ابو العباس السفاح

خلافت عباسی کا پہلا حکمران
(ابو العباس سفاح سے رجوع مکرر)

ابوالعباس عبد اللہ۔ خلافت عباسیہ کا پہلا حکمران۔ اموی خلیفہ مروان ثانی نے ابراہیم بن محمد بن علی کو گرفتار کرا کے مروا ڈالا تو ابوالعباس ان کا جانشین بنا۔ اس نے اپنے آبائی مسکن حمیمہ (جنوبی فلسطین) کی رہائش ترک کر دی اور اہل و عیال سمیت کوفے میں آ گیا۔ ابومسلم خراسانی، ابوسلمہ اور دیگر حامیان تحریک عباسیہ کی مدد سے بالآخر عراق پر ابوالعباس کا قبضہ ہو گیا اور ربیع الاول 132ھ میں اس کی خلافت کا اعلان کر دیا گیا۔ بعد میں فرات کے کنارے امویوں اور عباسیوں میں فیصلہ کن جنگ ہوئی اور ابوالعباس کے چچا عبداللہ بن علی نے ذو الحجہ 132ھ میں بنو امیہ کا خاتمہ کرکے آخری خلیفہ مروان ثانی کا خاتمہ کرکے بنی عباس کی خلافت کی بنا ڈالی۔

أبو العباس عبد الله السفّاح
(عربی میں: أبو العباس عبد الله السفاح ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

خلیفۃ الاسلام خلافت عباسیہ، عراق
دور حکومت 25 جنوری 750ء10 جون 754ء
(4 سال 4 ماہ 16 دن شمسی)
معلومات شخصیت
پیدائش 104ھ/ 722ء
حمیمہ   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات پیر 13 ذوالحجہ 136ھ/ 10 جون 754ء (عمر: 33 سال قمری، 32 سال شمسی)
محافظہ الانبار   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات چیچک   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت   ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت دولت عباسیہ   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب سنی اسلام
زوجہ ام سلمیٰ بنت مخزوم
والد محمد ابن علی ابن عبداللہ
والدہ ریطہ الحارثیہ
بہن/بھائی
خاندان بنو عباس   ویکی ڈیٹا پر (P53) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل ریطہ بنت السفاح
دیگر معلومات
پیشہ خلیفہ   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان عربی [1]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں عباسی انقلاب   ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

ابوالعباس نے اپنی خلافت کے استحکام کی خاطر بڑی خونریزی کی۔ بنو امیہ پر تو اس کی سختیاں انتہا کو پہنچ گئیں۔ مردے بھی اس کے جوش انتقام سے محفوظ نہ رہ سکے۔ اکثر اموی خلفا کی قبریں کھدوا کر ان کی ہڈیاں پیسی گئیں۔ اس قتل و غارت گری اور سفاکی کے باعث سفاح کے لقب سے مشہور ہوا جس کے معنی (خونریز) کے ہیں۔ سفاح کی سختیاں صرف دشمنوں تک ہی محدود نہ تھیں۔ بلکہ اس کے اکثر معتمد بھی اس کے مظالم کا شکار ہوئے۔ مشہور عباسی داعی ابوسلمہ جو اس کا پہلا وزیر بھی تھا، اسی کے ایما پر موت کے گھاٹ اُتارا گیا۔

ابو العباس السفاح
پیدائش: 722ء وفات: 10 جون 754ء
مناصب سنت
ماقبل  خلیفۃ الاسلام
25 جنوری 750ء10 جون 754ء
مابعد 
  1. عنوان : Identifiants et Référentiels — ایس یو ڈی او سی اتھارٹیز: https://www.idref.fr/128039574 — اخذ شدہ بتاریخ: 4 مارچ 2020