1915ء کی بالی ووڈ فلموں کی فہرست
1915ء میں بالی ووڈ فلموں میں اہم فلمیں ’’گوپال کرشنا ‘‘ ،ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشوا، چندراہا، ماولیکا اور پتر لابھ اور دو ڈوکیومنٹری فلمو ں میں سین فرام کھنڈالا گھاٹ، مس ملر کنورژن ٹو ہندو ازم اور تلے گاؤں چا کانچ کارخانہ شامل ہیں۔
1915ء میں بھارتی فلمی صنعت
ترمیمخبریں اور نکات
ترمیم- رنگاسوامی نٹراج مدلیار کی فلم ’’گوپال کرشنا ‘‘ پہلی مدراسی فلم تھی جو یکم جنوری 1915ء کو سنیما کی زینت بنی۔ یہ فلم مدراس (ساؤتھ انڈین) فلمی صنعت کی بنیاد بنی۔ اس فلم میں معروف سیاسی رہنما اور قائد اعظم کے رہبر گوپال کرشن گوکھلے نے بھی کام کیا۔ رنگاسوامی نٹراج مدلیار کی فلم گوپال کرشنا کے متعلق ہندوستان ٹائمز میں لکھا ہے کہ اس پہلی مدراسی فلم دیکھنے والے لوگوں کے لیے سنیما نیا تھا، شری کرشن بھگوان پر بنی اس فلم کی نمائش کے وقت لوگوں نے اپنے پاپوش باہر اُتارے تھے اور سینما کے پردے پر پوجا کی طرح پھول بھی برسائے گئے۔[1]
- شری ناتھ پٹناکر مراٹھی ہدایتکار، نے ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشواکے نام سے فلم بنائی جو پہلی مراٹھی اور تاریخی فلم قرار پائی۔
- معروف افسانہ نگار آغا حشر کاشمیری نے اس سال اپنا مقبول زمامہ ناول یہودی کی لڑکی لکھا۔ جس پر بعد میں فلم بھی بنی۔
- گووند راؤ تامبے مراٹھی تھیٹر اداکار اور موسیقار، جنھوں نے اس سال شیوراج ناٹک منڈلی کی بنیاد رکھی۔ جس نے فلمی دنیا کو کئی کہانیاں اور نغمے دیے۔
مقبول فلمیں
ترمیم- ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشوا اس سال کی واحد مقبول فلم تھی۔ جسے مراٹھی ہدایتکار شری ناتھ پٹناکرنے بنایا، شری ناتھ پٹناکر نے اس سے قبل بھی ساوتری اور جیمنی اینڈ ویاس نامی فلم بنانے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوئے۔ ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشوا، مراٹھا سلطنت کے پانچویں پیشوا اور حکمران ناراین راؤ کی زندگی کے آخری لمحات پر مبنی تھی۔ اس فلم کو ہندوستان کی پہلی تاریخی فلم کا اعزاز حاصل ہوا۔ کیونکہ یہ پہلی فلم تھی جو ہندوستانی تاریخ پر مبنی تھی اس سے قبل کی فلمیں مذہبی اور دیوامالائی قصوں پر مبنی تھیں ۔
بھارتی فلمی صنعت میں پیدائش
ترمیم- اے کے ہنگل (اوتار کشن ہنگل): پیدائش 15 اگست، 1915ء، بالی ووڈ کے معروف اداکار، جو عموما معمر کرداروں میں نظر آئے۔ شعلے، لگان، آئینہ، نمک حرام، گرم ہوا، ابھیمان، قسمت، دل والے، کھل نائیک، اپرادھی، علاقہ، آخری عدالت، خون بھری مانگ، رام تیری گنگا میلی، ساگر، شرابی، نوکر بیوی کا، خوددار، شوقین، آندھی، دیوار، کورا کاغذ، آپ کی قسم، انامیکا، باورچی، تیسری قسم سمیت چار دہائیوں میں دو سو سے زائد فلموں میں کام کیا۔[2]
- عصمت چغتائی : پیدائش، 15 اگست 1915ء، بھارتی مصنفہ و کہانی نویس، ہندی فلم ضدی، آرزو، سونے کی چڑیا، گرم ہوا، جنون اور محفل کی کہانی لکھی ۔[3]
- راجندر سنگھ بیدی : پیدائش، 1 ستمبر 1915ء، بھارتی مصنف و کہانی و مکالمہ نویس، ہندی فلم ایک چادر میلی سی، مٹھی بھر چاول، دستک، عزت اور پیاسی شام کی کہانی لکھی اور دیوداس، مدھومتی، ابھیمان، میرے ہمدم میرے دوست، بہاروں کے سپنے، داغ کے مکالمے لکھے۔[4]
- خشونت سنگھ : پیدائش، 2 فروری 1915ء، بھارتی مصنف و ناول نگار، ان کے ناول ٹرین ٹو پاکستا ن پر فلم بن چکی ہے۔[5]
- جیون (اومکار ناتھ دھر): پیدائش 24 اکتوبر، 1915ء، بھارتی اداکار، امر اکبر انتھونی، گرفتار، دیش پریمی، یارانہ، لاوارث، نصیب، دھرم ویر، جونی میرا نام اور نیا دور جیسی فلموں میں ویلن کے کردار کے لیے جانے جاتے ہیں۔[6]
- چیتن آنند : پیدائش، 3 جنوری 1915ء، بالی ووڈ ہدایت کار و کہانی نویس، ٹیکسی ڈرائیور، ارپن، افسر، حقیقت، ہیر رانجھا، قدرت جیسی فلمیں لکھیں اور بنائیں۔[7]
- جی پی سپی (گوپال داس پریم چند سپاہی مالنی ): پیدائش، 14 ستمبر 1915ء، بالی ووڈ ہدایت کار و پروڈیوسر،، شعلے، سیتا اور گیتا، شان، ساگر، پتھر کے پھول، آتش، زمانہ دیوانہ، ہمیشہ، بندھن، انداز، مسٹر انڈیا (1961ء) اور راجو بن گیا جنٹلمین جیسی فلمیں پروڈیوس کیں۔[8]
- رادھا کرشنا : پیدائش، 13 جون 1915ء، بھارتی اداکار، بیجو باورا، لاجونتی، سادھنا، شرابی، نیادور جیسی فلموں میں کام کیا، چند فلموں کی کہانی نویسی اور ہدایت کاری بھی کی مگر کامیابی نہ ملی۔[9]
- ایم ایف حسین : پیدائش، 17 ستمبر 1915ء، معروف بھارتی مصور، کہانی نویس۔ گجاگامنی، میناکشی اور پہلا ستارا نامی فلمیں لکھیں۔[10]
- کشور ساہو : پیدائش، 22 نومبر 1915ء، بھارتی اداکار وہدایتکار، دل اپنا اور پریپ پرائی، ہرے کانچ کی چوڑیاں، گرہستی، ندیا کے پار، کنوارا باپ جیسی فلموں کی ہدایت دی اور بطور اداکار ہرے راما ہرے کرشنا، گائیڈ، بیٹی، کالا بازار، کالا پانی اور لو ان شملا میں کام کیا۔[11]
- ایس یو سنی : پیدائش، 9 نومبر 1915ء، بالی ووڈ ہدایت کار، دلیپ کمار کی مشہور فلمیں کوہِ نور، میلہ، اُڑن کھٹولا، بابُل کے علاوہ ناٹک، شانتی، نمستے اور پالکی جیسی فلموں کی ہدایت دی۔[12]
- ونملا : پیدائش 23 مئی، 1915ء، 40 کی دہائی کی بھارتی اداکارہ، سکندر، شہنشاہ اکبر، راجا رانی، مہاکوی کالی داس، کدمبری، پربت پہ اپنا ڈیرا اور حاتم طائی (1944) جیسی فلموں میں بطور مرکزی ہیروئن کام کیا۔[13]
- نانا بھائی بھٹ : پیدائش، 12 جون 1915ء، بالی ووڈ ہدایت کار و پروڈیوسر، بطور ہدایت کار مسٹر ایکس، سیمسن، آدھی رات کے بعد، بھوت ناتھ (1963ء)، میرا بائی اور سندباد جہازی جیسی فلمیں بنائیں۔معروف ہدایت کار مہیش بھٹ اور مکیش بھٹ کے والد اور اداکارہ پوجا بھٹ اور عالیہ بھٹ کے دادا۔ [14]
- پردیپ : پیدائش، 6 فروری 1915ء، بالی ووڈ نغمہ نویس اور پس پردہ گلوکار، ناستک، ومن اوتار، جاگرتی، طلاق، دو بہنیں، امر رہے یہ پیار، کسان اور بھگوان جیسی فلموں کے گیت لکھے اور گائے۔[15]
- سمبھو مترا : پیدائش، 22 اگست 1915ء، بالی ووڈ اداکار، راج کپور کی فلم جاگتے رہو کی کہانی نویسی اور ہدایت کاری کے لیے جانے جاتے ہیں، بطور اداگاردھرتی کے لال اور ابھیاتری، 42، پاٹھک، مہاراج مندا کمار نامی بنگالی فلموں میں کام کیا۔ ۔[16]
- بی جیاما : پیدائش 11 نومبر 1915ء، تمل، تیلگو اور کنڑا فلموں کی بھارتی اداکارہ، راجا وکرما، سورگ سیما، گناساگری، گماستا اور مکتی نامی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ۔[17]
- وحید الدین ضیا الدین احمد : پیدائش 20 دسمبر 1915ء، بھارتی و پاکستانی ہدایت کار و کہانی نویس، ایک رات، پریم سنگیت، من کی جیت، میرا بائی، روحی (پاکستانی فلم)اور دعدہ (پاکستانی فلم) جیسی فلموں کی ہدایت کی۔[18]
- سومین مکھرجی : پیدائش 19 جولائی 1915ء، بھارتی بنگالی فلموں کے ہدایت کار، سودھ بودھ، پریا بندھابی، انربن، دتّہ، ساشا نامی بنگالی فلموں کی ہدایت کاری کی۔ ۔[19]
- کرشنن پنجو (ایس پنجو) : پیدائش 24 جنوری 1915ء، بھارتی تمل فلموں کے ہدایت کار، شاندار، میرا قصور کیا ہے، لاڈلہ، دو کلیاں، میں سندر ہوں، سہاگ سندور، بندیا، بھابھی، برکھا جیسی بندی فلموں کے علاوہ 50 سے زائد تمل فلموں کی ہدایت کاری کی۔ ۔[20]
- ببھوتی لاہا : پیدائش 20 دسمبر 1915ء، بالی ووڈ سنیماٹوگرافر، سوریا ساکشی، بادشاہ، بپاشا، اگنی پریکشا، ودیا ساگر، بابلا نامی بنگالی فلموں میں سنیماٹوگرافی کی۔[21]
- پی لکشمی کانت اما : پیدائش 24 ستمبر 1915ء، 60 کی دہائی میں تیلگو فلموں کی اداکارہ، ماں انتی مہالکشمی، منچی منشی، موگا مناسولو، پرانا متھرولو نامی تیلگوفلموں میں اداکاری کی ۔[22]
- ایدیو سندیکی (ایدیو ہندیکی) : پیدائش 27 جون 1915ء، بھارتی اداکارہ، اسامی سنیما کی پہلی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ صرف ایک ہندی فلم جیومتی (1937ء) میں بطور ہیروئن اداکاری کی۔[23]
- دنکر پاٹیل (دنکر ڈی پاٹیل) : پیدائش 6 نومبر 1915ء، بالی ووڈ ہندی اور مراٹھی فلموں کے ہدایت کار۔ مندر، گھر بار، بھیروی اور ادھیکار سمیت کئی فلموں کی ہدایت کاری کی۔[24]
بھارتی فلمی صنعت میں وفات
ترمیم- گوپال کرشنا گوکھلے : وفات19 فروری، 1915 ء، یوں تو آپ ایک سیاسی رہنما تھے، مگر مدراسی فلم ’’گوپال کرشنا ‘‘ میں بھی کام کیا۔ اور اس فلم کی ریلیز یکم جنوری 1915ء کے دوسرے مہینے ہی آپ انتقال کر گئے ۔[25]
- اپیندر کشور رائے چودھری : وفات، 20 دسمبر 1915ء، بھارتی مصنف و کہانی نویس، معروف مصنف ستیہ جیت رائے کے دادا۔ بچوں کے ادب پر لکھی ان کی بنگالی کہانیوں پر دو فلمیں گوپی گویا اور باگا بجیہ اور ایڈونچر آف گوپی اینڈ باگا بن چکی ہے۔ ۔[26]
1915ء کی فلمیں
ترمیمتاریخ | فلم | اداکار | ہدایتکار | موضوع | تبصرہ |
---|---|---|---|---|---|
1915ء | گوپال کرشنا [27] | گوپال کرشنا گوکھلے | رنگاسوامی نٹراج مدلیار | تاریخی | پہلی ساؤتھ انڈین فلم |
1915ء | ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشوا [28] | جی راناڈے، ڈی جوشی، کے جی گوکھلے | شری ناتھ پٹناکر | تاریخی | پہلی تاریخی فلم [29] |
1915ء | چندراہا [30] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر | |
1915ء | تلے گاؤں چا کانچ کارخانہ [31] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر | |
1915ء | کھوڈ ماڈلی (عادت، لت کچلنا) [32] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر | |
1915ء | ماولیکا [33] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر | |
1915ء | مس ملر کنورژن ٹو ہندو ازم [34] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر ڈوکیومنٹری | |
1915ء | پتر لابھ(بیٹے کی چاہ) [35] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر | |
1915ء | سین فرام کھنڈالا گھاٹ [36] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر ڈوکیومنٹری | |
1915ء | تلک ویک [37] | ،،، | دادا صاحب پھالکے | مختصر ڈوکیومنٹری |
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ "فلموں میں مذہبی جذبات"۔ ہندوستان ٹائمز
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر اے کے ہنگل
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر عصمت چغتائی
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر راجندر سنگھ بیدی
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر خشونت سنگھ
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر جیون
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر چیتن آنند
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر جی پی سپی
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر رادھا کرشنا
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایم ایف حسین
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر کشور ساہو
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایس یو سنی
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ونملا
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر نانا بھائی بھٹ
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر پردیپ
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر سمبھو مترا
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر بی جیاما
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر وحید الدین ضیا الدین احمد
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر سومین مکھرجی
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایس پنجو
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ببھوتی لاہا
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر پی لکشمی کانت اما
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر ایدیو ہندیکی
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر دنکر پاٹیل
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر گوپال کرشنا گوکھلے
- ↑ انٹرنیٹ مووی ڈیٹابیس (IMDb) پر اپیندر کشور رائے چودھری
- ↑ گوپال کرشنا آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشوا آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ "ڈیتھ آف ناراین راؤ پیشوا"۔ وئیر ان سٹی
- ↑ چندراہا آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ تلے گاؤں چا کانچ کارخانہ آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ کھوڈ ماڈلی آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ ماولیکا آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ مس ملر کنورژن ٹو ہندو ازم آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ پتر لابھ آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ سین فرام کھنڈالا گھاٹ آئی ایم ڈی بی پر
- ↑ تلک ویک آئی ایم ڈی بی پر