چائنا ریلوے
چین ریلوے یا چائنا ریلوے (انگریزی: China Railway) جسے عام طور پر اس کے مخفف سی آر (CR) سے جانا جاتا ہے جبکہ اس کا رسمی نام چین ریلوے کارپوریشن (انگریزی: China Railway Corporation) (چینی: 中国铁路总公司) ہے جو ایک ریاستی ملکیت کی واحد ملکیتی کمپنی ہے۔ یہ عوامی جمہوریہ چین میں مسافر ریلوے اور کارگو نقل و حمل کی خدمات پیش کرتی ہے۔ یہ ایک ریاستی ملکیت صنعتی ادارہ ہے جو "تمام ملکیت صنعتی اداروں کے عوامی جمہوریہ چین کے قانون" کے تحت وجود میں آئی۔ وزارت خزانہ حصص یافتگان کے فرائض انجام دینے کے لیے ریاستی کونسل کی تمائندگی کرتی ہے۔ [2] یہ کالعدم وزارت ریلوے کا حصہ ہوا کرتی تھی۔ چین ریلوے اب 21 ماتحت اداروں کے ذریعہ مسافر اور سامان کی نقل و حرکت کا انتطام چلاتی ہے۔
چین ریلوے کارپوریشن کا صدر دفتر | |
مقامی نام | 中国铁路总公司 |
---|---|
ریاستی ملکیتی ادارہ | |
صنعت | ریل نقل و حمل |
پیشرو | ریلوے وزارت |
قیام |
|
صدر دفتر | بیجنگ، چین |
علاقہ خدمت | چین |
کلیدی افراد | لو دونگفو (جنرل مینیجر) |
خدمات | ریل نقل و حمل مال گاڑی |
آمدنی | CN¥916.258 بلین[nb 1] (2015) |
CN¥53.456 بلین[nb 2] (2015) | |
CN¥(32.355 بلین) (2015) | |
کل اثاثے | CN¥6.245870 ٹرلین (2015) |
کل ایکوئٹی | CN¥2.150725 ٹرلین (2015) |
مالک | چین کی وزارت خزانہ |
ملازمین کی تعداد | 2 ملین تقریباً (2013) |
ڈویژن | ریلوے آپریشن |
ذیلی ادارے | 16 بیورو 5 کمپنیاں |
ویب سائٹ | کارپوریٹ ویب سائٹ کسٹمر پورٹل |
حواشی / حوالہ جات ماخذ[1] |
چین ریلوے کارپوریشن | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
سادہ چینی | 中国铁路总公司 | ||||||
روایتی چینی | 中國鐵路總公司 | ||||||
لغوی معنی | چین ریلوے جنرل کمپنی | ||||||
| |||||||
متبادل چینی نام | |||||||
سادہ چینی | 铁总 | ||||||
روایتی چینی | 鐵總 | ||||||
|
چین ریلوے کی پہلے اپنا ریلوے پولیس فورس، پراسیکیوٹر دفتر اور عدالت کے نظام ہوا کرتا تھا۔ پولیس کا محکمہ اب بھی کمپنی کے تحت ہے۔ پولیس کی حیثیت عوامی حفاظت کی شہری خدمت ہے تاہم اب بھی ان کو تنخواہ کی ادائیگی کمپنی ہی کر رہی ہے۔ [3]
لوگو
ترمیمچین ریلوے کا لوگو (علامت) چن یوچانگ نے ڈیزائن کیا تھا (چینی: 陈玉昶) (1912-1969) جسے 22 جنوری 1950ء کو رسمی طور پر اپنایا گیا۔ پورا لوگو ایک ریلوے انجن کے سامنے کی نمائندگی کرتا ہے۔ لوگو کا بالائی حصہ چینی حرف 人 (لوگ) کی نمائندگی کرتا ہے جبکہ زیریں حصہ ریک کی پٹڑی کی نمائندگی کرتا ہے۔ لوگو کا مطلب ہے کہ چین ریلوے لوگوں کی ہے۔ [4][5][6]
یورپ کی خدمات (نئی شاہراہ ریشم)
ترمیم2017ء سے چین ریلوے 15 یورپی شہروں کو سامان کی ترسیل کی خدمات فراہم کر رہی ہے۔ اس راستے میں میدرد، ہیمبرگ اور تجرباتی "ایسٹ ونڈ سروس" کے تحت لندن تک خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔ [7] چینی حکومت دو ہفتے 12،000 کلومیٹر (7،500 میل) کا روٹ جو یوو سے شروع ہو کر قازقستان، روس، بیلاروس، پولینڈ، جرمنی، بیلجیم اور فرانس سے ہوتے ہوئے لندن تک جاتا ہے استعمال کرنا چاہتی ہے۔ [8]
کمپنیاں
ترمیمچین ریلوے کے تحت 21 بنیادی ماتحت کمپنیاں موجود ہیں۔
کاروبار | کمپنی | صوبہ | خطہ |
---|---|---|---|
مسافر | چین ریلوے ہاربن گروپ کمپنی (CR ہاربن) |
شمال مشرقی اندرونی منگولیا(ہولونبویر اور حصہ شینگان لیگ)، ہیلونگجیانگ | شمال مشرقی چین |
چین ریلوے شینیانگ گروپ کمپنی (CR شینیانگ) |
لیاؤننگ، جیلن، جنوب مشرقی اندرونی منگولیا(چیفینگ، ٹونگلیاو اور حصہ شینگان لیگ)، جنوبی ہیلونگجیانگ، شمال مشرقی ہیبئی | ||
چین ریلوے بیجنگ گروپ کمپنی (CR بیجنگ) |
بیجنگ، ہیبئی، تیانجن، مغربی شانڈونگ، شمالی ہینان، مشرقی شنسی |
شمالی چین | |
چین ریلوے ہوہوٹ گروپ کمپنی (CR ہوہوٹ) |
اندرونی منگولیا | ||
چین ریلوے تاییوان گروپ کمپنی (CR تاییوان) |
شانوشi | ||
چین ریلوے جینان گروپ کمپنی (CR جینان) |
شانڈونگ | مشرقی چین | |
چین ریلوے شنگھائی گروپ کمپنی (CR شنگھائی) |
شنگھائی، جیانگسو، انہوئی، ژجیانگ | ||
چین ریلوے نانچانگ گروپ کمپنی (CR نانچانگ) |
جیانگشی، فوجیان، حصہ ہوبئی اور ہونان | ||
چین ریلوے گوانگژو گروپ کمپنی (CR گوانگژو) |
گوانگڈونگ، ہونان، ہائنان | جنوبی چین | |
چین ریلوے ناننینگ گروپ کمپنی (CR ناننینگ) |
گوانگشی، مغربی گوانگڈونگ | ||
چین ریلوے ووہان گروپ کمپنی (CR ووہان) |
ہوبئی، جنوبی ہینان | وسطی چین | |
چین ریلوے ژینگژو گروپ کمپنی (CR ژینگژو) |
ہینان، شنسی | ||
چین ریلوے چینگدو گروپ کمپنی (CR چینگدو) |
سیچوان، چونگکینگ، گوئیژو، حصہ یوننان اور ہوبئی | جنوب مغربی چین | |
چین ریلوے کونمینگ گروپ کمپنی (CR کونمینگ) |
یوننان، حصہ سیچوان اور گوئیژو | ||
چین ریلوے چینگزانگ گروپ کمپنی (CR چینگزانگ) |
تبت | ||
چنگھائی | شمال مغربی چین | ||
چین ریلوے لانژو گروپ کمپنی (CR لانژو) |
گانسو، نینگشیا، حصہ اندرونی منگولیا | ||
چین ریلوے ارومچی گروپ کمپنی (CR ارومچی) |
سنکیانگ، حصہ گانسو | ||
چین ریلوے شیان گروپ کمپنی (CR شیان) |
شانسی،شمال مشرقی سیچوان | ||
مال بردار | چین ریلوے خصوصی کارگو سروس کمپنی (CRSCS) |
قومی | |
چین ریلوے ایکسپریس کمپنی (CRE) | |||
چین ریلوے کنٹینر ٹرانسپورٹ کمپنی (CRCT) |
حواشی
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "中国铁路总公司2015年年度报告" [China Railway Corporation 2015 Annual Report] (بزبان الصينية)۔ archive of Shangjai Clearing House۔ 29 اپریل 2016۔ 07 نومبر 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 6 مئی 2016
- ↑ "国家铁路局"۔ www.nra.gov.cn۔ 05 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 مارچ 2017
- ↑ 铁路公安转制公务员 中铁总公司“企业代管”八万警察 آرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ economy2.jschina.com.cn (Error: unknown archive URL), 《中国经营报》,2013-08-31
- ↑ "中国铁路标志的设计者——陈玉昶 60年前的标志还是这么简洁、漂亮!_刘逸设计_新浪博客"۔ Blog.sina.com.cn۔ 2013-03-13۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2015
- ↑ "Rologo 标志共和国 | 专注于Logo的网站_Logo设计_Logo欣赏 » 中国铁路标志的设计者——陈玉昶"۔ Rologo.com۔ 25 نومبر 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 31 جولائی 2015
- ↑ 路徽的来历.
- ↑ Tracy McVeigh (14 January 2017)۔ "Silk Road route back in business as China train rolls into London"۔ The Guardian۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2017
- ↑ "Travelling from China to London - BBC News"۔ BBC۔ 18 January 2017۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جنوری 2017[مردہ ربط]