ویکیپیڈیا:ویکی بان/رائے شماری/Ulubatli Hasan

تکمیل:
ایک سال کے لئے ویکی بان منتخب کر دیا گیا تھا۔ حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:48، 20 جون 2022ء (م ع و)
گفتگو کو مقفل کر دیا گیا ہے۔ براہ کرم اسے تبدیل نہ کریں۔ تبصرے ممکنہ طور پر متعلقہ صفحہ پر رکھے جائیں گے۔ اب اس گفتگو میں مزید کوئی تبدیلی نہ ہوگی۔

آداب! امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔ اردو ویکیپیڈیا کی بڑی مشکلات میں سے ایک بڑی مشکل متحرک صارفین کی ہے۔ آج کل کچھ صفحے ایسے موجود ہیں جن کو حزف کرنے کی ضرورت ہے، مثلاً یا تو انگریزی عنوان سے خالی صفحہ ہے یا خودنوشت یا صفحہ پہلے سے موجود ہے یا غیر معروف اور بلا حوالہ وغیرہ۔ پہلے یہ کام آسان تھا پلک کی مدد سے نامزد ہو جاتا تھا اور وہاں پر کوئی منتظم اس کو حزف کر دیتا تھا لیکن اب یہ کام اور مشکل ہو گیا ہے کیونکہ اب پلک نہیں ہے اور نامزدگی نہیں ہوتی ہے آسانی سے۔ اب تو جہاں تک ممکن ہوتا ہے تو صفحہ کے تبادلہ خیال پر لکھ دیتا ہوں اور منتظمین میں سے کوئی نہ کوئی حزف کر دیتا ہے لیکن کبھی کبھی صفحہ حذف نہیں ہوتا ہے کیونکہ کسی کی نظر میں نہیں آتا ہے۔ اگر ہی اختیار میرے پاس رہا تو اسی وقت حزف کر سکتا ہوں۔ اس وقت اردو ویکیپیڈیا پر 10 منتظمین ہیں، لیکن مصروفیات کی وجہ سے صرف کچھ منتظمین ہی اس وقت متحرک ہیں۔ شاید اسی کی وجہ سے ویکیپیڈیا پر بہتیرے خالی و غیر ضروری صفحات ہیں جن کو حذف کرنے کی ضرورت ہے۔ ہوسکتا ہے کہ میں اس اختیار کا اہل نہ ہوں۔۔۔ مگر پھر بھی میں خود کو اس اختیار کے لیے نامزد کرتا ہوں۔ امید ہے کہ رائے و تبصرہ کا اظہار فرما کر اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مدد فرمائیں گے۔ شکریہ— الالوباطلی حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:18، 30 اگست 2020ء (م ع و)

تائید

  1. میری طرف سے تائید ہے۔ موصوف ایک ذمہ دار صارف ہیں۔ فیسمین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:27، 30 اگست 2020ء (م ع و)
  2. مکمل تائید، موصوف ویکیپیڈیا اردو کی ترویج و ترقی کے لئے بھرپور انداز سے کوشاں ہیں۔ آغاجہانگیربخاری (تبادلۂ خیالشراکتیں) 08:17، 30 اگست 2020ء (م ع و)
  3. میری طرف سے تائید ہے۔ محمد عمر کیرانوی 08:29، 30 اگست 2020ء (م ع و)
  4. بھرپور تائید  نیک تمنائیں۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 10:02، 30 اگست 2020ء (م ع و)
  5. تائید--عباس دھوتھڑ (تبادلۂ خیالشراکتیں) 14:30، 30 اگست 2020ء (م ع و)
  6. تائید--مزمل الدین (تبادلۂ خیالشراکتیں) 20:32، 30 اگست 2020ء (م ع و)
  7. مکمل تائید، موصوف ایک متحرک اور ذمہ دار صارف ہیں۔ عبدالمعید عبدہ (تبادلۂ خیالشراکتیں)
  8. 'Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:37، 6 ستمبر 2020ء (م ع و)

تنقید

تبصرہ

@شہاب:- جناب شاید آپ نے میری ان باتوں پر غور نہیں کیا جو میں نے آپ کو اس وقت بتائی تھی- میں نے بینک آف انگلینڈ پر 3 ترمیم کی تھی-- پہلی، دوسری اور تیسری--- پہلی ترمیم میں میں نے انگریزی متن کو حذف کیا اور ان ویب سائٹ کو حذف کیا ہے جو جو بھروسے کے قابل نہیں ہے جیسے wordpress، robeco.com اور darkpolitricks.com- یہ قابل اعتماد ویب سائٹ نہیں ہیں-- دوسری ترمیم میں میں نے ویب سائٹ zerohedge کے حوالے کو حذف کیا ہے اور اس کی حقیقت میں نے آپ کو بتائی ہے کہ یہ ایک فرضی ویب سائٹ ہے-zerohedge کے متعلق میں نے آپ کو حوالے بھی دیے تھے یہ ویب سائٹ کیوں فرضی ہے- اور تیسری ترمیم میں میں نے حوالے شامل کیے تھے جو قابل اعتماد تھے-- اگر آپ اپنا فیصلہ بدلنا چاہیں تو بدل سکتے ہیں-- منتظمین میری ان تینوں ترامیم کو دیکھ سکتے ہیں-- شکریہ الالوباطلی حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:07، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)
@الالوباطلی حسن: (پرویز عالم )- دوسری ترمیم میں آپ نے سنگین جھوٹا الزام لگایا کہ (پیراگراف میں جو لکھا گیا ہے ایسا کچھ نہیں ملا حوالہ میں)۔ جب کہ حوالے میں وہ مواد موجود تھا اور جسے میرے اعتراض کے بعد آپ نے دوسرے معتبر حوالوں سے منسلک کر دیا۔ یہ ویکی پیڈیا ہے اور یہاں قرآن بھی اتنا ہی معتبر ہے جتنا بائبل۔ جہاں تک معتبر حوالے کی بات ہے انگریزی ویکیپیڈیا بھی کوئی دودھ کا دھلا نہیں ہے۔ جب میں نے ویکی سورس پر کتاب Indian Currency and Finance پڑھی تو بالکل واضح ہو گیا کہ یہ غلطیاں جان بوجھ کر متن بگاڑنے کے لیے کی گئی تھیں۔ اگر گورے ایسا کام کر سکتے ہیں تو آپ بھی کر سکتے ہیں۔ سچ بات ہٹانے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ پہلے حوالے ہٹا دیے جائیں پھر چند ماہ بعد تحریر بغیر حوالہ لکھ کر مٹا دی جائے۔ میں آپ کو ڈس انفورمیشین پھیلانے والوں کا ایجنٹ سمجھتا ہوں۔
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:14، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)
@Abualsarmad:- میں نے یہ ترمیم کی تھی جو آپ کہہ رہے ہیں--- میں نے جب آپ کی ترممیم رد کی تھی تب میں نے آپ کو یہ لکھا تھا شاید آپ نے غور نہیں کیا--- “(آپ ساری ترمیم رول بیک کرنے کا اختیار نہیں رکھتے ہیں کیونکہ میں نے اس میں مزید درستی اور اضافہ کیا ہے۔ آپ خطبے کو الگ سے شامل کر سکتے ہیں کی ہے)“--- بعد میں آپ نے میری ترمیم رد کر دی جو میں نے درستی کی تھی وہ بھی آپ نے رد کر دی اور بعد میں درست بھی نہیں کیا- آپ نے جب یہ ترمیم رد کی اس کے بعد میں نے کوئی ترمیم نہیں کی-- میں نے آپ کی کئی دفعہ مدد بھی کی ہے لیکن آپ نے اس کا ذکر نہیں کیا- مجھے لنک نہیں ملا صرف ایک لنک ملا ہے آپ کے تبادلۂ خیال صفحے سے- ہم دونوں کے درمیان جو بات ہویی ہے اس کو دیکھا جا سکتا ہے یہاں پر--- جب کوئی ایسی بات رہتی ہے تو حوالہ دینا لازمی رہتا ہے جب کی آپ نے کوئی حوالہ بھی نہیں درج کیا تھا-- شکریہ الالوباطلی حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 00:34، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)
@الالوباطلی حسن:- میرا اعتراض تھا کہ ایک سرخی بعنوان’’ خطابات‘‘ آپ نےحذف کی باقی6 سرخیاں بھی بقول آپ کے بغیر حوالہ تھیں وہ کیوں حذف نہ کیں؟
  • اسے بغیر تبادلہ خیال کےحذف کرنے کا اختیار کس نے آپ کو دیا تھا؟
  • یہ بھی آپ کی غلط بیانی ہے کہ’’ آپ نے جب یہ ترمیم رد کی اس کے بعد میں نے کوئی ترمیم نہیں کی‘‘میرے ناصرملت، مجاہد اسلام اور فاتح ریفرنڈم کو ثابت کرنے کے باوجود آپ نے تین دفعہ استرجع کیا
  • یہ اصول کہاں سے آپ نے وضع کیا کہ اگر عنوان انگریزی ویکیپیڈیا پر نہ ہو تواردو ویکیپیڈیا پر بھی قابل حذف ہوتا ہے؟
  • ’’ وکیپیڈیا کیا ہے۔ آپ کو پہلے صفحے پر مل جائے گا اورآپ کسی ایک کتاب پر پورا مضمون نہیں لکھ سکتے ہیں اس میں مزید حوالے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جب کوئی پیرگراف لکھا جاتا ہے تو اس کا حوالہ شامل کیا جاتا ہے تاکہ سامنے والے کو معلوم رہے کہ متن کس صفحہ اور کتاب سے لیا گیا ہے‘‘ یہ اصول کہاں پر لکھا ہے؟
  • پہلے بھی آپ نے غیر ضروری بحث میں وقت ضائع کیا اب بھی وہی رویہ دہرا رہے ہیں اور شاید اسی طرح کی من مانی کیلئے اس اختیار (ویکی بان)کو طلب کررہے ہیں--ابو السرمد محمد یوسف (تبادلۂ خیالشراکتیں) 01:46، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)
@Abualsarmad:- جناب مجھے لگتا ہے شاید آپ غصے میں لکھ رہے ہیں۔ بہرحال، میں نے تین دفعہ استرجع اس سے پہلے کیا تھا جو اوپر میں نے لکھا ہے۔ آپ ایک مرتبہ دیکھتے تو سہی لنک کو کھول کر لیکن آپ نے نہیں دیکھا۔۔۔ اور صفحہ میں حوالہ درج کرنے کی بات آپ کسی بھی صارف یا منتظم سے پوچھ لیں آپ کو وہ بھی یہی بتائیں گے یہ عام بات ہے وکیپیڈیا پر۔۔۔ آپ من مانی جیسے لفظ کا استعمال نہ کریں۔۔۔ وکیپیڈیا پر کوئی بھی شخص صفحہ لکھتا ہے اس میں سب ترمیم کر سکتے ہیں کسی کو ذاتی صفحہ نہیں ہوتا ہے۔۔۔ شکریہ الالوباطلی حسن (تبادلۂ خیالشراکتیں) 05:31، 1 ستمبر 2020ء (م ع و)

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ، افراد اتنے کم ہیں ہماری ویکیپیڈیا پر۔ آپسی جھگڑا کرنے کا فائدہ نہیں۔— حماد بن سعید تبادلہ خیال 03:48، 5 ستمبر 2020ء (م ع و)

  • Ulubatli Hasan صاحب یہ رائے شماری جیت چکے ہیں۔ منتظمین سے درخواست ہے کہ انہیں اب اس درجے پر فائز کیا جائے۔
شہاب (تبادلۂ خیالشراکتیں) 21:04، 28 اکتوبر 2020ء (م ع و)