پاک چین سرحد

پاکستان اور چین کے مابین ایک تاریخی سرحد
(چین پاکستان سرحد سے رجوع مکرر)

چین پاکستان سرحد (انگریزی: China–Pakistan border) جمہوریہ چین اور پاکستان کے مابین واقع ایک تاریخی حیثیت کی حامل ایک سرحد ہے۔ یہ سرحد چین پاکستان تعلقات میں اہم تاریخی حیثیت کی سرحد تسلیم کی جاتی ہے۔ یہ سرحد 438 کلومیٹر (272 میل) طویل ہے۔

اس سرحد پر واقع کے ٹو کا پہاڑ

مقام

ترمیم
 
سرحد سے ملحقہ کشمیر کا خطہ۔

پاکستان کی چین سے طویل ترین سرحد 438 کلومیٹر (272 میل) ہے اور یہ سرحد پاکستان، افغانستان اور بھارت سمیت چین سے ملحق ہے۔ یہ سرحد پاکستان کے مغرب سے مشرقی جانب سلسلہ کوہ قراقرم کے ساتھ واقع ہے۔ بھارت سے یہ سرحد سیاچن گلیشیر کے مقام پر ملتا ہے۔اِس موجودہ سرحد کے مقام کا تعین برطانوی راج کے دوران میں کیا گیا تھا۔ 1899ء میں برطانوی راج کے دوران میں ایک سفیر سر کلاڈ میکڈانلڈ نے اِس سرحد کے تعین کی ایک تجویز چین کی حکومت کو پیش کی تھی تاہم اِس تجویز پر چینی حکومت نے کوئی تسلی بخش جواب نہیں دیا تھا اور نہ اس سرحد کی تشکیل طے پائی تھی۔[1] متعدد عشروں کے دوران میں اِس سرحد کے اختلافی اور متنازع تاریخی بیانات سامنے آتے رہے ہیں۔[2]

13 اکتوبر 1962ء کو حکومت چین اور حکومت پاکستان کے مابین سرحدی اُمور پر بحث و مباحثہ کا آغاز ہوا۔ یہ مباحثہ دونوں حکومتوں کے درمیان میں یکم مارچ 1963ء تک جاری رہا اور 2 مارچ 1963ء کو چین پاکستان معاہدہ، 1963ء عمل میں آیا۔ اِس معاہدے کے تحت چین نے نے 1,942 سے 5,180 مربع کلومیٹر کا رقبہ پاکستان کے حوالے کر دیا اور کشمیر اور لداخ کے متعدد علاقے چین کی تحویل میں چلے گئے۔ یہ معاہدہ بھارت کو گراں گذرا اور اُس وقت کے بھارتی وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے اِن تعلقات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ سرحدی اُمور طے کرنے والا یہ معاہدہ ایک منصفانہ معاہدہ تھا جس کے مطابق سرحد پر واقع دریا یا دروں کے عین نصف کو حد بندی کی لکیر قرار دیا گیا نیز یہ بھی طے پایا کہ کشمیر کے مسئلے پر حکومت پاکستان اور حکومت بھارت کے مابین تصفیہ ہوجانے پر اِن دونوں حکومتوں سے دوبارہ اِس سرحدی معاملے پر معاہدہ کیا جائے گا اور اگر اِس علاقے پر پاکستان کا قبضہ برقرا رہا تو اِسی معاہدے پر دوبارہ دستخط کردیے جائیں گے۔ اِس معاہدے کے تحت چین نے کے ٹو کی چوٹی پر پاکستان کا حق تسلیم کر لیا۔[3]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. International Boundary Study No. 85 – China-Pakistan Boundary (PDF)، 15 نومبر 1968، 2021-01-12 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا، اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-24
  2. International Boundary Study No. 85 – China-Pakistan Boundary (PDF)، 15 نومبر 1968، 2021-01-12 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا، اخذ شدہ بتاریخ 2018-09-24
  3. پاکستان میں حکومت و سیاست: صفحہ 701/702۔