نکولس برنولی دوم
نکولس برنولی دوم برنولی خاندان کا ایک مشہور ریاضی دان جو کم سنی میں ہی وفات پاگیا۔ وہ سویٹزر لینڈ کے شہر بازیل میں 6 فروری 1695ء کو اس زمانہ کے چوٹی کے ریاضی دان جون برنولی کے گھر پیدا ہوا۔ اس نے منحنی (curve) تفرقی مساوات (differential equation) اور احتمال (probability) پر کام کیا۔ وہ مشہور ریاضی دان لیونہارڈ اویلر کا دوست تھا اور اس نے سيالی حرکيات (fluid dynamics) پر بھی کام کیا تھا۔ اس نے اپنے بڑے بھائی ڈینیال برنولی سے ریاضی سیکھی۔ اسے کم عمری میں ہی مختلف زبانوں پر دسترس حاصل ہو گئی تھی۔ اس نے 13 سال کی عمر سے ہی جامعہ بازیل میں قانون اور ریاضی پڑھنا شروع کر دیا تھا۔ 1711ء میں اس نے فلسفہ میں ماسٹر کیا اور 1715ء میں اس نے قانون میں علمائی (doctorate) کیا۔ اس نے اپنے باپ کی بھی بہت سے کاموں میں مدد کی۔ 1725ء میں وہ اپنے بھائی ڈینیال کے ساتھ اٹلی اور فرانس گیا۔ وہ عظیم پیٹر کی دعوت پر سینٹ پیٹرز برگ روس اپنے بھائی کے ساتھ گیا جہاں آٹھ مہینے بعد ہی بخار سے اس کا انتقال ہو گیا۔ بعد میں اس کی جگہ کو لیونہارڈ اویلر نے پر کیا۔
نکولس برنولی دوم | |
---|---|
(جرمنی میں: Nikolaus Bernoulli) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائشی نام | (جرمنی میں: Niklaus Bernoulli)[1] |
پیدائش | 6 فروری 1695ء [2] بازیل |
وفات | 31 جولائی 1726ء (31 سال)[2] سینٹ پیٹرز برگ [3] |
وجہ وفات | سل |
طرز وفات | طبعی موت |
رہائش | Old Swiss Confederacy |
شہریت | سویٹزرلینڈ سلطنت روس |
رکن | روس کی اکادمی برائے سائنس |
والد | جون برنولی |
بہن/بھائی | |
خاندان | برنولی خاندان |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ بازیل (1708–1715) |
تخصص تعلیم | قانون |
پیشہ | ریاضی دان ، استاد جامعہ |
پیشہ ورانہ زبان | فرانسیسی ، جرمن ، انگریزی ، اطالوی ، روسی |
شعبۂ عمل | ریاضیاتی تحلیل ، نظریۂ احتمال ، تفریقی حسابان ، میکانیات |
ملازمت | جامعہ برن ، ریاستی جامعہ سینٹ پٹیرزبرک |
مؤثر | جون برنولی |
درستی - ترمیم |
حوالہ جات
ترمیم- ↑ ناشر: او سی ایل سی — ربط: وی آئی اے ایف آئی ڈی
- ^ ا ب ISBN 978-0-684-31559-1
- ↑ عنوان : Русский биографический словарь
- Fleckenstein, J.O. (1970–80). "Bernoulli, Nickolaus II". Dictionary of Scientific Biography. 2. New York: Charles Scribner's Sons. pp. 57–58. ISBN 0-684-10114-9.