یواڈو
یواڈو (اردو: کون ہے وہ؟) 2014ء کی بھارتی تیلگو زبان کی ہنگامہ خیز فلم ہے۔ اس فلم کے شریک مصنف اور ہدایت کار ومسی پیڈپلی ہیں۔ اس فلم کے مرکزی ستارے رام چرن، ایمی جیکسن اور شروتی ہاسن ہیں، جبکہ سے کمار، راہل دیو اور جیاسدھا معاون کردار ادا کر رہے ہیں۔ اللو ارجن نے بطور ستیہ اور کاجل اگروال نے بطور دیپتی فلم میں خصوصی ظہور کیا۔ اس فلم کو دل راجو نے سری وینکٹیشورا کریشنز کے بینر تلے پروڈیوس کیا۔ وکنٹھم ومسی نے ومسی پیڈپلی کے ساتھ فلم کی کہانی لکھی۔ دیوی سری پرساد نے فلم لا میوزک کمپوز کیا، جبکہ مارتنڈ کے وینکٹیش فلم کے ایڈیٹر ہیں۔
یواڈو | |
---|---|
فائل:Yevadu poster.jpeg اشاعت پوسٹر | |
ہدایت کار | ومسی پیڈپلی |
پروڈیوسر | دل راجو |
تحریر | ابروی روی (ڈائیلاگ) |
منظر نویس | وکنٹھم ومسی ومسی پیڈپلی |
کہانی | وکنٹھم ومسی |
ستارے | رام چرن ایمی جیکسن شروتی ہاسن |
موسیقی | دیوی سری پرساد |
سنیماگرافی | رام پرساد |
ایڈیٹر | مارتھنڈ کے وینکٹیش |
پروڈکشن کمپنی | |
تاریخ نمائش |
|
دورانیہ | 165 منٹ |
ملک | بھارت |
زبان | تیلگو |
بجٹ | ₹350 ملین[2] |
باکس آفس | ₹471 ملین[3] |
یواڈو کی کہانی 1997ء کی جون وو کی فلم فیس/آف سے متاثر ہے اور اجنبی اشخاص ستیہ اور چرن کے گرد گھومتی ہے۔ یہ فلم ₹350 ملین کے بجٹ پر تیار کی گئی۔ فلم کی منصوبہ بندی 9 دسمبر، 2011ء کو ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ 27 اپریل، 2012ء کو شرور ہوئی اور 22 جولائی، 2013ء کو اختتام پزیر ہوئی۔ فلم کی شوٹنگ وشاکھاپٹنم اور حیدرآباد، دکن میں ہوئی، زیادہ تر شوٹنگ راموجی فلم شہر میں ہوئی۔ جبکہ دو گانے سوئٹزرلینڈ اور بینکاک میں فلمائے گئے۔
مکر سنکرانتی کے تہوار پر جاری ہونے والی اس فلم نے شائقین کی طرف سے اچھے تجزیے حاصل کیے۔ اس فلم نے ₹600 ملینن سے زیادہ کی کمائی کی اور 2014ء کی سب سے زیادہ پیسے کمانے والی تیلگو فلموں کی فہرست میں شامل ہوئی۔ یہ فلم ہندی زبان میں اسی عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی، جبکہ تمل زبان میں مگادھیرا اور ملیالم زبان میں بھیا مائی برادر کے عنوان کے ساتھ ڈب کی گئی۔
کردار
ترمیم- رام چرن بطور چرن / ستیہ
- اللو ارجن بطور دتیہ (خصوصی ظہور)
- شروتی ہاسن بطور منجو
- ایمی جیکسن بطور ڈروتی
- کاجل اگروال بطور دیپتی (خصوصی ظہور)
- سے کمار بطور دھرما
- راہل دیو بطور ویرو بھائی
- جیاسدھا بطور ڈاکٹر شئلجا
- اجے بطور اجے
- مرالی شرما بطور اسسٹنٹ کمشنر آف پولیس
- کوٹا سرینواس راؤ بطور وزیر
- ششانک بطور ششانک (خصوصی ظہور)
- راجا بطور شرت
- براہما نندم بطور ستیہ کا غیر قانونی کرایہ دار
- وینیلا کشور بطور چرن کا دوست
- سبراجو بطور دھرما کا ساتھی
- سوپریت بطور بھکا
- سکارلیٹ مولش ولسن آئٹم نمبر "آیو پاپم" میں
میڈیا
ترمیمفلم کے ٹیلی ویژن پریمیئر کے حقوق ما ٹی وی نے نامعلوم قیمت میں خریدے۔[4] فلم نے ٹیلی ویژن پریمیئر کے دوران 10.14 کی ٹی آر پی ریٹنگ حاصل کی۔[5] فلم کے ملیالم ورژن بھیا مائی برادر کے ٹیلی ویژن پریمیئر کے حقوق ماژاول منوراما کو ₹6.5 ملین میں بیچے گئے، یہ کسی تیلگو فلم کے ملیالم ڈب ورژن کے لیے سب سے زیادہ پیسے تھے۔[6][7][8]
حوالہ جات
ترمیم- ↑ Sangeetha Seshagiri (11 January 2014)۔ "'Yevadu' Set for Big Release on 12 January, Will Ram Charan Starrer Perform Better than '1 Nenokkadine'?"۔ International Business Times India۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ Shekhar (14 August 2013)۔ "Ram Charan's Yevadu Release Further Delayed By Seemandhra Issue"۔ Oneindia Entertainment۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ Sangeetha Seshagiri (16 February 2014)۔ "Top Worldwide Share (Telugu): 'Yevadu', 'SVSC', 'Attarintiki Daredi', 'Mirchi' and Other Films"۔ International Business Times India۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "Yevadu to be aired on TV soon"۔ The Times of India۔ 6 May 2014۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "Shocking : Pandavulu Pandavulu Thummeda gets better TRP than Mahesh Babu's 1 Nenokkadine"۔ The Times of India۔ 24 July 2014۔ 18 جون 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2015
- ↑ "Record price for Bhaiyya satellite rights"۔ The Times of India۔ 16 February 2014۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "Yevadu(Movie, DVD)"۔ فلپ کارٹ۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015
- ↑ "Yevadu (Movie, Blu-ray)"۔ Flipkart.com۔ 10 جنوری 2015 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 10 جنوری 2015