عدنان میندریس (پیدائش: 1899ء انتقال: 17 ستمبر 1961ء) ترکی کے سابق وزیر اعظم تھے جو 1950ء میں ڈیموکریٹک پارٹی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد 10 سال وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہے۔ فوجی انقلاب کے نتیجے میں مقدمے کا سامنا کیا اور پھانسی دے دی گئی۔

عدنان میندریس
(ترکی میں: Adnan Menderes)،(ترکی میں: Ali Adnan Ertekin Menderes)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

وزیر اعظم ترکی
مدت منصب
22 مئی 1950 – 27 مئی 1960
صدر جلال بایار
Şemsettin Günaltay
جمال گورسل
معلومات شخصیت
پیدائش سنہ 1899ء [2][3][4][5][6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیدین [9]،  کوچارلی   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 17 ستمبر 1961ء (61–62 سال)[10][3][4][7][8][11]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات پھانسی   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات سزائے موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ترکیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب اسلام
جماعت جمہوری خلق پارٹی (1930–1945)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد Yüksel, Mutlu, Aydın
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ انقرہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان ،  سفارت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان ترکی [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 گرینڈ کراس آف دی آرڈر آف اسابیلا دی کیتھولک [12]  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
دستخط
فائل:Menderes Speech.jpg
عدنان میندریس ایک عوامی اجتماع کے دوران

ابتدائی زندگی

ترمیم

عدنان بے مشرقی ترکی کی ولایت آیدن میں 1899ء میں پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق چودہویں صدی کے مشہور ترک طبیب حاجی علی پاشا کے خاندان سے تھا۔ عدنان بے نے ازمیر کے امریکی کالج میں تعلیم پائی اور پھر انقرہ یونیورسٹی میں قانون کی تعلیم حاصل کی۔ 15 مئی 1919ء کو جب یونانی ازمیر میں داخل ہوئے تو عدنان میندریس نے ان کے خلاف دفاعی جدوجہد میں پرجوش حصہ لیا۔ جلال بایار سے ان کا پہلا تعارف اسی موقع پر ہوا۔

عدنان میندریس کا تعلق ایک زراعت پیشہ خاندان سے تھا اس لیے ان کو زراعت سے گہری دلچسپی تھی۔ انھوں نے کمال اتاترک اور عصمت انونو کے دور میں ولایت آیدن اور اس سے ملحقہ علاقے کو سیلابوں سے بچانے اور زراعت کی ترقی کے لیے ناقابل فراموش خدمات انجام دیں۔ عدنان میندریس نے علانیہ اور کوتاہیہ کی ولایتوں میں بھی تعمیر و ترقی کے کام انجام دیے۔[13]

سیاسی زندگی

ترمیم

ترکی میں قیام جمہوریہ کے بعد عدنان میندریس آیدن کی لبرل پارٹی کی شاخ کے صدر ہو گئے۔ 1923ء میں مصطفیٰ کمال نے ان کی غیر معمولی صلاحیتوں کا اندازہ کیا اور اتاترک کی ہدایت پر وہ 1930ء میں آیدن سے مجلس کبیر ملی کے رکن منتخب ہوئے۔ اس کے بعد وہ 1960ء تک برابر رکن منتخب ہوتے رہے۔

جب ترکی میں خاندانی نام اختیار کرنے کا قانون بنا تو عدنان بے نے اپنے لیے میندریس کا نام اختیار کیا جو مشرقی ترکی کا اہم دریا ہے۔ عصمت انونو کے صدر بننے کے بعد عدنان میندریس کے ان سے اختلافات ہو گئے۔ وہ 1930ء سے 1938ء تک خلق پارٹی سے وابستہ رہنے کے بعد اس جماعت سے علاحدہ ہو گئے اور جب ایک سے زیادہ سیاسی جماعتیں قائم کرنے کی اجازت ہو گئی تو انھوں نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے 7 جنوری 1946ء کو ڈیموکریٹک پارٹی کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت قائم کی۔ ایک سے زیادہ جماعتیں قائم کرنے کے قانون اور 1948ء میں انتخابی قوانین میں جو جمہوری نوعیت کی ترمیمیں کی گئیں، ان سب میں عدنان میندریس کا نمایاں ہاتھ تھا۔ اتاترک کے انتقال کے بعد سے جلال بایار اور میندریس ہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھی رہے اور ان دونوں کا ایک دوسرے سے ویسا ہی تعلق تھا جو مصطفی کمال اور عصمت انونو کے درمیان میں تھا۔ 1950ء میں ڈیموکریٹک پارٹی نے خلق پارٹی کی 69 نشستوں کے مقابلے میں 408 نشستیں حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی تو جلال بایار صدر اور عدنان میندریس وزیر اعظم منتخب ہوئے۔

بطور وزیر اعظم

ترمیم
فائل:Menderes Time Magazine.jpg
ٹائم میگزین کے سرورق پر

ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت سے ترکی جمہوریت کے جس دور کا آغاز ہوا اس کو ترکی تاریخ میں انقلابِ سفید کہا جاتا ہے یعنی ایک ایسا انقلابی دور جس میں جمہوریت بحال ہوئی، عوام کو خوش حالی حاصل ہوئی اور ترک عوام کے لیے اسلام پر چلنے کی راہ میں عائد شدہ پابندیاں ختم ہوئیں۔ عدنان میندریس کو ترکی میں جمہوریت کا اصل معمار سمجھا جاتا ہے۔

ان کے دور میں صنعت اور زراعت کو تیزی سے ترقی دی گئی اور بہت سی صنعتوں اور کارخانوں کو جو پہلے سرکاری ملکیت میں تھیں، نجی ملکیت میں دے دیا گیا جس کی وجہ سے نجی کاروبار کو فروغ حاصل ہوا۔ اس دور میں زراعت پر بھی خاص توجہ دی گئی، بند اور نہریں تعمیر کی گئیں، کسانوں کی حالت بہتر ہوئی، ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا گیا اور بندرگاہوں کی توسیع کی گئی۔

مغربی بلاک سے وابستگی

ترمیم

اس دور میں دفاعی معاملات میں ترکی مغربی ملکوں کا اور زیادہ محتاج ہو گیا۔ برطانیہ اور امریکہ وسیع پیمانے پر ترکی کو اسلحہ فراہم کر رہے تھے۔ 24 اگست 1949ء کو جب بیلجیم، کینیڈا، ڈنمارک، فرانس، آئس لینڈ، اٹلی، لکسمبرگ، ہالینڈ، ناروے، پرتگال، برطانیہ اور امریکہ نے روس کے مقابلے میں میثاق شمالی اوقیانوس (نیٹو) کے نام سے ایک دفاعی تنظیم قائم کی تو 1952ء میں ترکی بھی اس تنظیم میں شامل ہو گیا۔ اس کے بعد 24 فروری 1955ء کو ترکی نے مشرق وسطیٰ کی ایک اور دفاعی تنظیم معاہدہ بغداد میں شمولیت اختیار کرلی جسے 21 اگست 1959ء کے بعد ادارہ میثاق مرکزی (سینٹو) کا نام دیا گیا۔ ان معاہدوں کی وجہ سے ترکی پوری طرح مغربی بلاک سے وابستہ ہو گیا۔ مغربی ملکوں سے اس وابستگی کو اسلامی ممالک میں اچھی نظر سے نہیں دیکھا گیا۔ خصوصاً عرب ممالک میں جو فلسطین کی وجہ سے مغربی ممالک کے خلاف صف آراء تھے اس کے خلاف رد عمل اور شدید ہو گیا لیکن ترکی کی بھی اپنی مجبوریاں تھیں۔ اشتراکی روس کے جارحانہ عزائم کے خلاف مقابلہ صرف اس صورت سے کیا جا سکتا تھا کہ ترکی پوری طرح مغرب کے دفاعی نظام سے وابستہ ہو جائے۔

مذہبی پالیسی

ترمیم

عدنان میندریس کے دور میں ترکی کی مذہبی پالیسی میں بھی اہم تبدیلیاں ہوئیں اور ان کی حکومت نے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کیے۔ 1932ء سے ترکی میں یہ پابندی تھی کہ اذان اور تکبیر عربی میں نہیں کہی جا سکتی اور 1941ء کے بعد اس حکم کی خلاف ورزی جرم قرار دی گئی تھی۔ ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت نے بر سر اقتدار آنے کے بعد پہلا کام یہ کیا کہ 16 جون 1950ء کو مجلس کبیر ملی کی قرارداد کے ذریعے اس قانون کو منسوخ کر دیا اور اس دن وزیر اعظم عدنان میندریس نے تار کے ذریعے تمام صوبوں میں اطلاع بھیج دی کہ دوسرے دن سے ترکی میں اذان اور تکبیر اقامت عربی میں کہی جا سکتی ہے۔ 17 جون 1950ء ترکی کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہے جب 18 سال کے بعد ترکی کے طول و عرض میں پہلی مرتبہ عربی میں اذان دی گئی۔

عدنان میندریس کے دور میں مسجدیں بھی کثرت سے تعمیر کی گئیں جن میں انقرہ میں اتاترک کے مزار کے سامنے قائم مسجد بھی شامل ہے جس کے لیے عدنان نے اپنی جیب سے ایک لاکھ لیرا دیے۔

علاوہ ازیں عدنان میندریس کے دور میں حج پر عائد پابندیاں بھی اٹھالی گئیں اور 1950ء میں 25 سال بعد 423 ترکوں نے فریضۂ حج ادا کیا۔

عدنان میندریس کا ایک اور کارنامہ محکمہ مذہبی امور کا قیام تھا۔ یہ محکمہ تو اتاترک کے زمانے میں بھی موجود تھا لیکن اس زمانے میں اس دائرۂ کار محدود تھا اور اس کا کام اسلامی پیغام کی توسیع و اشاعت سے زیادہ اسلامی ‎سرگرمیوں کی نگرانی کرنا تھا لیکن ڈیموکریٹک پارٹی کے دور میں اس محکمے نے اسلامی علوم کی توسیع و اشاعت اور عوام میں اسلامی روح پیدا کرنے میں نمایاں حصہ لیا۔ محکمہ کے تحت پرانی اور نئی اسلامی کتب بھی ترجمہ کی گئیں جن میں پاکستان کے مولانا مودودی اور مصر کے سید قطب کی کتابیں بھی شامل تھیں۔

مختصر یہ کہ عدنان میندریس کے دور حکومت میں وہ بیڑیاں بڑی حد تک کاٹ دی گئیں جو ترکی میں قیام جمہوریت کے وقت اسلام کے پاؤں میں ڈال دی گئی تھیں۔ عدنان خاص طور پر اتاترک کے نظریات کے اس قدر مخالف تھے کہ ان کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ اگر ان کا بس چلے تو ملک سے اتاترک کی ایک ایک یادگار مٹادیں۔

آخری ایام

ترمیم

1950ء کے بعد 1957ء کے انتخابات میں شاندار کامیابی عدنان اور جلال بایار کی مقبولیت کا واضح ثبوت تھی۔ عدنان میندریس نے اپنی اس مقبولیت کے سہارے ترکی کے ان عناصر کی ہمنوائی شروع کردی جو ترکی کے آئین سے سیکولرازم کی دفعات نکالنا چاہتے تھے۔[14]

اتاترک کی اصلاحات کے حامیوں کو ڈیموکریٹ پارٹی کی بہت سی اصلاحات پہلے کی گراں گذر رہی تھیں اب آئین میں تبدیلیاں کرنے کے رحجانات نے ان کو چوکنا کر دیا اور 27 مئی 1960ء کو فوج نے جس پر ان عناصر کا غلبہ تھا، حکومت کا تختہ الٹ دیا اور جنرل جمال گرسل کی زیر صدارت فوجی حکومت قائم کردی۔

سزائے موت

ترمیم

فوجی حکومت نے جلال بایار، عدنان میندریس اور ڈیموکریٹک پارٹی کے دوسرے رہنماؤں پر آئین کی خلاف ورزی کے الزام میں نمائشی مقدمہ چلایا اور اس جرم میں پارٹی کے دو رہنماؤں کو 17 ستمبر 1961ء کو پھانسی دے دی۔ یہ دو رہنما عدنان میندریس اور وزیر خارجہ زور لو تھے۔ جلال بایار کو بھی سزائے موت سنائی گئی تھی لیکن ضعیف العمری کے باعث ان کی یہ سزا عمر قید میں تبدیل کردی گئی۔ ڈیموکریٹک پارٹی بھی توڑ دی گئی اور اس کے ممتاز ارکان پر سیاست میں حصہ لینا ممنوع قرار دے دیا گیا۔

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب https://www.adu.edu.tr/tr/adnan-menderes-kimdir — اخذ شدہ بتاریخ: 20 اپریل 2024
  2. جی این ڈی آئی ڈی: https://d-nb.info/gnd/119523035 — اخذ شدہ بتاریخ: 16 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: CC0
  3. ^ ا ب پ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb13738340d — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  4. ^ ا ب ایس این اے سی آرک آئی ڈی: https://snaccooperative.org/ark:/99166/w66v427s — بنام: Adnan Menderes — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. عنوان : Nationalencyklopedin — NE.se ID: https://www.ne.se/uppslagsverk/encyklopedi/lång/adnan-menderes — بنام: Adnan Menderes — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. ناشر: انسائیکلوپیڈیا برٹانیکا انک. — دائرۃ المعارف یونیورسل آن لائن آئی ڈی: https://www.universalis.fr/encyclopedie/adnan-menderes/ — بنام: MENDERES ADNAN — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  7. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/14895819 — بنام: Adnan Menderes — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  8. ^ ا ب Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/menderes-adnan — بنام: Adnan Menderes
  9. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Мендерес Аднан
  10. مدیر: الیکزینڈر پروکورو — عنوان : Большая советская энциклопедия — اشاعت سوم — باب: Мендерес Аднан
  11. بنام: Adnan Menderes — Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000006040 — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  12. BOE ID: https://www.boe.es/buscar/act.php?id=BOE-A-1959-5883
  13. اجر تنجر Acar Tuncer، عدنان میندریس مطبوعہ ازمیر 1958ء
  14. ماہنامہ سونمیز Son Mez، استنبول، مارچ اپریل 1971ء