پوجا تھالی (ہندی: पूजा थाली) ایک طشت یا ایک بڑا سمانہ جس میں پوجا کا سارا سامان رکھا اور سجایا جاتا ہے۔[1] ہندو مذہبی موقعوں، تہواروں اور رسوم میں پوجا تھالی شبھ یا نیگ شگون سمجھی جاتی ہے۔ پوجا تھالی اسٹیل، سونے، چاندی، پیتل یا کسی بھی دوسری دھات سے بنی ہوتی ہے؛ یہ گول، بیضوی یا کسی بھی دوسری شکل کی ہوتی ہے اور اس پر معمولی کندہ کاری اور ڈیزائننگ کی ہوتی ہے۔ پوجا تھالی مہنگی یا سستی ہوتی ہے لیکن پوجا کی لوازمات کم و بیش ایک جیسی ہوتی ہیں۔

پوجا کا سامان

ترمیم
 
پوجا تھالی

حسب ذیل سامان پوجا تھالی میں استعمالی ہوتا ہے : ہلدی کا پیسٹ/سندور (شنگرف) کا پیسٹ/'اومسواستیکا وغیرہ جیسی علامات مقدسہ کے لیے رنگولی کا رنگ

تغیر

ترمیم

دیوالی کے موقع پر ایک سے زائد دِیے تھالی پر رکھے جاتے ہیں؛ رکشا بندھن میں ایک راکھی درکار ہوتی ہے۔ مہا شیوراتری میں تھالی کے لیے بیل گری کے پتے، دھتورہ کے پھول ضروری ہوتی ہیں۔[3] اس طرح مختلف موقعوں اور تہواروں میں پوجا تھالی کی سجاوٹ میں رسوم کی اہمیت کے حساب سے تبدیلیاں آتی رہتی ہیں۔

 
نوراتری پوجا تھالی

رسومات

ترمیم

رکشا بندھن میں ایک بہن تھالی بھائی کے چہرے کے سامنے گھماتی ہے اور اپنے بھائی کی اچھائی کے لیے دعا کرتی ہے؛ ہندو شادی کی تقریب میں بھی تھالی استعمال ہوتی ہے، دلہا اور دلہن کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے تھالی ان کے چہروں کے سامنے گھما کر انھیں گھر میں خوش آمدید کہا جاتا ہے۔[4]

پوجا تھالی اسٹیل، سونے، چاندی، پیتل یا کسی بھی دوسری دھات سے بنی ہوتی ہے؛ یہ گول، بیضوی (oval) یا کسی بھی دوسری شکل کی ہوتی ہے اور اس پر معمولی کندہ کاری اور ڈیزائننگ کی ہوتی ہے۔ پوجا تھالی مہنگی یا سستی ہوتی ہے لیکن پوجا کی لوازمات کم و بیش ایک جیسی ہوتی ہیں۔ آج کل، سجی ہوئی اور تیار شدہ پوجا تھالیاں بازاروں میں بہ آسانی دستیاب ہوتی ہیں۔

 
پوجا کے موقع پر سجی دھجی تھالی

حوالہ جات

ترمیم
  1. "दिवाली पूजा थाली।" (بزبان ہندی)۔ फ़ेस्टिवल्स आई लव इंडिया.कॉम۔ 1 ا 2007۔ 06 جنوری 2019 میں اصل (एचटीएमएल) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 جنوری 2019 
  2. "दिवाली पूजा थाली" (بزبان ہندی)۔ फ़ेस्टिवल्स.आईलवइंडिया.कॉम۔ 1 اگست 2007۔ 06 جنوری 2019 میں اصل (एचटीएमएल) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 
  3. "गूंज उठा 'हर-हर महादेव'" (بزبان ہندی)۔ दैनिक भास्कर.कॉम۔ 24 اگست 2007۔ 06 جنوری 2019 میں اصل (एचटीएमएल) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 
  4. "स्वागत नववधू का हर प्रदेश का तरीका अलग-अलग।" (بزبان ہندی)۔ जागरण.कॉम۔ 1 اگست 2007۔ 06 جنوری 2019 میں اصل (एएसपीएक्स) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 29 اپریل 2018 

بیرونی روابط

ترمیم