مشرقی اناطولیہ علاقہ

(Eastern Anatolia Region سے رجوع مکرر)

مشرقی اناطولیہ (ترکی زبان: Doğu Anadolu Bölgesi) ترکی کے سات جغرافیائی علاقوں میں سے ایک ہے۔ اس کا کل رقبہ تقریباً 150 مربع کلومیٹر ہے جو ترکی کے رقبہ کا 19.18 فیصد ہے اور رقبہ کے اعتبار سے یہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا جغرافیائی علاقہ ہے۔ 2008ء کی مردم شماری کے مطابق مشرقی اناطولیہ کی آبادی تقریباً 5.77 ملین افراد پر مشتمل ہے جو ترکی کے 17 صوبوں میں پھیلی ہوئی ہے۔ "مشرقی اناطولیہ" کا نام پہلی مرتبہ سنہ 1941 عیسوی میں ترکی کے دار الحکومت انقرہ میں منعقدہ جغرافیائی کانفرنس میں سامنے آیا۔


Doğu Anadolu Bölgesi
ترکی کا خطہ
Location of مشرقی اناطولیہ
ملکترکی
رقبہ
 • کل146,330 کلومیٹر2 (56,500 میل مربع)
آبادی (2010)
 • کل5,775,225
 • کثافت39/کلومیٹر2 (100/میل مربع)

جغرافیائی لحاظ سے مشرقی اناطولیہ ترکی کے علاقوں میں سب سے بلند، رقبے میں سب سے بڑا اور آبادی میں سب سے کم ہے۔

محل وقوع

ترمیم
 
وہ صوبے جن سے مشرقی اناطولیہ کا خطہ تشکیل پاتا ہے

یہ علاقہ ترکی کے مشرقی حصہ میں واقع ہے۔ اس کے مغرب کی سرحد پر وسطی اناطولیہ علاقہ، شمال میں بحیرہ اسود کا خطہ اور جنوب کی سرحد پر عراق اور مشرقی اناطولیہ کا جنوبی خطہ آتا ہے، جبکہ مشرقی سرحد پر ایران، آذربائجان، آرمینیا اور جارجیا واقع ہیں۔ یہ علاقہ ترکی کے تقریباً 171 ہزار کلومیٹر کے رقبہ پر پھیلا ہوا ہے جو ترکی کے کل رقبہ کا 21 فیصد ہے۔

صوبے

ترمیم
 
شہر قارص کا منظر

مشرقی اناطولیہ چودہ صوبوں پر مشتمل ہے جن کے نام درج ذیل ہیں:

آبادی

ترمیم
 
شہر مالاطیہ میں کھیل کا میدان

مشرقی اناطولیہ کے باشندوں کی تعداد سنہ 2000 عیسوی کی مردم شماری کے مطابق تقریباً 6.1 ملین ہے۔ کردوں کی تعداد اس علاقہ میں زیادہ ہے، تقریباً 85٪ آبادی کرد ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 12 فیصد ترک ہیں اور بقیہ عراقی کہلاتے ہیں جس میں آذربائیجانی، آرمینیائی، شرکسی اور جارجی شامل ہیں۔ اس علاقہ کے دیہی باشندے دوسرے خطوں کی طرف نقل مکانی کرنے میں دوسرے نمبر پر ہیں، خصوصاً مرمرہ علاقہ کی جانب جو بحیرہ اسود علاقہ کے بعد سب سے زیادہ آبادی والا علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

جغرافیہ

ترمیم

اس علاقہ کا سطح مرتفع 2.200 میٹر بلند ہے اور مرکزی جغرافیائی حصہ میدانی علاقہ، سطح مرتفع، سلسلہ کوہ اور کچھ آتش فشاں پہاڑ پر مشتمل ہے۔

کوہستانی سلسلے

ترمیم

یہاں تین سلسلہ کوہ یعنی پہاڑی سلسلے ہیں جو شمال سے جنوب کی جانب پھیلے ہوئے ہیں:

  • شمال میں کیمین داغی، کوب داغی اسی طرح یالنیزکام نامی پہاڑی سلسلے پائے جاتے ہیں۔
  • وسط میں مونزو، کاراسو داغی اور اراس داغی سلسلے ہیں۔
  • جنوب میں کوہ طوروس، بدلیس، حکاری اور کوہ بوزول سلسلے ہیں۔

اسی طرح اس علاقہ میں کچھ آتش فشاں پہاڑ بھی ہیں، جیسے نمروت، سوفان، تیندوریک اور ارارات۔

سطح مرتفع اور میدانی علاقہ

ترمیم

علاقہ کا سب سے بڑا سطح مرتفع ارضروم قارص بلتو ہے، اس کے علاوہ مالاطیہ، ایلازیج اور بینغول بھی سطح مرتفع ہیں۔ اور میدانی علاقہ موش، حوض اور جھیل وان ہے۔

جھیلیں

ترمیم
  • جھیل وان (یہ ترکی کی سب سے بڑی جھیل ہے)۔
  • ہزار
  • بالیک
  • بولانیک
  • نازيک
  • کيلدیر
  • ايريک

دریا

ترمیم

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم