ڈیرہ مراد جمالی پاکستان کا ایک شہر ہے جو صوبہ بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں واقع ہے۔ ڈیرہ مراد جمالی ضلع نصیر آباد کا صدر مقام ہے۔ مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سب ڈویژن کی آبادی دو لاکھ پینسٹھ ہزار 265,822 افراد پر مشتمل ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی
ڈیرہ مراد جمالی شہر
ڈیرہ مراد جمالی کی حدود سرخ رنگ میں آویزاں ہے
Location of ڈیرہ مراد جمالی Dera Murad Jamali‎
ملکپاکستان کا پرچم پاکستان
صوبہ بلوچستان
ضلعنصیر آباد (1974-تاحال)
پیشروضلع قلات (1954-1974)
حکومت
 • ڈپٹی کمشنر نصیر آبادمنیر احمد خان کاکڑ
 • انتخابی حلقہاین اے-254 (نصیر آباد مع کچھی اور جھل مگسی)
پی بی-14 (نصیر آباد-2)
رقبہ
 • کل281 کلومیٹر2 (108 میل مربع)
بلندی67 میل (220 فٹ)
آبادی (2023)
 • کل265,822
 • کثافت945.99/کلومیٹر2 (2,450.1/میل مربع)
نام آبادینصیر آبادی
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+05:00)
 • گرما (گرمائی وقت)مشاہدہ نہیں کیا جاتا (UTC)
رمزیہ ڈاک80700
ٹیلی فون کوڈ0838
آیزو 3166 رمزPK-BA

تاریخ

ترمیم

ڈیرہ مراد جمالی بیسوی صدی کے وسط میں قائم ہوا۔ ڈیرہ مراد جمالی کا پرانا نام ٹیمپل ڈیرہ تھا جو برطانوی سول ملازم ایچ-ایم ٹیمپل کے نام سے منسوب ہوا کیپٹن ایچ-ایم ٹیمپل 1891ء سے 1892ء تک بلوچستان کے شہر سبی کے سیاسی ایجنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دیتے تھے۔ مقامی افراد اب بھی اس شہر کو ٹیپُل کے نام سے مخاطب ہوتے ہیں۔

1954ء میں ڈیرہ مراد جمالی ضلع قلات کا حصّہ بنا دیا گیا تھا پھر بیس سال بعد 1974ء میں ضلع نصیر آباد کا قیام ہوا اور ڈیرہ مراد جمالی کو ضلع نصیر آباد کا صدر مقام بنا دیا گیا۔

علم آبادیات

ترمیم

مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی سب ڈویژن کی آبادی 265,822 افراد پر مشتمل ہے جن میں 122,249 افراد بلوچی، 54,621 براہوی، 51,334 سندھی، 35,143 سرائیکی، 1,128 پشتو اور 507 افراد اردو زبان بولتے ہیں۔

 

ڈیرہ مراد جمالی سب ڈویژن کی زبانیں (مردم شماری پاکستان ۲۰۲۳ء کے مطابق)[1]

  بلوچی (45.98%)
  براہوی (20.54%)
  سندھی (19.31%)
  سرائیکی (13.22%)
  پشتو (0.42%)
  اردو (0.19%)
  پنجابی (0.07%)
  ہندکو (0.07%)
  دیگر (0.17%)

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن

ترمیم

ڈیرہ مراد جمالی ریلوے اسٹیشن


  یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔
  1. "TABLE 11 – POPULATION BY MOTHER TONGUE, SEX AND RURAL/ URBAN" (PDF)۔ Pakistan Bureau of Statistics۔ اخذ شدہ بتاریخ 2024-07-20