جزائر لکشادیپ بحیرہ عرب میں واقع کئی جزائر کا مجموعہ ہے جن کا کل رقبہ 32 مربع کلومیٹر ہے۔ یہ جزائر بھارت کی ریاست کیرلا کے ساحل سے 200 سے 300 کلومیٹر دور واقع ہیں۔


ലക്ഷദ്വീപ്
لکادیو
مرکزی زیرِ انتظام علاقہ
سرکاری نام
کواراتی میں ایک ساحل
کواراتی میں ایک ساحل
India location map 3.png
ملک بھارت
خطہجنوبی ہند
قیام1 نومبر1956
دار الحکومتکواراتی
حکومت
 • منتظمپرفل پٹیل
 • رکن پارلیمانمحمد ‌‌‌فیضل پی پی
رقبہ
 • کل32 کلومیٹر2 (12 میل مربع)
رقبہ درجہ7
آبادی (2011 مردم شماری)
 • کل64,473
 • کثافت2,000/کلومیٹر2 (5,200/میل مربع)
زبانیں
 • رائج زبانیںملیالم، جزری، محل
 • دفتری زبانملیالم، انگریزی[1]
منیکوئی جزیرہ میں محل زبان (دیویہی) بولی جاتی ہے۔
نسلیت
 • نسلی گروہ≈84.33% ملیالی
≈15.67% محلی
منطقۂ وقتبھارتی معیاری وقت (UTC+5:30)
آیزو 3166 رمزآیزو 3166-2:IN
ضلع جات1
عظیم ترین شہرآندروت
HDIIncrease
0.796
HDI Year2005
HDI Categoryhigh
ویب سائٹwww.lakshadweep.gov.in
لکشادیپ کا ایک خوبصورت جزیرہ

جزائر لکشادیپ کی کل آبادی 60 ہزار 595 ہے جبکہ دار الحکومت کواراتی ہے۔

عظیم مسلم سیاح ابن بطوطہ نے اپنے سفرنامے میں جزائر لکشادیپ کا ذکر کیا ہے۔ 1787ء میں ان جزائر پر ٹیپو سلطان کی حکومت قائم ہوئی اور تیسری جنگ میسور کے بعد یہ برطانیہ کے قبضے میں آ گئے۔

تاریخ

ترمیم
 
لکشادیپ کا نقشہ

لکشادیپ کے باشندے کیرلا کے لوگوں سے نسلی مشابہت رکھتے ہیں۔ 8 ویں صدی سے یہ جزیرے اسلام کے زیر اثر رہے ہیں۔ 1498ء میں پرتگیزیوں نے یہاں ایک قلعہ تعمیر کیا۔ لیکن یہاں کے باشندوں نے ان کو وہاں سے نکلوا دیا۔ 1787ء میں جزیرۂ امین سمیت کچھ جزیرے ٹیپو سلطان کے زیرِ حکومت رہے۔

جغرافیہ

ترمیم
 
لکشادیپ جزائر کا نقشہ
 
لکشادیپ کا غیر آباد جزیرہ
 
لکشادیپ کا سیٹلائٹ منظر
 
روشنی کا مینار

لکشادیپ میں کل 39 جزیرے ہیں۔ ان میں دس جزائر میں آبادی ہے اور 17 جزیرے غیر آباد ہیں۔ کواراتی، منیکوئی، امینی، اگاتی وغیرہ اہم جزیرے ہیں۔ 2001ء کے مردم شماری کے مطابق کل آبادی 60595 ہے۔[2]

زراعت

ترمیم

لکشادیپ کی اہم پیداوار ناریل ہے۔ 2598 ہیکٹیر اراضی میں ناریل کی زراعت ہے۔

جزائر

ترمیم

لکشادیپ کے جزائر دو طرح کے ہیں۔

  1. آباد جزائر
  2. غیر آباد جزائر
  • آباد جزائر میں اگاتی، امینی، آندروت، بنگارم، بیترا، چیتلات، کڈامت، کواراتی، کلپینی، کلتان، منیکوئی وغیرہ ہیں۔
  • غیر آباد جزائر میں کلپِٹی، تِنّاکرا، چیریا پرَلی، ولیا پرَلی، پکشی پِٹی (طیوری پناہ گاہ)، سوہیلی ولیا کرا، سُہیلی چیریا کرا، تِلاکم، کوڈی تلا، چیریا پِٹی، ولیا پِٹی، چیریام، وِرِنگِلی، ولِیا پانی، چیرِیا پانی وغیرہ اہم ہیں۔

مذہب

ترمیم
لکشادیپ کے مذاہب [3]
مذہب فیصد
اسلام
  
93%
ہندو
  
4%
دیگر
  
3%

زبان

ترمیم





 

لکشادیپ کی زبانیں 2001ء میں[4]

  ملیالم بشمول جزری بولی (85.00%)
  دیگر بشمول دیویہی اور محل (15.00%)

لکشادیپ کی زبانوں میں ملیالم، جزری اور محل زبان اہم ہیں۔[5] شمالی جزائر کے لوگ عام طور پر ملیالم اور اس کی بولیاں بولتے ہیں۔ جنوب میں واقع منیکوئی کے لوگ محل زبان بولتے ہیں جو دیویہی زبان کی بولی ہے۔

بیرونی روابط

ترمیم
  1. لکشادیپ کا سرکاری ویب گاہ
  2. میپس آف انڈیا میں لکشادیپ کا نقشہ

حوالہ جات

ترمیم
  1. "Language Policy and Linguistic Minorities in India: An Appraisal of the … - Thomas Benedikter – Google Books"۔ Books.google.com۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2015 
  2. "Location,Area and Population"۔ lakshadweep.nic.in۔ 12 مئی 2012 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 اگست 2012 
  3. "Location"۔ Lakshadweep.nic.in۔ 25 اپریل 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 08 جولا‎ئی 2013 
  4. "Commissioner Linguistic Minorities (originally from Indian Census, 2001)"۔ 08 اکتوبر 2007 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2015 
  5. "آرکائیو کاپی"۔ 05 فروری 2011 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 جون 2015