| یہ صفحہ ایک نظر میں: یہ اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ ہے، نا کہ ویکیپیڈیا کی مکمل تاریخ۔ اس میں پیش کردہ معلومات، ویکیپیڈیا کی مختلف شماریات ، صارفین، منتظمین اور مواد کے تبادلۂ خیال سے لی جانی چاہییں، ديگر ذرائع ابلاغ (اخبارات، رسائل و انٹرنیٹ وغیرہ) پر اردو ویکیپیڈیا سے متعلق مواد کو بھی حوالہ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے، مزید تفصیل اور نمونہ کے لئے دیکھیں ویکیپیڈیا:2015ء اردو ویکیپیڈیا۔ اس سلسلۂ مضامین کا مقصد اردو ویکیپیڈیا کی ترقی اور اس کے صارفین کی خدمات کو بعد میں آنے والے صارفین کے لیے محفوظ کرنا ہے۔ یہ ان لوگوں کی محنت اور خلوص کا بیان ہے جنھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے اردو زبان میں معلومات کو حوالہ جات کے ساتھ تعصب و جانبداری سے بالا تر رہتے ہوئے یہاں اردو ویکیپیڈیا پر پیش کیا۔ لوگ آتے رہے اور کام کرکے جاتے رہے، لیکن ان کی خدمات کو یاد رکھنا اردو ویکیپیڈیا کی اخلاقی ذمہ داری میں آتا ہے۔ |
اس سال حسب ذیل صارفین کے زمرہ جات کو اردو ویکیپیڈیا پر پہلی بار متعارف کیا گیا:
- اعداد و شمار میں یکسانیت کے لیے اردو ویکیپیڈیا پر لاطینی نمبروں کو سرکاری حیثیت دی گئی۔
- اردو ویکیپیڈیا کے صفحات کو آسانی سے حوالے کے طور پر پیش کرنے کے لیے متبادل مختصر یو آر ایل کو متعارف کروایا گیا۔ اب کسی بھی اردو ویکی صفحہ کے دائیں جانب حاشیے میں معلومات صفحہ کے نیچے مختصر یو آر ایل ربط موجود ہے۔ اس پر دائیں طور پر کلک کر کے کاپی کیا جا سکتا ہے اور عندالضرورت اخبارات و رسائل میں اردو ویکی صفحہ کا حوالہ دیا جا سکتا ہے۔
- کئی اصطلاحات میں تبدیلیاں کیے گئے۔ مثلاً انگریزی اصطلاحات undo اور rollback کے لیے صرف ایک لفظ استرجع مستعمل تھا۔ اب دو اصطلاحات، یعنی اول الذکر کے لیے رد ترمیم اور ثانی الذکر کے لیے حسب سابق استرجع طے پائے۔ ایضًا Filemover کے لیے مستعمل اصطلاح فائل منتقل کرنے والے کی جگہ پر محرک تصاویر طے کیا گیا۔