ویکیپیڈیا:منتخب ایام/17 ستمبر
- واقعات
• انگولا میں ہیروؤں کا قومی دن • امریکا میں یوم آئین
- 1630ء – بوسٹن شہر، میساچوسٹس کی بنیاد رکھی گئی۔
- 1939ء – دوسری جنگ عظیم کے دوران میں روس کا پولینڈ پر قبضہ۔
- 1948 – نظام حیدرآباد نے خود مختاری سے دستبردار ہ وکر ہتھیار ڈال دیئے اور ریاست حیدرآباد نے ڈومنین بھارت میں شرکت کر لی۔
- 1957ء – ملائیشیا نے اقوام متحدہ کی رکنیت لی۔
- 1974ء – بنگلہ دیش، گریناڈا اور گنی بساؤ نے اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی۔
- 1978ء – اسرائیل اور مصر نے کیمپ ڈیوڈ معاہدے پر دستخط کیے۔
- 1988ء – 1988ء گرمائی اولمپکس، جو سرکاری طور پر Games of the XXIV Olympiad، کہلاتی ہیں، کا آغاز سؤل، جنوبی کوریا میں ہوا۔
- 1991ء – استونیا، شمالی کوریا، جنوبی کوریا، لٹویا، لتھووینیا، جزائر مارشل اور ریاستہائے وفاقیہ مائکرونیشیا نے اقوام متحدہ کی رکنیت حاصل کی۔
- سالگرہ
- 1826ء – برنہارڈ ریمان، جرمن اطالوی ریاضی دان
- 1915ء – ایم ایف حسین، بھارتی مصور اور ہدایت کار
- 1940ء – یان ایلیاسن، سوئس سیاست دان اور سفیر، چوتھی نائب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
- 1950ء – نریندر مودی، وزیر اعلیٰ گجرات، بھارت 2001–14 اور سیاست دان، پندرہویں وزیراعظم بھارت
- 1953ء – الطاف حسین، پاکستانی برطانوی سیاست دان بانی ایم کیو ایم
- برسی
- 167ء – سباتائی زیوی، ترکی ربی اور مذہبی محقق
- 1961ء – عدنان میندریس، ترک وکیل اور سیاست دان، 9ویں فہرست وزرائے اعظم ترکی
- 1974ء – استاد امانت علی خان پٹیالہ گھرانے کے مشہور کلاسیکل گلوکار