کیو آر پیڈیا (انگریزی: QRpedia) موبائل ویب پر مبنی ایک آلہ ہے جو کیو آر کوڈ کے ذریعے صارفین کو اس کی زبان میں ویکیپیڈیا کے مضامین فراہم کرتا ہے۔[1][2][3] میوزیم لیبل کے لیے اس کا استعمال بہت کارگر ہے۔ یہ نمائش کی اشیا سے متعلق مضمون کا ربط فراہم کر دیتا ہے۔ کیو آر کوڈ کسی بھی یو آر آئی سے مربوط ہونے کے لیے بہت آسانی سے ربط بنا دیتا ہے مگر کیو آر پیڈیا اس میں مزید خصوصیات پیدا کرتا ہے۔ کیو پیڈیا ویکیمیڈیا یو کے کی ملکیت ہے۔ کیو پیڈیا کو ایک ویکیپیڈیا رضاکار صارف روجر بمکن نے تیار کیا ہے اور ٹیرینز ایڈن نے ان کی مدد کی ہے۔ انھوں نے اپریل 2011ء میں اسے لانچ کیا۔ مختلف عجائب گھروں اور آسٹریلیا، بلغاریہ، چیک جمہوریہ، استونیا، شمالی مقدونیہ، ہسپانیہ، بھارت، مملکت متحدہ، جرمنی، یوکرین اور ریاستہائے متحدہ امریکا جیسے ممالک کے کئی اداروں میں اس کا استعمال عام ہے۔ اس کا مصدری کوڈ ایم آئی ٹی اجازت نامہ کے تحت بآسانی دستیاب ہے۔

کیو آر پیڈیا
کیو آر پیڈیا کا ایک کوڈ جس کا نتیجہ http://en.qrwp.org/QRpedia کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔
اسکرین شاٹ
کیو آر پیڈیا کا ایک کوڈ جس کا نتیجہ http://en.qrwp.org/QRpedia کی شکل میں آتا ہے۔
دست‌یابکثیر لسانی
بانی
  • ٹرینز ایڈین
  • روجر بمکن
ویب سائٹqrpedia.org
تجارتینہیں
اندراجنہیں
آغاز9 اپریل 2011؛ 13 سال قبل (2011-04-09)
موجودہ حیثیتآن لائن
مواد لائسنس
ایم آئی ٹی اجازت نامہ

طریقہ کار

ترمیم
 
ڈربی میوزیم میں زائرین کوڈ کا استعمال کرتے ہوئے۔ موبائل فون کے ذریعے کوڈ اسکین کرکے مضمون کو تلاش کیا جا سکتا ہے

کیوپیڈیا موبائل آلہ پر کام کرتا ہے۔ جیسے ہی کوئی صارف موبائل آلہ پر کیو آر کوڈ اسکین کرتا ہے موبائل کیو آر کوڈ کو ڈی کوڈ کر کے یو آر ایل میں بدل دیتا ہے۔ اس کام کے لیے وہ languagecode.qrwp.org ڈومین نیم کی مدد لیتا ہے۔ اس کا آخری حصہ یعنی یو آر آئی ویکیپیڈیا مضمون کی سرخی ہوتا ہے لہذا یہ ویب سرور کو اس مضمون کی درخواست بھیجتا ہے۔ یہ موبائل کی زبان کی بنیاد پر ویکیپیڈیا کی زبان کا تعین کرتا ہے۔[4]

اس کے بعد کیو پیڈیا کا سرور ویکیپیڈیا آے پی آئی کی مدد لیتا ہے اور اس بات کی نشان دہی کرتا ہے کہ آیا وہ مضمون اس زبان میں موجود ہے یا نہیں اگر موجود ہے تو اسے موبائل فارمیٹ میں اسکرین پر لا دیتا ہے۔[4] اگر وہ مضمون اس زبان میں نہیں ہے تو کیو پیڈیا یا تو وہی مضمون دوسری زبان میں دکھاتا ہے یا پھر گوگل ترجمہ کی مدد لیتا ہے۔ اس طریقہ سے کیو پیڈیا ایک ہی مضمون کو کئی زبانوں میں بھی دکھاتا ہے۔ کیو پیڈیا صارف کا ڈاٹا بھی اکٹھا کرتا ہے۔[4][5]

ابتدا

ترمیم

کیو آر پیڈیا ویکی صارف اور رضاکار روجر بمکن[1][6] کی ایجاد ہے۔ اس کی تیاری میں موبائل ویب کے ماہر[7] ٹیرینز ایڈن بھی شامل رہے۔ اسے 9 اپریل 2011ء کو لانچ کیا گیا۔[1][8]

اس منصوبے کے کوڈ کو ایم آئی ٹی اجازت نامہ کے تحت آزادانہ طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔[9]

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ Terence Eden (3 اپریل 2011)۔ "Introducing QRpedia"۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-08-25
  2. Anon (19 اگست 2011)۔ "The Children's Museum of Indianapolis Creates New Learning Opportunities through Wikipedian-in-Residence"۔ The Children's Museum of Indianapolis۔ 2012-03-29 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-08-25
  3. L. Johnson؛ S. Adams (2011)۔ The Technology Outlook for UK Tertiary Education 2011-201 (PDF)۔ NMC Horizon Report Regional Analyses۔ Austin, Texas: The New Media Consortium۔ ISBN:978-0-615-38209-8۔ 2011-10-05 کو اصل (PDF) سے آرکائیو کیا گیا
  4. ^ ا ب پ Lori Byrd Phillips (15 جون 2011)۔ "Going Multilingual with QRpedia"۔ Marcus Institute for Digital Education in the Arts۔ 2012-08-26 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-08-25
  5. "QRpedia Statistics (example)"۔ 2012-07-13 کو اصل سے آرکائیو کیا گیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-12-12
  6. Roger Bamkin۔ "Three days of Action – QR codes at Derby Museum and Art Gallery"۔ ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن۔ اخذ شدہ بتاریخ 2012-02-17
  7. Various۔ "Wikipedia:GLAM/Derby/QR code experiment"۔ ویکیپیڈیا۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-08-25
  8. "qrwp — QR Redirection to Wikipedia"۔ Google Project Hosting۔ اخذ شدہ بتاریخ 2011-08-25