری زبان سندھی چھوڑ کر صرف اور صرف اردو کی محبت میں گرفتار ہیں۔ اللہ ہمیں ثابت قدم رکھے، آمین۔ امید رکھتے ہیں کہ احمد نثار صاحب جلد واپس آ جائیں گے۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- @Hindustanilanguage: صاحب !NCPUL کا معاملہ کیا ہے۔ آپ کے ہاں اس کا علاقائی مرکز ہے۔ پتہ کریں۔ دوسری بات یہ کہ نثار صاحب ہر ماہ حیدرآباد (ہند) آ جا رہے ہیں۔ رابطہ تو قائم کیجئے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 00:32, 14 جولائی 2017 (م ع و)
- @Drcenjary: صاحب، آپ کی ڈائریکٹرشپ پر بے حد مبارکباد! ہم امید کرتے ہیں کہ آپ جیسے اردو دوست ساتھی آگے آئیں گے اور اردو زبان اور اردو سوسائٹی کے لیے اچھے کام انجام دیں گے۔ ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہیں!!--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:43, 11 جولائی 2017 (م ع و)
- عبید صاحب! اور مزمل صاحب! بہت دلچسپ گفتگو ہو رہی ہے۔ خوشی ہے اس میں حصہ لے رہا ہوں۔ اور افسوس بھی ہے کہ زیادہ وقت نہ دے پا رہا ہوں۔ اس کی وجہ بھی ہے۔ یکم جولائی سے سات پوسٹ گراجیویٹ اور تین انڈر گرایجیویٹ کورسس والے جامعہ شری شنکراچاریہ برائے سنسکرت کے علاقا ئی مرکز کی سربراہی بحیثیت ڈائرکٹر سنبھالی ہے۔ اس سے پہلے اور بھی ذمہ داریاں تھیں اور ہیں بھی۔ یہ سبھی معاملات کسی نہ کسی طرح اردو یونیورسٹی کے رئیس الجامعہ تک پہچنے میں معاون اور مدد گار ثابت ہوں گی۔ دعا کیجئے۔ انشا اللہ کام ہو گا دھڑلے سے کام ہو گا۔ یقین محکم اور عمل پیہم۔۔۔۔۔ اردو کو لے کر ہندوستان میں جب بھی بات چلتی ہے ہندی کا ذکر آنا یا پھر لایا جانا فطری بات ہے۔ یہ حقیقت ہے کہ ہر ہر طرح کی حکو مت کی مراعات ہندی کو حاصل ہیں اور کچھ نہ کچھ حکومت کی مراعات اردو کو بھی ملی ہوئی ہیں لیکن جوکچھہ حاصل ہیں ان مراعات کے ساتھ بے چینی والا ماحول بھی ہمیشہ سے ساتھ رہتا ہے۔ آج کل NCPUL کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ سنا ہے کہ اسے منسٹری میں ضم کیا جا سکتا ہے۔ مزمل صاحب سے درخواست ہے کہ اس مضمون پر خصوصی توجہ دیتے ہوئےاردو میں مضمون لکھ کر انگریزی میں ترجمہ کر ڈالیں۔ یہ کام priority والا ہے۔ ہندی والوں پر توجہ بعد بھی دی جا سکتی ہے۔ ویکی پیڈیا کی چنڈی گڑھ والی کانفرنس میں جب ہندی ویکی کو انڈک ویکیوں میں اولیت کا اعلان کیا گیا تھا۔ راقم نے علی اعلان اسی وقت اٹھ کر کہا تھا کہ یہ ہندی نہیں اردو ویکی اول ہے۔ اعداد و شمار اکٹھے کرنے والوں کو (انفرادی طور پر) سخت اور سست بھی کہا تھا۔ قابل غور بات یہ کہ اس وقت امین اکبر صاحب، سومرو صاحب اور آپ دونوں حضرات نے ہی مدد کی تھی (اوربھی نام ہیں مدد کرنے والوں میں معاف رکھیں یاد نہیں آ رہے)۔ بس ہم اسی طرح کام کرتے رہیں۔ نثار صاحب سے باقاعدہ رابطے میں ہوں۔ انشا اللہ وہ ضرور واپس آئیں گے۔ آپ دونوں حضرات سے خصوصا عبید صاحب سے درخواست ہے کہ انھیں ایک اور بار آواز دیں۔ اطاعا عرض ہے کہ وہ آج کل ہارٹ کے عارضہ کی وجہ سے زیر علاج ہیں۔ صحت الحمد اللہ اچھی ہے۔ بس ایک بار اس پلاٹ فارم سے آواز ضرور دیں۔ باقی کا م مجھ پر چھوڑ دیں۔ بھائیو بہت کام باقی ہے۔ اس کے بعد ہم باری باری سب کو آواز دیں گے۔ یہ سب لوگ اگر سب آ جائیں پھر کیا کہنے۔ مزمل صاحب کیوں ہم ہندی والو ں کے خیالات پر جائیں انھیں سمجھنے دیجئے جو وہ سمجھتے ہیں۔ ہم ہمارے کام پر توجہ دیں گے۔ دیکھیے ہمیشہ اردو والے ہندی میں بھی لکھتے ہیں اور شوق سے لکھتے ہیں شان سے لکھتے ہیں۔ من سے لکھتے ہیں۔ لیکن اسی رویہ سے کوئی ہندی والا اردو میں نہیں لکھتا؟ کیوں؟ خیر۔۔۔ آمدم بر سر مطلب۔ مزمل صاحب ! آپ کی پہل بہت خوب ہے۔ لیکن اس پر عمل پیرا ہونا بھی چاہیے۔ ایک اور بات یہ کہ اردو والے جو متذکرہ بالا خدمات انجام دیتے ہیں Statues of sensitivity ہوتے ہیں بسی انھیں محتاط طریقے سے Touch کریں۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ خیر اندیش۔--Drcenjary (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:14, 11 جولائی 2017 (م ع و)
- عبید صاحب، حال ہی میں ہندی ویکی کتب کے ایک صارف نے (جو اغلب ہے کہ جلد اس منصوبے کا منتظم بھی بنے) مجھ سے ایک منصوبے پر کام کرنے کی گزارش کی جس کا عنوان اردو زبان ہے۔ اس منصوبے کے تحت مجھ سے دنوں کے نام، مہینوں کے نام، سبزیوں کے نام، رنگوں کے نام اور اسی طرح کمروں اور سامانوں کے نام، وغیرہ کے اردو متبادل فراہم کرنے تھے، جسے میں نے فراہم کیا۔ اصل منصوبہ صفحہ یہ ہے۔ تاہم راست طور پر ہندی ویکیپیڈیا والے عجیب و غریب سوچ رکھتے ہیں۔ وہ ہندی، بھوجپوری اور سنسکرت ویکیپیڈیاؤں کو ایک زمرے کا حصہ سمجھتے ہیں، مگر اردو ویکیپیڈیا کو الگ مانتے ہیں۔ اس لیے شاید اردو ہندی ویکیپیڈیا تعاون کی تجویز کو فوری طور پر بہ روئے کار لانا ممکن نہیں۔ ہندی ویکیپیڈیا کے ایک صارف گورو سود آپ کے ہم خیال اور اسی کام پر اپنا زور لگا رہے تھے۔ مگر ان کے اور ہندی ویکیپیڈیا کے اور صارفین کے خیالات جداگانہ تھے۔ اس لیے وہ اب فعال نہیں ہیں۔ نثار احمد صاحب ویکیپیڈیا پر ہر روز کافی وقت لگاتے ہیں، مگر افسوس کہ وہ اردو کی بجائے ہندی پر ہی تعاون کرنا پسند کرتے ہیں۔ وہ تیلگو ویکیپیڈیا کے بھی منتظم تھے، مگر اردو کی طرح وہاں کے صارفین سے عدم اتفاق کی وجہ سے وہاں سے بھی وہ چلے گئے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:53, 27 جون 2017 (م ع و)
Question about articles regarding proverbs
Question about articles regarding proverbs
Hi, sorry for writing in English. There are some lists of proverbs on Wikiquote, and I wanted to add an English label on Wikidata. What can it be?
- d:Q19361611 -> ?
- d:Q21213244 -> ?
- d:Q21213281 -> ?
- d:Q21213345 -> ?
- d:Q21213353 -> ?
Thank you for your help :-) --Superchilum (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:03, 1 ستمبر 2017 (م ع و)
مسلسل طعنہ زنی اور عدم رواداری کی وجہ سے تمام انتظامی ذمے داریوں سے سبک دوشی کا اعلان
کچھ عرصہ قبل میری نگاہ ویکیپیڈیا:رودادہائے ڈیٹابیس/صارفین بلحاظ بائٹس (مرکزی نام فضا) سے گزری۔ اس سے اندازہ ہوا کہ غیر ارادی طور پر ہی سہی، مگر اردو ویکیپیڈیا پر میری جملہ ترامیم حجم کے اعتبار سے (کاما ختمہ یا آٹوبراؤزر کے برعکس، یعنی مواد کے شمولیت کے اعتبار سے ) تیسرے مقام پر ہیں۔ اس پر میں اللہ تعالٰی کا شکر ادا کرتا ہوں کیوںکہ 2015 سے اس سال جولائی کے شروع تک اردو ویکیپیڈیا میرا اوڑھنا، بچھونا، غور و فکر کا مرکز بن گیا تھا۔ میں نے جہاں کئی مضامین کا انگریزی سے ترجمہ کیا، وہیں کئی مضامین کی ساخت کو انگزیزی سے مختلف بنانے کی کوشش کی، کئی مضامین کو تحقیقی جرائد کے حوالے سے لکھا، کئی مضامین کو اخبارات ورسائل کے حوالے سے تخلیق کیا، کئی ایسے مضامین لکھے جو انگریزی پر نہیں ہیں، کئی رواں ترمیمی مہموں حصہ بنا جیساکہ پچھلے سال کی بھارتی پنجاب پر مضامین کی مہم، اسلام بلحاظ ملک، اردو بلحاظ ملک وغیرہ۔ اردو یوکرینی تعاون میری کوششوں سے انجام پانے والی پہلی بین الاقوامی تعاونی مہم تھی، جس میں دیگر اصحاب بھی شریک رہے۔ اس کے علاوہ کئی مہموں کو میں نے مکمل طور خود ہی انجام دیا ہے، جیساکہ 100 کامیاب بھارتی خواتین پر مضامین کی مہم۔ تاحال ویکیمیڈیا منصوبوں میں حجم اور ترامیم کے حساب سے اردو ویکیپیڈیا ہی میرے تعاون کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے۔ ترامیم کے علاوہ میں ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن کے لیے بلاگز بھی لکھتا آیا ہوں اور اس معاملے میں بھی میں نے سب سے زیادہ یعنی 5 بلاگز اردو ویکیپیڈیا یا اس سے جڑے صارفین پر لکھے ہیں۔ یہ اعزاز بنگلہ ویکیپیڈیا کو بھی حاصل نہیں جس کے بھارتی اور بنگلہ دیشی صارفین کافی تعداد میں فعال ہیں۔
بطور منتظم اور مامور اداری میں نے غیرویکی مواد کی حذف شدگی، تخریب کاروں پر پابندی جیسے چند امور کے علاوہ تکنیکی اصطلاحات کی اصطلاح، نئے صارفین کے زمروں کی تشکیل، فیبریکیٹر پر مسائل کی پیش کشی اور ان کے حتی المقدور یکسوئی کی کوشش کی ہے اور بڑی حد تک کامیاب رہا ہوں۔ میں نے اردو ویکی پیڈیا کے باوثوق صارفین کی نہ صرف اردو ویکی پر حمایت کی، بلکہ اس کے علاوہ بھی مدد کی ہے۔ اردو ویکیپیڈیا کے دو صارفین کو کامنز پر دائمی طور پر پابندی کا شکار ہونا پڑا تھا، میں نے جب بطور منتظم و مامور اداری وہاں کے منتظمین کو اس بات کی طمانیت دی کہ یہ حضرات اب کسی طرح کی تخریب کاری نہیں کریں گے، تب کچھ ہی منٹوں میں ان دونوں پر سے پابندی ہٹی۔ اسی طرح کے ہمدردی کے جذبے کے تحت میں نے میتھلی اور ڈوٹیلی ویکیپیڈیاؤں کو انکیوبیٹر سے نکالنے میں نیپالی ویکیپیڈینوں کی مدد کی۔
چونکہ میں پیش بینی رویے (forward looking approach) اور ٹیم سازی کا قائل ہوں، اس لیے اردو ویکیپیڈیا کی ایک انجان صارفہ عمیرا علی کے بارے میں پابندی ہٹانے کی جب مجھ سے اپیل کی گئی، میں نے یہ پابندی ہٹا دی۔ دوبارہ آمد کے بعد یہ صارفہ نے کچھ مضامین میں جن میں معمولی کاما، ختمہ کی ترامیم درکار تھے، اچھا تعاون کیا۔ تاہم جو بات سے میں ناواقف تھا، وہ یہ کہ یہ صارفہ اردو کلیدی تختے سے محروم تھی۔ اس وجہ کوئی کچھ مضامین میں وہ صرف کاپی پیسٹ سے کام لے چکی تھی۔ اس کے نتیجے میں اولًا طاہر محمود قریشی صاحب نے تبادلۂ خیال:اردو لغت تاریخی اصول پر سرکاری سرپرستی میں غلط کاریاں کے عنوان سے ایک قطعہ لکھ کر مجھے مورد الزام ٹھہرایا، حالانکہ صارفہ نہ میری ہم وطن اور نہ مچھ سے کسی اور طرح کے ربط و تعلق میں ہے۔ عمیرا علی پر سے پابندی ہٹانا صرف ممکنہ بہتری کی بنیاد پر مجھ سے انجام پانے والا نیک نیتی پر مبنی کام تھا۔ پھر اُسی صفحے پر محمد شعیب ندوی صاحب صارفہ سے ارشاد فرماتے ہیں کہ آپ خاطر جمع رکھیں، یہاں آپ سے بحث نہیں کی جا رہی ہے، کچھ منتظمین سے مکالمہ مقصود ہے۔
عید الفطر کے موقع پر میں نے اِس صفحے پر ایک ذیلی قطعہ لکھا جس کا عنوان عید الفطر 2017ء اور ہمارا فریضہ ہے، لکھا تھا۔ اس میں اور باتوں کے علاوہ دو نکتے یہ بھی لکھے تھے کہ:
- ساتھی صارفین سے عدم اتفاق کا اظہار تو ضرور کریں، مگر حتی المقدور بے جا القاب کی نوازش سے بچیں۔ اگر کوئی ایسا کر رہا ہے، تو کم از کم ایسا نہ کرنے کی گزارش ضرور کریں۔
- کسی سے کوئی شکایت یا تکلیف ہو تو بالواسطہ الزام تراشی کی بجائے راست تبادلۂ خیال پر گفتگو کریں۔
مقصد یہ تھا کہ کسی مضمون کے تبادلۂ خیال پر برا بھلا کہنے کی بجائے قریشی صاحب راست مجھے تبادلہ پر کچھ کہیں اور ایضًا کسی نہ گفتہ بہ صورت حال کے رونما ہونے کی صورت میں کوئی اور صارف بھی کچھ کہ سکتا ہے۔ اس کے لیے کسی انتظامی اختیارات کی ضرورت نہیں۔
مگر اس کے کچھ عرصہ بعد ہی مجھے تبادلۂ خیال:عدنان خشوگی پر قریشی صاحب کی جانب سے تحریر کردہ قطعہ سرکاری سرپرستی میں غلط کاریاں دیکھنے کو ملا۔ چونکہ انتظامی عملے کے افراد ایک دوسرے پر کیچڑ پھینکتے ہوئے ٹیم ورک انجام نہیں دے سکتے، اس لیے اس کے بعد ایک اچھے خاصے وقت تک کسی بھی ترمیم سے خود کو باز رکھا۔ فیس بک کے ایک چیاٹ گروپ میں یہ معاملہ اٹھایا جس میں امید تھی کہ کم از کم دو منتظمین قریشی صاحب سے کہیں گے یہ الزام تراشی سے وہ باز آجائیں۔ مگر ایسا کچھ نہیں ہوا۔ لمبے عرصے تک ترمیم نہیں کرنے سے کچھ عام صارفین نے مجھے واپس لوٹنے کا مشورہ دیا، مگر کسی منتظم کو میری کمی کا کوئی احساس نہیں ہوا۔ اچھی بات ہے۔
کچھ عرصہ قبل (دو دن پہلے) اردو ویکی صارف بخاری سعید/ حماد سعید پر قریشی صاحب محض اس وجہ سے پابندی عائد کر چکے تھے کہ اس نے ان کی ترمیم کو حکیمیوں والی ترمیم کہا۔ میں نے صفائی کا موقع دینے کی غرض سے یہ پابندی ہٹائی۔ تاہم قریشی صاحب نے کوئی موقع دیے بغیر پھر سے فوری دائمی پابندی لگادی۔ مجھے نہیں معلوم کہ شیطان اور بڑا ظالم گستاخی کے کلمات ہیں کہ نہیں، مگر یہ القاب حماد صاحب میرے لیے استعمال کر چکے ہیں۔ بعد میں معافی بھی چاہی۔ یہ سہ کر بھی آج بھی میں ان پر پابندی کا مخالف ہوں کیوں کہ ان کا کام عمومًا ویکی پیڈیا کے مفاد میں ہے۔ میری رائے میں کسی بھی منتظم کو جب ایسی صورت حال پیش آئے خود فیصلہ لینے کی بجائے دوسرے منتظمیں سے مشورہ کرنا چاہیے۔ کئی حالات میں آگاہ / تنبیہ سے کام چل سکتا ہے۔ استثنائی حالات جب کہ انتہا درجے کی گالیاں (ماں بہن تک ہوں) تب دوسرے منتظمین ہی کو کوئی فیصلہ کرنا چاہیے۔ ورنہ غلط ہے کہ آپ خود غصے میں کوئی فیصلہ لیں۔
بہرحال مجھے لگتا ہے کہ اولًا طاہر محمود قریشی صاحب اپنے ہم منصب مامور اداری سے راست گفتگو کی بجائے طعنہ زنی کی مہم شروع کیے تھے، یہ کہاں کے اخلاق ہیں، میں نہیں جانتا۔ اپنے ساتھی کی جانب سے کسی صارف پر پابندی ہٹانے کے بعد بنا کسی نوٹ کے پھر پابندی لگانا کہاں کے اخلاق ہیں، میں نہیں جانتا۔ صارف نے اپنے تبادلۂ خیال پر آئی پی ترمیم سے ہی سہی معافی مانگی، اسے ٹھکرانا کہاں کے اخلاق ہیں، میں نہیں جانتا۔ محمد شعیب ندوی صاحب کا پیرا کے نکتہ اول میں طاہر صاحب کے شانہ بہ شانہ ہونا کہاں تک درست ہے، یہ بھی میں نہیں جانتا۔
ایک بات جس کا مجھے یقین ہے، وہ یہ ہے کہ مسلسل طعنہ زنی اور عدم رواداری کی وجہ سے یہاں کا ماحول بالکل ہی مکدر ہو چکا ہے اور مجھے کوئی انتظامی ذمے داری نہیں لینا چاہیے۔ تاہم اگر عارف سومرو صاحب یا امین صاحب حماد سعید سے مستقبل قریب میں پابندی ہٹاتے ہیں، مجھے خوشی ہوگی۔
میں یہ بھی بتا دوں کہ تضحیک / تنقید ہمیشہ صحیح ہو، یہ ضروری نہیں۔ تاہم جب آپ اسے lighter vein میں لے لیں تو خود کی زندگی غیر ضروری زنج و غم سے محفوظ ہوگی۔ میں ویکیپیڈیوکریسی کے مضمون کو دیکھتا ہوں جس میں کرائسٹ یونیورسٹی کی میری تصویر کا مذاق اڑایا ہے، تو میں ناقد پر نالاں ہونے کے کی بجائے خود کو اس کا مشکور محسوس کرتا ہوں۔ ربط: http://wikipediocracy.com/forum/viewtopic.php?f=8&t=3932&start=50 --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 07:48, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
تبصرے
بہت ہی زیادہ افسوسناک صورت حال ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صورت حال ویکیپیڈیا کی تنزلی کی طرف پہلا بڑا قدم ہے۔ مزمل صاحب کی خدمات اردو ویکیپیڈیا کے لیے بلاشبہ اس سے کہیں زیادہ ہیں جو یہاں بیان کی گئی ہیں۔ صارفین پر سے پابندی ہٹانے یا تعاون کے لیے انہوں نے جو اقدامات کیے اگر مجھ سے بھی کہا جاتا تو اصولی طور پر میں یہی قدم اٹھاتا لیکن کام کی مصروفیات کی وجہ سے میں ویکیپیڈیا کو اس طرح ٹائم نہیں دے پا رہا جو ایک منتظم کو دینا چاہیے۔ بخاری سعید صاحب کی بدتمیزیوں کی میں پرزور مذمت کرتا ہوں، اگر طاہر صاحب یا کوئی اور یہ بات میرے علم میں لاتے تو بخاری صاحب پر میں خودپابندی عائد کرتا۔ اب تو ہم بڑی آسانی کے ساتھ منتظمین یا مخصوص صارفین کے تبادلۂ خیال پر اجتماعی پیغامات بھی دے سکتےہیں۔ منتظمین کو ایک دوسرے پر طنز کرنے کی بجائے کسی بھی مسئلے پر منتظمین کی ووٹنگ کرا لینی چاہیے، پھر چاہے جو بھی نتیجہ ہواسے انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے۔ میں اس بات کو بھی تسلیم کرتا ہوں کہ مزمل صاحب موجودہ صورت حال ہمارے سامنے لائے تھے لیکن مجھ سمیت کسی نے بھی اس پر وہ توجہ نہیں دی جو منتطمین کا فرض تھا۔ موجودہ صورت حال میں، میں مزمل صاحب سے معذرت خواہ ہوں اور گزارش کروں گا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور منتظمی کے اختیارات بدستور اپنے پاس رکھیں۔ دیگر منتظمین سے گزارش کروں گا کہ چاہے کسی بھی طرح کے انتہائی اقدامات ہوں وہ باہمی مشورے سے طے کیا کریں۔ اگر کسی پر فوری پابندی عائد کرنی ہوتو اس بات کی گنجائش رکھی جائے باہمی صلاح مشورے کے بعد اسے ہٹایا جا سکے۔ فی االحال میں بخاری صاحب کی پابندی ہٹانے کی سفارش بالکل نہیں کروں گا، اس مسئلے کو بعد میں دیکھیں گے، ابھی تو مزمل صاحب سے یہی گزارش ہے کہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی فرمائی۔امین اکبر (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 09:45, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- ناچیز ایک عرصے سے غیر متحرک ہے تاہم جتنا میں حالیہ صورت حال کو سمجہ سکا ہوں، میری رائے یہ ہے کہ ویکیپیڈیا کا ہر صارف اہم ہے بالخصوصی موجودہ انتظامی اختیارات رکهنے والے وہ چند صارفین ہیں جنہوں نے ویکیپیڈیا کو مضبوط کیا اور اردو ویکی کو عالمی فہرست میں آگے لائے۔ مزمل بهائی سے مودبانہ گزارش کرتا ہوں کہ وہ معزولی کی درخواست واپس لے۔ اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا بلکہ ویکیپیڈیا کو نقصان ہوگا۔ میری تجویز یہ ہے کہ جن چیزوں پر منتظمین میں اتفاق رائے قائم نہیں ہو رہا ان کے لیے قوانین یا ضابطہ اخلاق متعین کریں۔ جس قانون پر اکثریت متفق ہوجائے اسے ویکیپیڈیا کا قانون مانا جائے اور اس میں ترمیم کے لیے بهی صارفین کی رائے شماری لازمی قرار دی جائے۔ اس طرح بات چیت ہی سے یہ مسئلہ حل ہوگا۔✿عثمان خان||تبادلہ خیال✿
- میرے خیال میں خاموشی بہتر ہے۔ جب ان صاحب کو علم ہی نہیں کہ حماد سعد پر پابندی کیوں لگائی؟ صفائی کے لیے پابندی ہٹانا کیوں ضروری ہے؟ شاید وہ دوسروں کو گھامڑ یا جاہل سمجھتے ہیں کہ بس یوں ہی پابندی لگا دی ہو گی۔ اور دیگر جس صارف کا ذکر کیا ان سے متعدد بار کہا گیا کے اردو کی بورڈ انسٹال کر لیں۔ لیکن وہ مسلسل دیگر ویب سائٹس سے کاپی پیسٹ کر رہی تھیں۔ پابندی لگائی مزمل صاحب نے ہٹا دی۔ میں نے کچھ نہیں کہا۔ اب پھر سے کاپی پیسٹ ہو رہا تھا (امید ہے مزمل صاحب کو پتا ہو گا کہ ایس کرنا منع ہے) میں نے دوبارہ سے پابندی لگانے کی جرات نہیں کہ صرف نشان دہی کر دی۔ شاہد ایسا کرنا بھی گناہ ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 11:07, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- تبصرہ: تقریبًا دو مہینے سے جس وجہ سے اردو ویکیپیڈیا سے میں دور رہا ہوں، اس کی وجہ آپ مسلسل یہ طعنہ کہ سرکاری سرپرستی میں غلط کاریاں ہو رہی اور اس کی وجہ میں ہوں۔ جبکہ میں ٹیم سازی پر یقین کرنے والا شخص ہوں۔ میں نے اردو ویکی پیڈیا کے صارفین پر سے یہیں پر نہیں بلکہ کامنز پر سے دائمی پابندی ہٹوانے کا کام کیا ہے۔ وہاں کوئی شکایت کا موقع نہیں ملا۔ یہاں آپ کو عمیرا علی کی وجہ سے مجھ پر حملہ کرنے کا موقع مل گیا کیونکہ صارفہ کی جانب سے کاپی پیسٹ کے واقعات پیش آئے۔ تعجب ہے کہ کامنز کے لوگ میری نیت عمل سے واقف ہیں اور یہاں آپ عجیب و غریب رویہ اپنائے ہیں! لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:12, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- مزمل صاحب آپ کے قصیدے پڑھنے کے بعد عرض ہے آپ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جہاں تنازع ہو۔ شاید دو مہینے کا انتظار اسی وجہ سے تھا۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:49, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- قرآن کی آیت کو کوئی منتظم قصیدہ قرار دے تو یہ اردو ویکیپیڈیا کا عروج ہے یا زوال، یہ سب کے لیے اظہر من الشمس ہے۔ اور تنازع اور بدگوئی کا آغاز میں نے نہیں، آپ نے بالواسطہ بیان بازی سے شروع کیا۔ شریفانہ رویہ تو یہ ہوتا کہ تبادلہ خیال پر گفتگو کرتے۔ مگر ان سب باتوں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اردو ویکیپیڈیا کی بادشاہت آپ ہی کو مبارک ہو۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:41, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- اس بار یہ نہیں بتایا کہ آپ نے اور کیا کیا کارنامے سر انجام دیے۔ قصیدہ کس کو کہا ہے سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:49, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- اوہ! تو آپ رشک و حسد کے جذبات میں گرفتار ہیں!! --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:09, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- ارے یہ تو دو دفعہ ہو گیا۔ لوگ کیا سوچیں گے۔ کچھ تو اپنی تعریف میں آسمان سے قلابے ملائیے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:23, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- اوہ! تو آپ رشک و حسد کے جذبات میں گرفتار ہیں!! --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:09, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- اس بار یہ نہیں بتایا کہ آپ نے اور کیا کیا کارنامے سر انجام دیے۔ قصیدہ کس کو کہا ہے سمجھنے والے سمجھ گئے ہیں۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:49, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- قرآن کی آیت کو کوئی منتظم قصیدہ قرار دے تو یہ اردو ویکیپیڈیا کا عروج ہے یا زوال، یہ سب کے لیے اظہر من الشمس ہے۔ اور تنازع اور بدگوئی کا آغاز میں نے نہیں، آپ نے بالواسطہ بیان بازی سے شروع کیا۔ شریفانہ رویہ تو یہ ہوتا کہ تبادلہ خیال پر گفتگو کرتے۔ مگر ان سب باتوں سے اب کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اردو ویکیپیڈیا کی بادشاہت آپ ہی کو مبارک ہو۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:41, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- مزمل صاحب آپ کے قصیدے پڑھنے کے بعد عرض ہے آپ کوئی بھی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتے جہاں تنازع ہو۔ شاید دو مہینے کا انتظار اسی وجہ سے تھا۔--طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:49, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
- تبصرہ: تقریبًا دو مہینے سے جس وجہ سے اردو ویکیپیڈیا سے میں دور رہا ہوں، اس کی وجہ آپ مسلسل یہ طعنہ کہ سرکاری سرپرستی میں غلط کاریاں ہو رہی اور اس کی وجہ میں ہوں۔ جبکہ میں ٹیم سازی پر یقین کرنے والا شخص ہوں۔ میں نے اردو ویکی پیڈیا کے صارفین پر سے یہیں پر نہیں بلکہ کامنز پر سے دائمی پابندی ہٹوانے کا کام کیا ہے۔ وہاں کوئی شکایت کا موقع نہیں ملا۔ یہاں آپ کو عمیرا علی کی وجہ سے مجھ پر حملہ کرنے کا موقع مل گیا کیونکہ صارفہ کی جانب سے کاپی پیسٹ کے واقعات پیش آئے۔ تعجب ہے کہ کامنز کے لوگ میری نیت عمل سے واقف ہیں اور یہاں آپ عجیب و غریب رویہ اپنائے ہیں! لَا يَعْلَمُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ الْغَيْبَ إِلَّا اللَّهُ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 12:12, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
ادب کا تقاضا ہے کہ آپ بڑوں کے درمیان میں ہم چھوٹے مداخلت سے گریز کریں لیکن موجودہ صورت حال کی لمحہ بلمحہ بڑھتی کشیدگی اس پر عمل کرنے سے مانع ہے۔ چنانچہ آپ حضرات کی خدمت میں دست بستہ چند گزارشیں پیش کرنے کی جسارت کروں گا، امید ہے انہیں شرف قبول بخشیں گے۔
- صارف:حماد سعید جن کی پابندی بظاہر اس شورش کا نقطہ آغاز معلوم ہوتی ہے، بذات خود اردو ویکیپیڈیا کے حق میں مخلص ہیں۔ میرے اس دعوے کی تصدیق ویکیپیڈیا پر مندرج ان کی شراکتیں کریں گی۔ ایسے مخلص صارف پر جائز وجوہ کی بنا پر عائد کرنے سے قبل اردو ویکی برادری سے رائے لی جانی چاہیے اور میری رائے ہے کہ اسے اصول کا درجہ دیا جائے۔
- بصد معذرت، حماد سعید کے الفاظ کی تندی اور جملوں کی تلخی کا تریاق (اگر ان الفاظ کو زہر مانا جائے) محض پابندی عائد کر دینا نہیں ہے۔ ہمیں مستقبل میں بھی ایسے نوخیز قلم کاروں سے واسطہ پڑے گا۔ ان سے ہر سطح پر تعامل کے لیے ہمارے پاس واضح پالیسی ہونی چاہیے تاکہ آئندہ اس قسم کی شورش کا سد باب ہو اور دائرۃ المعارف کی تعمیر میں ہمیں مسلسل نوجوان خون ملتا رہے۔
- کسی بھی صارف پر پابندی بتدریج لگائی جائے خواہ وہ پابندی دائمی ہو یا عارضی۔
- اگر کوئی منتظم اس عمل سے گزر کر پابندی عائد کر دے تو کوئی دوسرا منتظم یا مامور اداری اس پابندی کو نہ ہٹائے۔ اگر صارف اپنے کیے پر پشیمان ہو یا اردو ویکی کا کوئی منتظم یا پوری برادری کا یہ خیال ہو کہ پابندی ہٹائی جانی چاہیے تو متعلقہ منتظم سے رابطہ کرکے اسے قائل کرنے کی کوشس کرے۔
- مزمل صاحب کے معروضات اردو ویکیپیڈیا کے تئیں ان کے اخلاص کا ثبوت ہے۔
- طاہر صاحب کے اقدامات اردو ویکیپدیا کے تئیں ان کی حساسیت کے گواہ ہیں۔
- اور ہمیں اپنے اس عظیم الشان منصوبے کی تعمیر کے لیے اس مزاج یعنی اخلاص اور حساسیت کی بیک وقت ضرورت ہے تاکہ منصوبہ درست سمت میں کامیابی کے ساتھ گامزن رہے۔
:)
—خادم— 15:18, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
ماتم کی تیاری
مجھے اردو ویکی پیڈیا پر آئے تقریباً دس سال ہو چکے ہیں لیکن میں یہاں محض تماش بین رہا۔ یہاں لکھنے والوں کی تعداد کبھی بھی زیادہ نہیں رہی۔ لیکن چند لوگوں کے خلوصِ دل سے کام کرنے کی وجہ سے اردو ویکی پیڈیا تیزی سے ترقی کرتا رہا۔ یہ چند لوگ انگلیوں پر گنے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے اپنی ہزا رہا مصروفیات کے باوجود اردو کی بے لوث خدمت کی جس سے کوئی انکار ممکن نہیں۔ لیکن ماضی میں بھی، جب کبھی بحث مباحثے ہوئے تو ہمیں اپنے ہی قیمتی ساتھیوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ کاش کہ کوئی ایسا طریقہ کار وضع ہو جائے کہ ہم اپنے ہی دیرینہ ساتھیوں کا ماتم کرنے سے بچ سکیں۔ شہاب (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:44, 10 ستمبر 2017 (م ع و)
موجودہ تنازع
جہاں پر کام ہو تا ہےوہاں یہ تنازعات بھی جنم لیتے ہیں ان کا کوئی مستقل حل سوچا جائےاس سے پہلے طاہر محمود قریشیبھی غیر متحرک رہے میں نے خود بھی درخواست کی عبید رضا صاحب سے بھی درخواست کروائی جس کا اچھا نتیجہ نکلا اور طاہر صاحب واپس آگئے اب اس معاملہ میں کئی دفعہ مزمل الدین صاحب کو واپس آنے کا کہا۔ اب بھی درخواست کروں گا کہ اپنا یہ فیصلہ واپس لیں ۔ کسی بھی منتظم کو ذاتی حیثیت میں کوئی فیصلہ کرنا غلط ہےہر جگہ اردو ویکی پیڈیا کے مفاد کا خیال رکھنا لازم ہے لیکن یہ معاملہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ایک منتظم پابندی لگائے دوسرا اٹھا دے اس سے تنازعات جنم لیتے ہیں اور یہاں یہ کام کئی مرتبہ ہو چکا ہے۔ رہا معاملہ حماد سعید کا اس میں کوئی شک نہیں کہ موصوف جب سے تشریف لائے ہیں ہر ایک کے ساتھ ا سطرح کی بد تمیزیاں چکے ہیں لیکن ان کا کام میرا خیال ہے ان کے آنے کے بعد تمام منتظمین و صارفین سے زیادہ ہے اور جتنا یہ حضرت ویکیپیڈیا کو سمجھے شاید ہی اتنا جلد کو ئی سمجھ سکے اس لحاظ سے یہ دائمی پابندی زیادتی ہے بڑے پن کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہیں ویکی پر واپس لایا جائے۔--ابوالسرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 02:45, 11 ستمبر 2017 (م ع و)
جواب
مسلسل "بدتمیز" کے القاب سے عزت افزائی کی جارہی ہے، یہ آپ لوگوں کی کون سی تمیز ہے؟ اگر حکیم و سائیں بدتمیزی ہے تو کس حکیم نے کہا ہے، حکیم جعلی نویس، سندھ والے سائیں پر احتیاط لازم ہے اور سائیں تو سائیں سائیں کی تاویل بھی سائیں کیا ہے؟ اوہ! اس کو بدتمیزی نہیں بلکہ لطیفہ کہتے ہیں! ارے بھائیوں میرا تذکرہ کرنا بے مقصود ہے اور جنہیں اس معاملہ کا مکمل علم نہیں، بلکہ ایک طرفہ علم ہے تو مہربانی کر کے وہ دوسرے معاملوں میں بولیں اور میرا چرچا مت کریں اور جنہوں نے بدتمیز بدتمیز کی رٹ لگائی ہوئی ہے تو ان سے گزارش ہے کہ تماشا مت بنائیں آپ لوگ تو ایسے حملے کر رہے ہیں جیسے کسی کو 'گالی' دی گئی ہو، میں بھیک نہیں مانگ رہا کہ "بابا اللہ کے نام پر unblock کردو"! تو ایسے react نہ کریں کے میں جیسے مرے جا رہا ہوں unblock ہونے کے لیے، رہا سوال unblock ہونے کا تو اس سے related میں اپنا فیصلہ اپنے تبادلۂ خیال پر سنا چکا ہوں جا کر پڑھ لیں۔ ایک ماہ پہلے ایک مقدس ہستی نے دو گھنٹے کی ناحق پابندی لگائی اور آج ایک ماہ بعد اسی ہستی نے مجھے بلاک کر دیا۔ دو گھنٹے کی پابندی ایک قسم کی بھڑاس تھی، اب کا کچھ کہہ نہیں سکتا وہ خود اُسے بدتمیزی سمجھتے ہیں۔ مزمل صاحب بہت خوشی ہوئی آپ نے میٹا پر سوالات کا quick respone دیا اور ایک مضمون بنا کر اپنے pacifist ہونے کا ثبوت بھی پیش کیا، آپ کا شکریہ! اور تمام عام صارفین اور منتظمین سے گزارش ہے کہ اپنا پنا کام کریں، اگر وہ بھی نہیں ہوسکتا تو میرے نام کے ساتھ بدتمیز کا اضافہ کرنا بند کریں، ارے واہ بھائی ایک واقعہ یاد آگیا کسی خاتون (عمیرہ علی) سے اس طریقے سے بات کرنا کہاں کی تمیز ہے؟ خود ہی دیکھیں: "چور مچائے شور"، جاتے جاتے آپ سب کو یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کسی کو میری وجہ سے ٹھیس پہنچی ہے تو نہ سمجھی سمجھ کر معاف کردینا اور میرے خلاف دل میں کسی قسم کی نفرت مت پالیں اور عارف صاحب میں سچ کہتا ہوں میرے تبادلۂ خیال پر لکھا ایک ایک لفظ میرے حق میں ہے۔ آپ سے کسی قسم کی بدتمیزی نہیں کی اگر آپ اُسے سمجھتے ہیں کہ بدتمیزی ہے پھر بھی معذرت چاہتا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ مجھ کم ظرف سے عمدہ صارف اس ویکی سے جڑے گا۔ الوداع-- — سابقہ غیر دستخط شدہ تبصرہ بدست BukhariSaeed (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
گفتگو پر تبصرہ
اوپر کی گفتگو میں شعیب صاحب نے یہ واضح کر دیا ہے کہ ان کا کسی کو ٹھیس پہنچانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ غالبًا وہ کسی صارف/ صارفہ کو یہ بتا رہے تھے کہ کوئی تبصرہ میرے متعلق تھا، تاہم اس میں خود ان کی کوئی رائے نہیں تھی۔ اس طرح آدھا معاملہ یوں ہی سلجھ گیا۔ مجھے انتظامی حلقے سے امین صاحب کا تبصرہ اور معزز ساتھیوں کے حوصلہ افزا تبصرے، جن میں عثمان صاحب، شہاب صاحب اور یوسف صاحب (ابوالسرمد صاحب) کے تبصرے حوصلہ افزا لگے۔ اس گفتگو کا یہ نتیجہ نکلا کہ میں گجراتی ادب میں ناول نگاری کا منصوبہ جو کسی اور ویکی پر انجام دینے کے بارے میں سوچ رہا تھا، وہ اردو پر پورا کر رہا ہوں۔ ان شاء اللہ کچھ دنوں میں یہ محنت مکمل ہو گی (ممکن ہے کہ اس بیچ اگلے کچھ دنوں میں شخصی مصروفیت کی وجہ سے وقت کچھ کم دے پاؤں، مگر پھر بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا)۔ اس دوران میں اگر عبید صاحب، عارف صاحب اور جنید احمد صاحب بھی اپنی قیمتی رائے سے نوازیں تو بندہ مشکور رہے گا اور آگے کے کام میں مدد ملے گی۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 18:22, 12 ستمبر 2017 (م ع و)
- محترم مزمل الدین صاحب بہت بہت شکریہ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
- محترم مزمل الدین بھائی آپ اردو ویکی پیڈیا کے اہم حصہ ہے آپ اپنا کام جاری رکھیے اور جو غلط تبصرہ کی بات ہےاسے نظر انداز کر دے۔ جہاں تک آپ گجراتی ادب میں ناول نگاری کا منصوبہ جو کسی اور ویکی پر انجام دینے کے بارے میں سوچ رہا ہیں اسے آپ اردو پر پورا کر ے۔ جس سے اردو ویکی پیڈیا کو فایدہ ملے۔ شکریہ ۔--Faranjuned (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 06:28, 13 ستمبر 2017 (م ع و)
اعلان دستبرداری
اوپر کی گفتگو سے ظاہر ہونے والے خوشگوار ماحول کے پیش نظر میں اپنے انتظامی عہدوں کو چھوڑنے کے فیصلے سے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں۔--مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 19:16, 13 ستمبر 2017 (م ع و)۔
مضمون کی موجودگی پر سوال
حالانکہ en:Marriage in pre-Islamic Arabia کے مضمون کے لیے کوئی ممساوی مضمون اردو ویکی پیڈیا پر نہیں ہے (جیسا کہ ویکی ڈاٹا سے پتہ چلتا ہے)، تاہم جاننا چاہوں گا کہ کیا کچھ اور عنوان سے یہاں درکار مضمون ہے کہ نہیں؟ یا کوئی غیر مربوط مضمون ہے؟ اس کے علاوہ کیا درکار مواد اردو ویکی پر کوئی اور بڑے مضمون کا حصہ ہے؟ براہ کرم رہنمائی فرمایئے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:41, 27 ستمبر 2017 (م ع و)
شعیب صاحب کو صد ہا مبارکباد
اردو ویکی پیڈیا کے لیے ایک خوش آئند بات ہے کہ اس کے ان تھک مامور اداری محمد شعیب صاحب ماہ اکتوبر کے لیے ویکیمیڈیا انڈیا کے فیچرڈ ویمیمیڈین قرار پائے ہیں:
ملاحظہ ہوں:
- http://wiki.wikimedia.in/Template:Featured_Wikimedian/2017/اکتوبر
- http://wiki.wikimedia.in/Home (موجودہ ویکیمیڈیا انڈیا کا صفحہ جو ان شاء اللہ اکتوبر کے اواخر تک یوں ہی رہے گا)۔
میں شعیب تک مبارکباد پہنچانا چاہتا تھا، مگر فی الوقت تبادلۂ خیال پر فلو نافذ ہے اور کرسر صفحے پر آتے ہی اٹک جا رہا ہے۔ بھائی میری نیک تمنائیں آپ اسی صفحے سے قبول فرمائیں۔
عبید صاحب، آپ اسے نوٹ فرما لیجیے اور متصلًا اردو ویکیپیڈیا کے سالانہ روزنامچے میں بھی update فرما دیجیے۔ --مزمل الدین (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 17:24, 4 اکتوبر 2017 (م ع و)
- محترم محمد شعیب صاحب کو مبارک باد۔ محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں)
presenting the project Wikipedia Cultural Diversity Observatory and asking for a vounteer in Urdu Wikipedia
Hello everyone,
My name is Marc Miquel and I am a researcher from Barcelona (Universitat Pompeu Fabra)۔ While I was doing my PhD I studied whether an identity-based motivation could be important for editor participation and I analyzed content representing the editors' cultural context in 40 Wikipedia language editions. Few months later, I propose creating the Wikipedia Cultural Diversity Observatory in order to raise awareness on Wikipedia’s current state of cultural diversity, providing datasets, visualizations and statistics, and pointing out solutions to improve intercultural coverage.
I am presenting this project to a grant and I expect that the site becomes a useful tool to help communities create more multicultural encyclopaedias and bridge the content culture gap that exists across language editions (one particular type of systemic bias)۔ For instance, this would help spreading cultural content local to Urdu Wikipedia into the rest of Wikipedia language editions, and viceversa, make Urdu Wikipedia much more multicultural. Here is the link of the project proposal: https://meta.wikimedia.org/wiki/Grants:Project/Wikipedia_Cultural_Diversity_Observatory_(WCDO)
I am searching for a volunteer in each language community: I still need one for the Urdu Wikipedia. If you feel like it, you can contact me at: marcmiquel *at* gmail.com I need a contact in your every community who can (1) check the quality of the cultural context article list I generate to be imported-exported to other language editions, (2) test the interface/data visualizations in their language, and (3) communicate the existance of the tool/site when ready to the language community and especially to those editors involved in projects which could use it or be aligned with it. Communicating it might not be a lot of work, but it will surely have a greater impact if done in native language! :)۔ If you like the project, I'd ask you to endorse it in the page I provided. In any case, I will appreciate any feedback, comments,۔.۔ Thanks in advance for your time! Best regards, --Marcmiquel (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 21:47, 9 اکتوبر 2017 (م ع و) Universitat Pompeu Fabra, Barcelona
منتطمین کی واپسی
طاہر محمود قریشی صاحب ڈیڑھ ماہ ہو گئے ویکیپیڈیا سے روٹھے ہیں پہلے مزمل الدین صاحب روٹھے تھے طاہر صاحب کے جانے سے اب یہ فعال ہیں میں نےتنازع کے وقت بھی کہا تھا کہ ’’ کسی بھی منتظم کو ذاتی حیثیت میں کوئی فیصلہ کرنا غلط ہےہر جگہ اردو ویکی پیڈیا کے مفاد کا خیال رکھنا لازم ہے لیکن یہ معاملہ بھی نہیں ہونا چاہیے کہ ایک منتظم پابندی لگائے دوسرا اٹھا دے اس سے تنازعات جنم لیتے ہیں اور یہاں یہ کام کئی مرتبہ ہو چکا ہے۔‘‘ لیکن شاید یہ جملہ شعیب صاحب نے نہ دیکھا اور وجہ تنازع سے پابندی بغیر مشورہ اٹھا دی جس پر طاہر بھائی روٹھے ہیں میری درخواست ہے کہ تمام کرتا دھرتا طاہر صاحب کو واپس لانے کا انتظام کریں ان جیسا فعال شخص کوئی دوسرا نہیں ہے۔ ان کے جانے سے اردو ویکیپیڈیا یتیم ہو چکا ہے۔
- طاہر صاحب کو دوبارہ ویکیپیڈیا پر دیکھ کر دلی خوشی ہوئی ان کی واپسی کی کاوش کرنے والے مبارکباد کے مستحق ہیں--Abualsarmad (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 13:16, 26 نومبر 2017 (م ع و)
- دوسری گزارش یہ ہے جو منتظمین ڈیڑھ دو سال سے غیر فعال ہیں امنہیں واپس لایا جائےاور اگر واپسی کا ارادہ نہیں رکھتے تو ان کے لیے تمام قواعد و ضوابط بالائے طاق رکھ کر منتظم رکھنے کی کوئی وجہ بھی تو بتا دیں۔ یہ نشان دہی میں پہلے بھی کر چکا ہوں دیکھیں ویکیپیڈیا:دیوان عام/تجاویز#منتظمین کی معطلی مقصد کسی سے عناد و تعصب نہیں بلکہ ویکیپیڈیا کے اصول و قواعد کو لاگو کروانا ہے۔--Abualsarmad (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:52, 24 اکتوبر 2017 (م ع و)
- پابندی ہٹانے کی وجہ
ویکیپیڈیا:پابندی کی حکمت عملی#پابندی بطور سزا عائد نہ کی جائے-- -- بخاری سعید تبادلۂ خیال 05:08, 24 اکتوبر 2017 (م ع و)
Faranjuned
Faranjuned (تبادلۂ خیال · شراکتیں · حذف کردہ شراکتیں · نوشتہ جات · نوشتہ مقطار · صارف پر پابندی لگائیں · نوشتۂ پابندی)
فارنجنڈ صاحب کے مضامین پر منتظمین کی توجہ مرکوز کرانا چاہتا ہوں موصوف کے زیادہ تر مضامین ذاتی انٹرویوز پر مبنی ہیں اور وہ ان کو بطور حوالہ شامل کرتے ہیں یہاں ایک بات یاد دلانا چاہتا ہوں یہ دائرۃ المعارف ہے کوئی بلاگ نہیں ویکیپیڈیا پر مضامین کا باحوالہ ہونا لازمی شرط ہے بلاحوالہ مضامین حکمت عملی کے تحت حذف ہوتے ہیں اور ایک دو مضامین کو چھوڑ کر مجھے فارنجنڈ بھائی کے تمام مضامین غیر معروف لگتے ہیں جو صرف ان کے علاقے، گلی یا محلے تک ہی مشہور ہیں۔ شکریہ!— بخاری سعید تبادلۂ خیال 13:14, 14 نومبر 2017 (م ع و)