بماکو (فرانسیسی: Bamakó) (انگریزی: Bamako) جمہوریہ مالی کا دار الحکومت اور 1,690,471 (2006ء) آبادی کے ساتھ ملک کا سب سے بڑا شہر ہے۔ بماکو مالی کا سب سے زیادہ تیزی سے پھیلنے والا اور دنیا میں چھٹے نمبر پر تیزی سے پھیلنے والا شہر ہے۔ شہر ملک کے جنوب مغرب میں دریائے نائیجر پر واقع ہے۔ بماکو جمہوریہ مالی کا انتظامی مرکز ہونے کے ساتھ ساتھ دریائے نائیجر پر اہم ترین بندرگاہ اور علاقائی تجارت کا مرکز بھی ہے۔ اہم پیداوارں میں ٹیکسٹائل کی مصنوعات، گوشت اور دھاتی اوزار شامل ہیں۔ اس کے علاوہ دریائے نائیجر سے تجارتی پیمانے پر ماہی گیری بھی کی جاتی ہے۔

بماکو
 

بماکو
بماکو
نشان

 
نقشہ

انتظامی تقسیم
ملک مالی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں[2][3]
دار الحکومت برائے
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 12°38′45″N 7°59′32″W / 12.645833333333°N 7.9922222222222°W / 12.645833333333; -7.9922222222222   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 245 مربع کلومیٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بلندی 350 میٹر   ویکی ڈیٹا پر (P2044) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 4227569 (2023)  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مزید معلومات
جڑواں شہر
اوقات متناسق عالمی وقت±00:00   ویکی ڈیٹا پر (P421) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آیزو 3166-2 ML-BKO[6]  ویکی ڈیٹا پر (P300) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
جیو رمز 2460594  ویکی ڈیٹا پر (P1566) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
  ویکی ڈیٹا پر (P935) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
Map

تاریخ

ترمیم

آثار قدیمہ ظاہر کرتے ہیں کہ علاقہ پتھر کے زمانہ یا قدیم سنگی (Paleolithic) زمانہ سے آباد رہا ہے۔ لیکن موجودہ شہر کی بنیاد سترہویں صدی عیسوئ میں سیریبادیان نیارے (Seribadian Niaré) اور سومبا کولیبالی (Soumba Coulibaly) نے رکھی یا بامبا سانوگو (Bamba Sanogo) نے۔ شہر ایک اہم منڈی قرار پایا۔ 1883ء میں علاقہ فرانسیسیوں کے قبضہ میں گیا اور 1908ء میں شہر فرانسیسی سوڈان کا دار الحکومت بنا۔ شہر کی آبادی تیزی سے بڑھی اور 1960ء میں اس کی آبادی 160,000 تک پہنچ چکی تھی۔

جغرافیعہ اور منصوبہ شہر

ترمیم

شہر دریائے نائیجر پر آباد ہے جس کی وجہ سے شہر کے پھیلاو اور ترقی پر اثرات پڑے ہیں۔ سیلابی حد میں ہونے کی وجہ سے دریا کا مضافاتی علاقہ تعمیرات کے قابل نہیں ہے۔ سطح زمین ہموار ہے، ماسوائے شمال کے جہاں پرانے آتش فشاں کی باقیات ہیں۔ اسی علاقہ میں صدارتی محل اور ہسپتال تعمیر ہیں۔

ابتدائی طور پر شہر شمال میں ہی تعمیر کیا گیا تھا لیکن بعد میں بڑھتی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے دریا پر پل بنا کر جنوبی طرف بھی تعمیرات کی گئیں اور آج شہر دریا کے دونوں طرف آباد ہے۔

کسی دور میں شہر میں ایک فوجی ہوائی اڈا ہوتا تھا جو آج ختم ہے اور اس جگہ شہر کا کاروباری علاقہ بنا ہے جسے ACI 2000 کہتے ہیں۔

روایتی تجارتی مرکز دریا کے شمال طرف تعمیر شہر میں ہے۔ مرکز شہر بہت زیادہ گنجان، آلودہ اور مہنگا ہے اور اب شہر مغرب کی طرف پھیل رہا ہے جہاں ACI 2000 واقع ہے۔ مالی حکومت اسی طرف ایک اور کاروباری مرکز بنانے کا اردہ رکھتی ہے۔

اہم عمارات میں مالی قومی کتب خانہ (National Library of Maliبی سی ای اے او ٹاور ( Tour BCEAO) اور بماکو مسجد (Bamako Grand Mosque) شامل ہیں۔

دیگر پرکشش مقامات میں مالی قومی عجائب گھر (Mali National Museumموسو کنڈا عجائب گھر (Muso Kunda Museumبماکو علاقائی عجائب گھر (Bamako Regional Museumبماکو چڑیا گھر (Bamako Zooبماکو بوٹینیکل گارڈن (Bamako Botanical Gardens) اور پوائنٹ جی ہل (Point G hill) شامل ہیں۔ 1994ء سے بماکو میں افریقی تصورکشی کا دوسالہ مقابلہ (African Photography Encounters) منعقد کیا جاتا ہے۔

ذرائع آمدورفت

ترمیم

ہوائی سفر کے لیے شہر میں مالی کا سب سے بڑا ہوائی اڈا، سینو بین الاقوامی ہوائی اڈا (Senou International Airport) واقع ہے۔ اس کے علاوہ بماکو ڈکار نائیجر ریلوے (Dakar-Niger Railway) کی منزل بھی ہے جو مالی شہر کولیکورو کو سینیگالی دار الحکومت ڈکار سے ملاتی ہے۔

جڑواں شہر

ترمیم

بیرونی روابط

ترمیم
  1. archINFORM location ID: https://www.archinform.net/ort/8395.htm — اخذ شدہ بتاریخ: 6 اگست 2018
  2.    "صفحہ بماکو في GeoNames ID"۔ GeoNames ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2024ء 
  3.     "صفحہ بماکو في ميوزك برينز."۔ MusicBrainz area ID۔ اخذ شدہ بتاریخ 5 دسمبر 2024ء 
  4. https://www.cityofrochester.gov/article.aspx?id=8589950583
  5. http://www.bordeaux.fr/ebx/LinkResolverServlet?classofcontent=presentationStandard&id=5522
  6. ربط: میوزک برائنز ایریا آئی ڈی