آغا ہلالی

پاکستانی سفارت کار

آغا ہلالی (انگریزی: Agha Hilaly)، (پیدائش: 20 مئی، 1911ء - وفات: 6 فروری، 2001ء) پاکستان کے نامور سفارت کار تھے۔ انھوں نے بھارت، برطانیہ، روس، ریاستہائے متحدہ امریکا اور سویڈن سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

آغا ہلالی
آغا ہلالی امریکی وزیر خارجہ ہنری کسنجر کو 8 جولائی 1971ء کو چین کے خفیہ دورے پر جاتے ہوئے راولپنڈی میں وصول کرتے ہوئے

معلومات شخصیت
پیدائشی نام آغا شاہی
پیدائش 20 مئی 1911(1911-05-20)ء
بنگلور, برطانوی ہندوستان
وفات 6 فروری 2001(2001-20-06) (عمر  89 سال)
کراچی، پاکستان
قومیت پاکستان کا پرچمپاکستانی
مذہب اسلام
زوجہ ملک تاج مرزا
اولاد نصیر علی ہلالی
ظفر علی ہلالی
یاور علی ہلالی
عملی زندگی
پیشہ سفارت کار
ملازمت انڈین سول سروس   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
ہلال قائد اعظم

حالات زندگی

آغا شاہی 25 اگست، 1920ء کو بنگلور, برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ انہون نے جامعہ مدراس اور جامعہ کیمبرج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1936ء میں انڈین سول سروس میں شمولیت اختیار کی اور 1947ء تک ہندوستان کی مختلف وزارتوں اور انڈر سیکریٹری کی حیثیت سے فرائض انجام دیے۔ تقسیم ہند کے بعد انھیں وزارتِ داخلہ میں ڈپٹی سیکریٹری مقرر کیا گیا جہاں انھوں نے جوائنٹ سیکریٹری کے عہدے تک ترقی پائی۔ 1956ء میں ان کا تبادلہ وزارت خارجہ میں ہو گیا۔ انھوں نے دنیا کے متعدد مممالک میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں جن میں ناروے، بھارت، برطانیہ، ریاستہائے متحدہ امریکا، فن لینڈ، روس، نیپال، آئرلینڈ اور سویڈن کے نم شامل ہیں۔ 1971ء میں انھوں نے اس وقت کے صدر چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل یحییٰ خان سے پالیسی اختلافات کے باعث ملازمت سے سبکدوشی اختیار کرلی تھی۔ ان کے چھوٹے بھائی آغا شاہی اور فرزند ظفر ہلالی بھی متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔[1]

اعزازات

آغا ہلالی کو ان کی اعلیٰ خدمات کے اعتراف کے طور پر متعدد ملکی اور غیر ملکی اعزازات عطا ہوئے جن میں میں ہلال قائد اعظم کے علاوہ سویڈن اور نیپال کے اعزازات شامل ہیں۔[1]

وفات

آغا ہلالی 6 فروری، 2001ء کو کراچی، پاکستان میں وفات پا گئے۔ وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی جے قبرستان میں مدفون ہیں۔[1]

سفارتی عہدے
ماقبل 
ایس ایم برکی
پاکستانی سفیر برائے سویڈن
1956–1959
مابعد 
خواجہ محمد قیصر
ماقبل 
سکندر علی بیگ
پاکستانی سفیر برائے روس
1959–1961
مابعد 
میاں ارشد حسین
ماقبل 
اللہ بخش کریم بخش بروہی
پاکستانی ہائی کمشنر برائے بھارت
1961–1963
مابعد 
میاں ارشد حسین
ماقبل 
محمد یوسف
پاکستانی ہائی کمشنر برائے برطانیہ
1965
مابعد 
سمیع اللہ خان دہلوی
ماقبل 
غلام احمد
پاکستانی سفیر برائے ریاستہائے متحدہ امریکہ
1966 - 1971
مابعد 
نوابزادہ آغا محمد رضا

حوالہ جات

  1. ^ ا ب پ ص 871، پاکستان کرونیکل، عقیل عباس جعفری، ورثہ / فضلی سنز، کراچی، 2010ء