پشوپتی (سنسکرت: पशुपति‎) ہندو خدا شیو کے ایک اوتار ہیں جنہیں تمام ”حیوانات کا بھگوان“ مانا جاتا ہے۔ ان کا ادب عالم ہنود بھر میں کیا جاتا ہے، لیکن خاص کر نیپال میں ان کو غیر سرکاری طور پر قومی معبود (national deity) کی حیثیت سے پوجا جاتا ہے۔

پشوپتی
حیوانات کا بھگوان
وادی سندھ کی مہروں پر بنی پشوپتی کی شکل
علاقہبھارت اور نیپال

اشتقاقیات

ترمیم

ویدک دور میں پشوپتی ”حیوانات کا بھگوان“ اصل میں رُدر کا لقب تھا[1] اور اب یہ شیو کا لقب بن چکا ہے۔[2] رگ وید میں ملتی جلتی اصطلاح ”پشوپ“ ہے جو پوشن کا ایک لقب ہے۔

دیوتا

ترمیم

پشوپتی ناتھ تری مورتی کے ایک جز شیو کا اوتار ہیں۔ پشوپتی ناتھ شکتی کے مذکر مماثل ہیں۔

پشوپتی ناھ کی پانچ شکلیں شیو کے مختلف اوتاروں کو ظاہر کرتی ہیں؛ سدیوجات (جنہیں برُن بھی کہا جاتا ہے)، وام دیو (جنہیں اوم مہیشور بھی کہا جاتا ہے)، تت پرُش، آگھور اور اِشان۔ ان کے منہ کے رخ مغرب، شمال، مشرق، جنوب اور سمت الراس کی طرف ہوتے ہیں جو ہندومت کے پانچ اہم عناصر دنیا، پانی، ہوا، روشنی اور آسمان کو ظاہر کرتا ہے۔[3]

نیپال

ترمیم
 
پشوپتی ناتھ مندر، نیپال

اگرچہ نیپال سرکاری طور پر ایک سیکولر (لا مذہب) ریاست ہے، لیکن اس کی آبادی کی اکثریت ہندو ہے اور بھگوان شری پشوپتی ناتھ کو قومی معبود کی حیثیت سے پوجا جاتا ہے۔ پاشوپتی ناتھ مندر دریائے باگمتی کے کنارے پر واقع ہے، اس مندر کو نیپال کا مقدس ترین مقام سمجھا جاتا ہے۔ دیومالائی داستان کے مطابق بھگوان پشوپتی ناتھ نے نیپال میں ایک ہرن کی شکل میں رہنا شروع کیا، پھر انھوں نے وادی کٹھمنڈو دیکھی اور وہ اس کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہوئے۔

بھارت

ترمیم
 
بھگوان پشوپتی ناتھ کے مندسور مندر، بھارت میں ان کی لِنگ تصویر

ایک پشوپتی ناتھ مندر دریائے شیونا کے کناروں پر مندسور، مدھیہ پردیش، بھارت میں واقع ہے۔ یہ مندسور کی سب سے ممتاز زیارت گاہ ہے اور اس مندر کے بنیادی دیوتا بھگوان شیو کے اوتار پشوپتی ناتھ ہیں۔ اس مندر کی منفرد دلکش بات بھگوان شیو کا آٹھ سروں والا شیو لنگ ہے۔ مندر کے چار دروازے ہیں جو چہار سمت کو ظاہر کرتے ہیں۔[4]

حواشی

ترمیم
  1. Kramrisch, p. 479.
  2. Sharma, p. 291.
  3. Encyclopaedia of Saivism, Swami P. Anand, Swami Parmeshwaranand, Publisher Sarup & Sons, آئی ایس بی این 8176254274, آئی ایس بی این 9788176254274, page 206
  4. Pashupatinath Temple website آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ shripashupatinath.nic.in (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات

ترمیم