پہلی صدی ہجری
صدی
(1 صدی ہجری سے رجوع مکرر)
0 صدی ہجری - 1 صدی ہجری - 2 صدی ہجری
اسلامی تقویم کے مطابق پہلی صدی ہجری ہجرت مدینہ سے شروع کی جاتی ہے، یہ اس کی قمری تقویم ہے۔ شمسی تقویم کے مطابق 622ء تا 717ء تک پہلی صدی ہجری تھی۔
واقعات
ترمیم- ہجرت مدینہ، مکہ سے مدینہ کی طرف
- مواخات، مہاجرین و انصار کو ایک دوسرے کا بھائی قرار دیا گیا۔
- میثاق مدینہ، مسلمانوں اور مدینہ کے یہود کے درمیان میں معاہدہ۔
- غزوات نبوی، وہ جنگیں جن میں محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے خود شرکت کی۔
- سرایا نبوی، وہ مہمات جن میں صرف صحابہ یا ایک ہی صحابی نے حکم نبوی سے سفر کیا۔
- فتح مکہ، مسلمانوں کا پرامن طریقے سے مکہ شہر پر اختیار قائم ہوا۔
- خلافت راشدہ کا قیام، یعنی ابوبکر صدیق، عمر بن خطاب، عثمان غنی، علی بن ابی طالب اور حسن ابن علی کا دور خلافت
- جنگ جمل، علی بن ابی طالب و عائشہ بنت ابی بکر کے حامیوں کے درمیان میں
- جنگ صفین، علی بن ابی طالب اور امیر معاویہ کے حامیوں کے درمیان میں
- سانحہ کربلا، یزید بن معاویہ کے دور میں یزیدی فوجیوں کا حسین ابن علی اور ان کے حامیوں کو میدان کربلا میں قتل کر دیا۔
- خلافت امویہ کا قیام
- خلافت ساسانیہ کا قیام
- فتح شام، مسلمان افواج نے مصر فتح کر لیا۔
پیدائشیں
ترمیموفیات
ترمیمپہلی صدی ہجری میں کثیر تعداد میں صحابہ، صحابیات، اہل بیت، ازاوج مطہرات، تابعین اور تبع تابعین کی وفات و شہادت ہوئی، اس فہرست میں صرف کلیدی شخصیات کا ذکر ہے۔
تاسیسات
ترمیم- مسجد قباء، مدینہ منورہ سے دو میل پہلے واقع ایک بستی قبا میں، اسلام میں اس مسجد میں ایک نماز کا ثواب عمرہ کے برابر ہے۔
- نماز جمعہ، پہلا جمعہ بدی مسجد قبا میں ادا کیا گیا۔ اسلام میں جمعہ کے دن کو عید کا دن کیا گیا ہے۔
- مسجد نبوی، نہایت سادہ انداز میں تعمیر کی گئی بنیادیں تین ہاتھ کی تھین اور دیواریں کچی اینٹوں کی، چھت کھجور کے پتوں کی اورستون کھجور کے تنوں سے بنائے سے بنائے گئے تھے، جبکہ اس کا اونچائی قد آدم سے تھوڑی اونچی تھی۔
- تعمیر حجرات - مسجد نبوی سے متصہ ازواج محمد کے لیے حجروں کا قیام
- اذان، نماز کے لیے لوگوں کو بلانے کا طریقہ