ابھی نندن وردھمان
ابھی نندن وردھمان بھارتی فضائیہ کا ایک ونگ کمانڈر ہے۔[1][2] 2019ء بھارت پاکستان تنازع میں پاکستان نے 3 دن تک حراست میں رکھا۔ ابھی نندن کا جہاز ایک فضائی حملہ میں گر گیا تھا اور پاکستانی فوج نے اس پائلٹ گرفتار کر لیا۔[3]
ابھی نندن وردھمان | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 21 جون 1983ء (41 سال) تامل ناڈو |
شہریت | بھارت |
عملی زندگی | |
پیشہ | فوجی افسر ، فلائیٹ پائلٹ |
عسکری خدمات | |
وفاداری | بھارت |
درستی - ترمیم |
2019ء میں، بھارت پاکستان تنازع میں ان کا جہاز گر گیا لیکن پاکستانی فوج نے ان کی اچھی طرح سے مہمان نوازی کی اور فروری 2019ء میں ان کو ان کے ملک بھارت میں باعزت منتقل کیا جب کہ یہ پاکستان پر حملہ کرنے آئے تھے۔
ابتدائی زندگی اور کیریئر
ابھی نندن کا خاندان کانچی پورم سے 19 کلومیٹر دور تھیروپنامور سے تعلق رکھتا ہے۔[4] اس کے والد سمہا کٹی وردھمان بھی بھارتیہ فضائیہ میں ایئر مارشل تھے اور والدہ پیشہ سے ڈاکٹر ہیں۔[5][6] ابھی نندن کی شادی ایک مستعفی آئی اے ایف سے ہوئی۔ یہ لوگ اب چینئی میں مقیم ہیں۔[7][8] وہ نیشنل ڈیفینس اکیڈمی کے گریجویٹ ہیں۔ 19 جون 2004ء کو بھارتی فضائیہ میں بطور فلائنگ آفیسر ان کا تقرر ہوا۔ [9] ان کی تربیت آئی اے ایف کے بھٹنڈہ اور ہلوارہ مراکز میں ہوئی۔
حراست
27 فروری 2019ء کو دروھمان نے مگ-21 میں جموں و کشمیر میں کسی بھی پاکستانی جہاز یا حملہ کو روکنے کی غرض سے اڑان بھری۔ اچانک وہ لائن آف کنٹرول عبور کر کے 7 کلومیٹر دور آزاد کشمیر پہنچ گئے جہاں میزائل کے ذریعے ان کے جہاز کو نشانہ بنایا گیا اور انھیں حراست میں لے لیا گیا۔[10][11] علاقائی لوگوں کا کہنا تھا کہ ابھی نندن کے پیرا شوٹ پر بھارت لا پرچم بنا ہوا تھا اسی سے اس کے بھارتی ہونے کی شناخت ہوئی۔[12] زمین پر اترتے ہی ابھی نندن نے لوگوں سے پوچھا کہ وہ بھارت میں ہے یا پاکستان میں، ایک نوجوان نے جواب دیا کہ بھارت میں ہے۔[13] یہ جواب سن کر ابھی نندن نے جوش میں آ کر ہندوستان زندہ باد کے نعرے لگانا شروع کر دیے اور پانی پینے کو مانگا۔ علاقائی لوگوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کے بعد ابھی نندن نے بھاگنے کی کوشش کی اور ہوائی فائرنگ کی۔انھوں نے ایک تالاب میں چھلانگ لگا دی جہاں اپنے کچھ حساس کاغذات کو چبانے اور نگلنے کی کوشش کی۔ عین موقع پر لوگوں نے اسے پکڑ لیا اور پاکستانی فوج کے حوالے کر دیا۔[14][15] اگلے دن وزارت خارجی امور، حکومت ہند نے اطلاع دی کہ مگ-21 اپنی اڑان کے دوران میں پاکستانی جہازوں کے مٹھ بھیڑ کے بعد سے غائب ہے۔[16][17][18] آئی اے ایف کے ایک بیان میں کہا گیا کہ مگ-21 کے حادثہ کے شکار ہونے سے قبل اس نے ایف-16 کو مار گرایا تھا۔[19][20] بعد ازاں پاکستان کے بین الخدماتی تعلقات عامہ کے جنرل نے کہا کہ اس واقعہ میں ایف-16 کا استعمال ہی نہیں ہوا ہے۔[21]
رہائی
28 فروری 2019ء کو وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مجلس شوریٰ پاکستان کا ایک مشترکہ اجلاس طلب کیا اور کہا کہ حکومت نے ابھی نندن کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ہماری طرف سے امن کا پیغام ہوگا۔[22] اسلام آباد عدالت عالیہ میں اس فیصلہ کے خلاف ایک امتناعی پٹیشن دائر کی گئی مگر اسی دن عدالت نے مسترد کر دیا۔[23] پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ابھی نندن کو علامت امن کے طور پر رہا کیا ہے اور پاکستان پر اسے رہا کرنے کا کوئی دباو نہیں تھا۔[24]
مونچھ
بھارت میں وردھمان کی مونچھ نے خوب شہرت پائی اور یہ عوام کی گفتگو کا عام موضوع بن گئی۔ ان کی اس ادا کو ابھی نندن کٹ کا نام دیا گیا۔[25][26][27][28][29]
حوالہ جات
- ↑ Dawn.com (28 فروری 2019)۔ "2 Indian aircraft violating Pakistani airspace shot down; 2 pilots arrested"۔ DAWN.COM۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2019
- ↑ "Saved From Pakistani Mob, Downed Indian Pilot Becomes Face of Kashmir Crisis"۔ The New York Times۔ 27 فروری 2019
- ↑ "Pakistan hands back captured Indian pilot"۔ 1 مارچ 2019 – www.bbc.com سے
- ↑ "Wing Commander Abhinandan Varthaman trained at IAF, Tambaram"۔ Deccan Chronicle۔ 28 فروری 2019
- ↑ "Pilot Abhinandan Profile, Family, All you need to know about IAF Wing Commander Abhinandan Varthaman"۔ timesnownews.com
- ↑ "Cheers, Claps For Pilot Abhinandan Varthaman's Parents On Flight To Delhi"۔ این ڈی ٹی وی۔ 1 مارچ 2019
- ↑ "Profile of a true HERO – All you need to know about Wing Commander Abhinandan Varthaman"۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 مارچ 2019
- ↑ "Abhinandan Varthaman carries a legacy of courage, grace, valour"۔ انڈیا ٹوڈے۔ 1 مارچ 2019
- ↑ "Part I-Section 4: Ministry of Defence (Air Branch)"۔ The Gazette of India۔ 30 ستمبر 2006۔ صفحہ: 1371
- ↑ M. Ilyas Khan (1 مارچ 2019)۔ "Fighter pilot 'opened fire' before capture" – www.bbc.com سے
- ↑ "Abhinandan raised slogans, tried to destroy documents just before being captured in Pak (BBC Hindi)"۔ 28 فروری 2019 – YouTube سے
- ↑ M. Ilyas Khan (1 مارچ 2019)۔ "Fighter pilot 'opened fire' before capture" – www.bbc.com سے
- ↑ M. Ilyas Khan (1 مارچ 2019)۔ "Fighter pilot 'opened fire' before capture" – www.bbc.com سے
- ↑ Jeffrey Gettleman، Suhasini Raj (1 مارچ 2019)۔ "Pakistan Frees Indian Pilot Who Was Beaten by a Mob and Then Served Tea" – NYTimes.com سے
- ↑ "Abhinandan raised slogans, tried to destroy documents just before being captured in Pak (BBC Hindi)"۔ 28 فروری 2019 – YouTube سے
- ↑ "India-Pak Tensions LIVE: IAF Wing Commander Missing After MiG-21 Crash, Pakistan Claims He is in Their Custody, Says Govt"۔ News18۔ 27 فروری 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 28 فروری 2019
- ↑ M. Ilyas Khan (1 مارچ 2019)۔ "Fighter pilot 'opened fire' before capture" – www.bbc.com سے
- ↑ Thomson Reuters · Posted: Feb 27، 2019 6:39 PM ET فروری 27۔ "Saved from a Pakistani mob, a downed Indian pilot becomes the face of the Kashmir crisis"۔ cbc.ca۔ CBC News النص "Last Updated:" تم تجاهله (معاونت)
- ↑ "'Abhinandan Varthaman is first IAF pilot to down an F-16': Air Chief Marshal S Krishnaswamy"۔ https://www.hindustantimes.com/۔ 3 مارچ 2019 روابط خارجية في
|website=
(معاونت) - ↑ "Enough evidence to show Pak used F16s, 'disinformation' by Pak: Indian Air Force"۔ News Laundry۔ 1 مارچ 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2019
- ↑ "Pakistan army refutes Indian claims of downing F-16; says Pakistan doesn't want war"۔ 27 فروری 2019
- ↑ "PM announces release of Indian pilot Abhinandan as 'peace gesture'"۔ Ary News۔ 28 فروری 2019۔ 1 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2019
- ↑ "IHC dismisses petition challenging release of Indian pilot"۔ The Express Tribune۔ 1 مارچ 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 1 مارچ 2019
- ↑ Dawn.com (2 مارچ 2019)۔ "No compulsion or pressure to release Abhinandan, did it for peace: Qureshi"۔ DAWN۔ 2 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 2 مارچ 2019
- ↑ Manveena Suri CNN۔ "Indian pilot returns home a hero and sparks mustache trend"۔ CNN۔ 4 مارچ 2019 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 4 مارچ 2019
- ↑ EurAsian Times (3 مارچ 2019)۔ "MIG 21 vs F-16: Can a 3rd Generation MIG-21 Really Shoot-Down Hi-tech F-16 Aircraft?"۔ EurAsian Times: Latest Asian, Middle-East, EurAsian, Indian News
- ↑ "Abhinandan's gunslinger moustache evokes awe, youngsters rush to replicate style"۔ Asian News International۔ 3 مارچ 2019
- ↑ "Abhinandan Varthaman's Gunslinger Moustache Is All The Rage in India"۔ NDTV۔ S Shobana۔ 3 مارچ 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2019
- ↑ "Bengaluru hairdresser gives 650 men 'Abhinandan' moustaches for free to honour IAF pilot"۔ The Indian Express (بزبان انگریزی)۔ 7 مارچ 2019۔ اخذ شدہ بتاریخ 11 مارچ 2019