ویکیپیڈیا:2018ء اردو ویکیپیڈیا
یہ صفحہ ایک نظر میں: یہ اردو ویکیپیڈیا کی تاریخ ہے، نا کہ ویکیپیڈیا کی مکمل تاریخ۔ اس میں پیش کردہ معلومات، ویکیپیڈیا کی مختلف شماریات ، صارفین، منتظمین اور مواد کے تبادلۂ خیال سے لی جانی چاہییں، ديگر ذرائع ابلاغ (اخبارات، رسائل و انٹرنیٹ وغیرہ) پر اردو ویکیپیڈیا سے متعلق مواد کو بھی حوالہ کے ساتھ استعمال کیا جاسکتا ہے، مزید تفصیل اور نمونہ کے لئے دیکھیں ویکیپیڈیا:2015ء اردو ویکیپیڈیا۔ اس سلسلۂ مضامین کا مقصد اردو ویکیپیڈیا کی ترقی اور اس کے صارفین کی خدمات کو بعد میں آنے والے صارفین کے لیے محفوظ کرنا ہے۔ یہ ان لوگوں کی محنت اور خلوص کا بیان ہے جنھوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے اردو زبان میں معلومات کو حوالہ جات کے ساتھ تعصب و جانبداری سے بالا تر رہتے ہوئے یہاں اردو ویکیپیڈیا پر پیش کیا۔ لوگ آتے رہے اور کام کرکے جاتے رہے، لیکن ان کی خدمات کو یاد رکھنا اردو ویکیپیڈیا کی اخلاقی ذمہ داری میں آتا ہے۔ |
-
اسٹیفن ہاکنگ (بیسویں اور اکیسویں صدی عیسوی کے معروف ماہر طبیعیات تھے۔ انھیں آئن سٹائن کے بعد گزشتہ صدی کا دوسرا بڑا سائنس دان قرار دیا جاتا ہے۔)
-
زینب انصاری (پاکستانی شہر قصور کی رہائشی بچی تھی جسے عمران علی نامی شخص نے اغوا کرکے جنسی زیادتی کا کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اس کو قتل کر کے لاش کو کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا۔ 23 جنوری کو وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے دیگر قانونی اداروں کے نمائندؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں عمران علی ارشد نام کے زینب انصاری کے ایک پڑوسی کو بطور مجرم شناخت کر لینے کا اعلان کیا۔ اس کی گرفتاری ڈی این اے جانچ اور جھوٹ پکڑنے کی جانچ سے ممکن ہوئی۔ )
-
سوڈان (گینڈا) (شمالی نسل کے سفید گینڈے کا آخر نر گینڈا تھا۔ اس کے سوا اب اس نسل کے صرف دو مادہ گینڈے ہی دنیا میں موجود ہیں۔ اس کینڈے کو کینیا کے اول پیجیٹا کنزروینسی میں رکھا گیا تھا۔)
-
فواد سزگین (30 جون 2018ء کو وفات پانے والے ترک محقق جن کا خصوصی موضوع عہد وسطی میں علوم اسلامی رہا۔ نیز انہوں نے عرب اسلامی ادوار کے سائنسی آلات، اوزار اور نقشوں کی نقلیں بھی تیار کیں جو فرینکفرٹ اور استنبول کے عجائب گھر میں موجود ہیں۔ )
-
مسعود احمد برکاتی 18 جنوری 2018 کو پاکستانی نیوکلیئر طبیعیات، ایمیریٹس پروفیسر ذراتی طبیعیات بہ قومی مرکز برائے طبیعیات اور سابقہ سائنس مشیر برائے حکومت پاکستان نے وفات پائی۔ اشفاق احمد نے سرن میں 1960ء اور 1970ء کی دہائیوں میں بطور اعلٰی تحقیق کار کے ذراتی طبیعیات کی ایپلی کیشنز اور نظریات کی نظریاتی ترقی اور کوانٹم الیکٹروڈمیشنز میں اس کے متعلقہ توسیع میں اہم خدمات سر انجام دیں۔)
-
رزان نجار (فلسطینی ادارہ برائے طبی امداد میں ایک رضاکار فلسطینی نرس تھی، سنہ 2018ء میں غزہ کی سرحد پر فلسطینی عوام نے امریکی سفارت خانہ کی منتقلی کے خلاف احتجاج کیا تو اسرائیلی فوجیوں نے ان مظاہرین پر گولیاں چلائیں جس سے سینکڑوں فلسطینی شہید اور زخمی ہوئے۔ رزان بڑی تندہی کے ساتھ انہی زخمی افراد کو طبی امداد پہنچاتی رہی تھیں۔ عین اس وقت جب وہ زخمیوں کی مرہم پٹی میں مصروف تھی ایک اسرائیلی نے خان یونس میں ان کے سینے پر گولی داغی جس سے وہ فوراً جاں بحق ہو گئی۔)
-
شمالی کوریائی امریکی سربراہ ملاقات، 2018ء (امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ-اون کے درمیان میں 12 جون 2018ء کو سنگاپور میں ملاقات ہوئی جو ان دو ممالک کی پہلی سربراہ ملاقات تھی۔)
-
اہواز میں فوجی پریڈ پر حملہ (ایران کے جنوب مغربی شہر اہواز میں 22 ستمبر 2018ء بروز ہفتہ کو ایک فوجی پریڈ پر حملہ کیا گیا، حملہ میں 30 افراد ہلاک ہوئے جن میں کچھ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سپاہی بھی شامل تھے اور بچوں سمیت 70 سے زائد افراد زخمی ہوئے۔)
-
یہودیوں کی قومی ریاست کا بنیادی قانون (ایک بنیادی قانون ہے جس کی رو سے اسرائیل اب صرف یہودیوں کا ملک ہے۔ قومی ریاست کے اس قانون کو قومیت کا بل بھی کہا جاتا ہے۔ اس بل کے مطابق اب اسرائیل یہود کی قومی ریاست ہے۔ اس قانون کو کنیست میں 55 کے مقابلے 62 ووٹوں کی موافقت سے 19 جولائی 2018ء کو منظور کیا گیا۔)
-
کلثوم نواز شریف (پاکستانی سیاست دان، رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی شریک حیات کی وفات سے پاکستانی سیاست میں نیا موڑ آیا۔)
-
ایشیا کپ (15 ستمبر، 2018ء کو شروع ہوا اور فائنل، بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان میں 28 ستمبر 2018ء کو متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ جس میں بھارت نے بنگلہ دیش کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر فاتح بن گی۔)
-
ابراہیم نافع 1 جنوری 2018ء کو مصری صحافی نافع نے وفات پائی۔ وہ مصری اخبار الاہرم کے 1979ء تا 2005ء تک مدیر رہے اور 1996ء تا 2012ء تک عرب صحافیوں کی جنرل یونین کے سربراہی رہے۔۔ )
-
اٹل بہاری واجپائی (16 اگست 2018ء کو تین بار بھارت کے وزیر اعظم رہنے والے سیاست دان و شاعر اٹل بہاری واجپائی نے وفات پائی۔)
-
پدماوت (2018ء کی ہندی رزمیہ فلم ہے جو پدماوتی پر بنائی گئی ہے۔ اس کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی تھے۔ اس فلم کے مرکزی کرداروں میں شاہد کپور، دیپیکا پڈوکون اور رنوریر سنگھ شامل ہیں۔ فلم کے خلاف بھارت کی کئی ریاستوں میں پرتشدد مظاہرے ہوئے۔)
منصوبے
ترمیمسنگ میل
ترمیم- وپ: منن کے تحت القاب ہٹانے اور آئندہ نہ لکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع ابلاغ اور اردو ویکیپیڈیا
ترمیمٹیوٹوریل
ترمیممقابلے
ترمیمبلاگ اور انٹرویو
ترمیمورک شاپ
ترمیماخبار میں تشہیر
ترمیمدیگر
ترمیمرائے شماریاں
ترمیمبرائے ویکی بان
ترمیم- 20 جنوری 2018ء کو صارف:BukhariSaeed کو حسب رائے شماری ویکی بان بنا دیا گیا۔
برائے منتظم
ترمیم- 25 نومبر 2018ء کو صارف:BukhariSaeed کو حسب رائے شماری منتظم بنا دیا گیا۔