دیماپور میں ہجومی قتل، 2015ء
(2015ء میں جنونی ہجوم کا دیماپور میں قتل سے رجوع مکرر)
5 مارچ 2015ء کو فرید خان نام کے بھارت کے ایک مسلم نوجوان کو جس پر ناگالینڈ کی لڑکی پر زیادتی کا الزام تھا، دیماپور جیل سے نکال کر مشتعل جنونی ہجوم کے ہاتھوں سرعام تشدد کے بعد بیدردی سے مار دیا گیا تھا۔
زنابالجبر کی تردید اورتعلقات کا الزام
ترمیمناگالینڈ حکومت نے مرکزی حکومت اور وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فرید خان اور ہندو لڑکی میں ناجائز مراسم مرضی سے قائم ہوئے تھے اور آبرو ریزی کا کوئی معاملہ نہیں تھا۔
تشدد کا خوف
ترمیمبھارتی وزارت داخلہ نے بنگلور، حیدر آباد، پونے، ہریانہ اور دیگر علاقوں کی انتظامیہ کو بنگالیوں اور آسامیوں کے ممکنہ رد عمل والے حملوں کے پیش نظر ناگا باشندوں، طالب علموں اور لڑکیوں کی حفاظتی تدابیر سخت کرنے کا حکم دیا ہے۔[1]