ہندوستان میں 1856ء
حکومتی عہدے دار
ترمیم- بہادر شاہ ظفر — مغل شہنشاہ ہندوستان 28 ستمبر 1837ء تا 14 ستمبر 1857ء
- لارڈ ڈلہوزی جیمز براؤن رامزے مارکوئیس ڈلہوزی — گورنر جنرل ہندوستان 12 جنوری 1848ء تا 28 فروری 1856ء
- لارڈ وسکاؤنٹ چارلس کیننگ – گورنر جنرل 28 فروری 1856ء تا 21 مارچ 1862ء
- ناصر الدولہ آصف جاہ چہارم — نظام ریاست حیدرآباد دکن 21 مئی 1829ء تا 16 مئی 1857ء
- لارڈ جان لارنس سر جان لئیرڈ مئیر لارنس بیرن لارنس — گورنر پنجاب یکم اپریل 1849ء تا 25 فروری 1859ء
واقعات
ترمیم- 11 فروری – ریاست اودھ کا الحاق ایسٹ انڈیا کمپنی کے مقبوضات میں کر لیا گیا اور اودھ کے آخری نواب واجد علی شاہ کو معزول قرار دے کر کلکتہ بھیج دیا گیا۔
- 28 فروری – لارڈ ڈلہوزی کی بحیثیتِ گورنر جنرل ہندوستان مدت گورنری ختم ہو گئی۔
- 28 فروری – چارلس کیننگ گورنر جنرل ہندوستان مقرر ہوا۔
- 26 جولائی – ہندو بیواؤں کی دوبارہ شادی کا ایکٹ 1856ء ایسٹ انڈیا کمپنی نے نافذ العمل کر دیا۔
پیدائش
ترمیم- 4 مارچ – تورو دت ہندوستانی شاعرہ، بیک وقت ہندی، فرانسیسی اور انگریزی زبانوں میں شاعری کیا کرتی تھی۔ (وفات: 30 اگست 1877ء)
- 14 جون – امام احمد رضا خان، سنی عالم و مفکر، بریلوی مکتب فکر کے بانی۔ (وفات: 28 اکتوبر 1921ء)
- 23 جولائی – بال گنگا دھر تلک ہندوستانی قوم پرست لیڈر۔ وفات: یکم اگست 1920ء
- 20 اگست – نارائین گورو ہندو دھرم کا مصلح و مفکر۔ وفات 20 ستمبر 1928ء