ٹی این سیشن
ٹی این سیشن (انگریزی: T. N. Seshan) بھارت کے سابق چناؤ کمیشن کے صدر تھے۔ وہ سال
ٹی این سیشن | |
---|---|
(ملیالم میں: ടി.എൻ. ശേഷൻ) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 15 دسمبر 1932ء پالگھاٹ |
وفات | 10 نومبر 2019ء (87 سال)[1] چنئی [1] |
وجہ وفات | بندش قلب |
شہریت | بھارت (26 جنوری 1950–) برطانوی ہند (–14 اگست 1947) ڈومنین بھارت (15 اگست 1947–26 جنوری 1950) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | مدراس کرسچین کالج جون ایف کینیڈذی سرکاری اسکول جامعہ مدراس ہارورڈ یونیورسٹی |
پیشہ | سیاست دان ، سرکاری ملازم |
مادری زبان | ملیالم |
ملازمت | آئی اے ایس |
اعزازات | |
رامن میگ سیسے انعام (1996) |
|
درستی - ترمیم |
1990ء سے 1996ء کے دوران اس عہدے پر فائز رہے۔اس عہدے کو سنبھالنے سے پہلے وہ 1989ء میں ملک کے 18 ویں کابینی معتمد کا عہدہ سنبھال رہے تھے ۔ 1996ء میں انھیں سرکاری خدمات کے لیے ریمن میگسیے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ [2] ان کی بیوی گذشتہ سال گذر گئی۔ یہ دونوں لا ولد تھے۔ وہ انتقال سے قبل علیل تھے۔
پس منظر
ترمیم15 دسمبر 1932ء کو سیشن کیرلا کے پالگھاٹ ضلع کے تھرونیلئی میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے مدراس کرشچن کالج سے گریجویشن کی ڈگری لی تھی ۔ اس کے بعد وہ انڈین ایڈمنسٹریٹو سروسز کا امتحان پاس کرنے کے بعد انھوں نے امریکا کی مشہور ہاورڈ یونیورسٹی میں پبلک ایڈمنسٹریشن کی ڈگری حاصل کی تھی۔ وہ 10 نومبر 2019ء کو انتقال کر گئے۔ وہ اپنی اصول پسندی اور سخت رویے کے لیے مشہور تھے۔ [2]
انتخابی اصلاحات
ترمیمبھارت میں انتخابی بد عنوانیوں کے خلاف ٹی این سیشن کے دھاووں سے سیاست داں پریشان ہو گئے۔ وہ بھارت کے انتخابی کمیشن کے صدر تھے۔ جو 1990 ء سے 1996 ء تک اس عہدہ پر رہے۔ پرانے لوگ اسے ’’انتخابی جمہوریت کا دوسرا سنہری دور‘‘ کہتے تھے۔ 1955 ء کے بیچ کے آئی اے ایس عہدے دار کی حیثیت سے انھوں نے ٹاملناڈو کلکٹر کی حیثیت سے مدورائی کے بشمول مرکز میں بھی خدمات انجام دیں۔ انھیں 1989 ء میں کابینی معتمد بنایا گیا۔ انھوں نے منصوبہ بندی کمیشن کے رکن کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں اور 1997ء میں صدر جمہوریہ کے عہدہ کے لیے انتخابی مقابلہ کیا تاہم ناکام رہے۔[3] صدر جمہوریہ کے لیے ان کی نامزدگی کو صرف مہاراشٹر کی شیو سینا نے حمایت کی تھی۔ وہ کانگریس کی طرف ایک موقع پر ایل کے اڈوانی کے خلاف مد مقابل بھی ہوئے تھے، مگر وہ ہار گئے۔ تھے۔
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ^ ا ب https://timesofindia.indiatimes.com/india/t-n-seshan-former-chief-election-commissioner-passes-away/articleshow/71996774.cms — اخذ شدہ بتاریخ: 10 نومبر 2019
- ^ ا ب "آرکائیو کاپی"۔ 12 نومبر 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 12 نومبر 2019
- ↑ ٹی این سیشن : جس نے انتخابی عمل کو شفاف اور سیاست دانوں کو بدعنوان بنایا