چینی سال نو
چینی سال نو (آسان چینی حروف : 农历新年) (روایتی چینی: 農曆新年) کا تہوار یا آمد بہار کا تہوار تائیوانی تہذیب کے تہواروں میں سے سب سے اہم تصور کیا جاتا ہے، اس لیے اسے چین سے باہر رہنے والے لوگ تائیوانی سال نو بھی کہتے ہیں۔ مشرقی ایشائی ممالک میں منایا جانے والا یہ تہوار چینی کیلنڈر کے پہلے قمری مہینے کی پہلی تاریخ سے شروع ہوتا ہے اور پندرہ تاریخ کو ختم ہوتا ہے۔ یہ تہوار جہاں چین مین روایتی جوش و خروش اور تقاریب کے انعقاد سے منایا جاتا اسی طرح چین سے باہر رہنے والے چینی بھی اپنے رہائشی ممالک میں یہ تہوار مناتے ہیں۔ اس کے علاوہ تہوار اور اس سے متعلقہ تقاریب کے اثرات چین کے دیگر ہمسایہ ممالک کوریا، جاپان، نیپال، بھوٹان، ویت نام، فلپائن، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا کی روایتی تقاریب پے بھی ملتا ہے۔
سال | واقعہ | مسافروں کی تعداد[1] |
---|---|---|
2019ء | چین میں نیا سال | 40 کروڑ |
2013ء | بھارت میں کمبھ میلہ (ہر 11 سال بعد) | 12 کروڑ |
2018ء | متحدہ امریکہ میں تھینکس گیونگ ڈے | 5 کروڑ 40 لاکھ |
2017ء | عراق میں اربعین | ایک کروڑ 40 لاکھ |
2018ء | سعودی عرب میں حج | 24 لاکھ |