زلزلہ کوہ ہندوکش 2015ء

(ہندوکش زلزلہ 2015ء سے رجوع مکرر)

ہندوکش زلزلہ 2015ء 26 اکتوبر 2015ء کو 13:39 (افغانستانی وقت)، 14:09 (پاکستانی وقت، (09:09 یو ٹی سی) پر جنوبی ایشیا میں 7.5 درجے کا زلزلہ تھا[2] جس کے جھٹکے پاکستان،افغانستان اور بھارت کے کئی علاقوں میں محسوس کیے گئے۔[3] اس زلزلے میں سب سے زیادہ پاکستان متاثر ہوا جہاں سرکاری طور پر 200 سے زائد افراد کی جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی، افغانستان میں بھی 70 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے۔ پاکستان میں اِس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت 8.1 تھی۔

یو ایس جی ایس نقشہ زلزلہ
یو ٹی سی وقت??
تاریخ *26 اکتوبر 2015ء (2015ء-10-26)
12 محرم الحرام 1437 ہجری
اصل وقت *13:39 (افغانستانی وقت)، 14:09:32 (پاکستانی وقت)، (09:09:32 UTC)[1]
شدت7.5Mw[1] or 8.1 Ms
گہرائی212.5 کلومیٹر (697,000 فٹ)[1]
مرکز36°26′28″N 70°43′01″E / 36.441°N 70.717°E / 36.441; 70.717[1] افغانستان
متاثرہ علاقے
اموات399 بحق، 2,536 کے قریب زخمی
فرسودہ دستاویز دیکھیے.

اثرات

ترمیم

اب تک کی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کی وجہ سے 248 سے زائد افراد پاکستان میں جاں بحق ہوئے، افغانستان میں کل 115 افراد جاں بحق ہوئے جن میں سے 5 جلال آباد اور 12 طالب علم تخار میں بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے۔ پاکستان میں کم از کم 194 زخمی افراد سوات ہسپتال اور سیکڑوں پشاور ہسپتال لائے گئے۔ زلزلے کے باعث پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا، قبائلی علاقہ جات اور گلگت بلتستان میں سب سے زائد نقصانات ہوئے۔ شدید متاثرہ علاقوں میں شانگلہ، دیر زیریں، دیر بالا اور چترال شامل ہیں جبکہ سوات، مالاکنڈ، چارسدہ، پشاور، دیامر، ہنزہ نگر، استور ،غذر وغیرہ میں بھی چھوٹے بڑے نقصانات کا سامنا رہا، افغانستان میں بدخشاں صوبہ، صوبہ ننگرہار، صوبہ تخار، صوبہ کابل سمیت بہت سے علاقے متاثر ہوئے ہیں، چونکہ زلزلے کا مرکز افغانستان کا صوبہ بدخشاں تھا اس لیے افغانستان میں سب سے زیادہ یہی علاقہ متاثر ہوا۔

نقصان بلحاظ ممالک
ملک اموات زخمی حوالہ
  پاکستان 248 1,665+ [4]
  افغانستان 115 538+ [4][5]
  بھارت (بھارت کے زیر انتظام کشمیر) 2 N/A [4]
کُل 365 2,203+

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت "M7.5 - 45km N of `Alaqahdari-ye Kiran wa Munjan, Afghanistan" (بزبان انگریزی)۔ USGS۔ 26 اکتوبر 2015 
  2. آرمند ورویک (26 اکتوبر 2015)۔ "Massive earthquake - Jarm, Afghanistan on October 26, 2015" (بزبان انگریزی)۔ ارتھ کوئک رپورٹ 
  3. "Earthquake measuring 7.5 rocks north India; tremors in Delhi NCR" (بزبان انگریزی)۔ انڈین ایکسپریس۔ 26 اکتوبر 2015 
  4. ^ ا ب پ دا ایسوسی ایٹڈ پریس (26 اکتوبر 2015)۔ "The Latest: UN Mobilizing to Aid Quake Victims" (بزبان انگریزی)۔ اے بی سی نیوز 
  5. روٹرز (27 اکتوبر 2015)۔ "Rescuers race to reach earthquake zones in Afghanistan, Pakistan as toll nears 300" (بزبان انگریزی)۔ دا اکانومک ٹائمز