ہیر رانجھا (فلم 1970ء، پنجابی)

پاکستانی پنجابی فلم

ہیر رانجھا (انگریزی: Heer Ranjha) ‏1970ء میں نمائش کے لیے پیش ہونے والی پنجابی زبان میں پاکستان کی مقبول ترین فلم ہے۔ یہ فلم پنجاب کی مشہور لوک داستان ہیر رانجھا پر مبنی تھی جسے وارث شاہ نے تحریر کر کے امر کر دیا۔[1]

ہیر رانجھا
ہدایت کارمسعود پرویز
پروڈیوسراعجاز
مسعود پرویز
کہانیمسعود پرویز
ستارےفردوس
اعجاز درانی
اجمل
زمرد
سلمیٰ مختار
نجم الحسن
منور ظریف
رنگیلا
الیاس کاشمیری
یوسف خان
موسیقیخواجہ خورشید انور
سنیماگرافیمسعود الرحمان
تاریخ نمائش
  • 19 جون 1970ء (1970ء-06-19)
دورانیہ
3 گھنٹے
ملکپاکستان کا پرچم
زبانپنجابی

ہیر رانجھا کی داستان پر اس فلم سے پہلے بھی کئی فلمیں بن چکی تھیں۔ تقسیم ہند سے پہلے اس داستان پر 1932ء میں ہیر رانجھا (فلم ساز عبد الرشید کاردار) کے نام سے فلم بنی جب کہ قیام پاکستان کے بعد نذیر نے 1955ء میں ہیر اور 1962ء میں ہیر سیال کے نام سے اس داستان کو فلم بند کیا گیا مگر 1970ء میں ریلیز ہونے والی فلم ہیر رانجھا کو بلاشبہ ایک شاہکار فلم قرا دیا جا سکتا ہے۔[1]

ہیر رانجھا کی نمائش 19 جون، 1970ء کو ہوئی۔ اس فلم کے فلم ساز اعجاز اور مسعود پرویز، ہدایت کار و کہانی کار مسعود پرویز،موسیقار خواجہ خورشید انور، نغمہ نگار احمد راہی اور عکاس مسعود الرحمان تھے۔ اس فلم میں فردوس اور اعجاز درانی نے ہیر اور رانجھا کا کردار ادا کیا۔[1]

اداکار

ترمیم

موسیقی

ترمیم

اس فلم کی موسیقی خواجہ خورشید انور نے ترتیب دی جبکہ نغمات احمد راہی تحریر کیے۔ پس پردہ گلوکاروں میں ملکہ ترنم نور جہاں، مسعود رانا، نسیم بیگم اور غلام علی شامل تھے۔[1]

نغمات

ترمیم

تمام بول احمد راہی نے لکھے; تمام موسیقی خورشید انور نے کمپوز کی۔

ہیر رانجھا البم - نغمے
نمبر.عنوانگلوکارطوالت
1."اول حمد خدا دا وِرد کرئیے"نور جہاں، غلام علی4:30
2."میں چھم چھم نچاں، میں چھم چھم گاواں"نور جہاں، نسیم بیگم3:41
3."سن ونجلی دی مٹھڑی تان وے"نور جہاں4:23
4."او ونجلی والڑیا، توں تاں موہ لئی او مٹیار"نور جہاں، نیر حسین3:29
5."چن ماہیا تیری راہ پئی تکنی آں"نور جہاں3:29
6."ڈولی چڑھدیاں ماریاں ہیر چیکیاں"نور جہاں1:07
7."تیری خیر ہوئے، ڈولی چڑھ جان والیے"نیر حسین3:17
8."ربا ویکھ لیا تیرا میں جہان"مسعود رانا3:37
9."کدی آ مل رانجھن وے، تینوں دل دا حال سناواں"نور جہاں3:55
10."ادھی رات جد لوگ ارام کر دے (ہیر وارث شاہ)"غلام علی، نسیم بیگم2:59
11."توں چور میں تیری چوری بلوچا ہانیا"آئرین پروین3:19
12."زلفاں دی ٹھنڈی ٹھنڈی چھاں ڈھولنا"نور جہاں، آئرین پروین4:04
13."وچھڑے میت ملا دے ربا"مجیب عالم اور دیگر3:17
کل طوالت:45:01

اعزازات

ترمیم

فلم ہیر رانجھا نے مجموعی طور پر پانچ (05) نگار ایوارڈ حاصل کیے۔ اس فلم نے یہ ایوارڈ جن شعبوں میں حاصل کیے ان میں[1]:

نمبر شمار شعبہ نام ایوارڈ کا نام
1 بہترین پنجابی فلم اعجاز، مسعود پرویز نگار ایوارڈ
2 بہترین ہدایت کار مسعود پرویز نگار ایوارڈ
3 بہترین اداکارہ فردوس نگار ایوارڈ
4 بہترین موسیقار خواجہ خورشید انور نگار ایوارڈ
5 خصوصی ایوارڈ اجمل نگار ایوارڈ

بیرونی روابط

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. ^ ا ب پ ت ٹ ص 316، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء