احمد عدنان طارق
احمد عدنان طارق (پیدائش 14 جولائی 1963ء) ایک پاکستانی، بچوں کے ادیب، پولیس اہلکار اور یوٹیوبر ہیں۔ ان کی بچوں کی کہانیوں کی کئی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ جب کہ یو بی ایل ادبی اعزاز بھی مل چکا ہے۔
احمد عدنان طارق | |
---|---|
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 14 جولائی 1963ء (61 سال) فیصل آباد |
رہائش | فیصل آباد |
شہریت | پاکستان |
مذہب | اسلام |
والد | محمد طارق شیخ |
والدہ | شمیم ملک |
بہن/بھائی | 5 بہنیں |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جی سی یونیورسٹی فیصل آباد |
تعلیمی اسناد | بی ایس سی اور ایم اے |
پیشہ | پولیس افسر ، بچوں کے مصنف |
پیشہ ورانہ زبان | اردو |
ملازمت | پنجاب پولیس |
کارہائے نمایاں | کہانیوں والا قلم |
اعزازات | |
یو بی ایل ادبی انعام (برائے:کہانیوں والا قلم )[1] |
|
ویب سائٹ | |
ویب سائٹ | باضابطہ ویب سائٹ |
باب ادب | |
درستی - ترمیم |
خاندان و تعلیم
ترمیممحمد طارق شیخ، 14 جولائی 1963ء کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے، ایم اے انگلش تھے وہ بطور ایکسائز آفیسر 1994ء میں جھنگ سے بطور ای ٹی او ریٹائرڈ ہوئے۔اور 14 جولائی 1996ء کو ان کا انتقال ہو گیا۔ان کی والدہ مسز شمیم ملک بھی ڈبل ایم اے اور ہیڈ مسٹریس تھیں جن کا انتقال 14 جولائی 1978ء کو ہوا۔[2]احمد عدنان اپنے والدین کے اکلوتے بیٹے ہیں۔ البتہ ان سے چھوٹی ان کی پانچ بہنیں ہیں۔احمد عدنان طارق نے میٹرک کا امتحان تاندلیاوالا سے پاس کیا۔گورنمنٹ کالج فیصل آباد سے بی ایس سی کا امتحان پاس کرنے کے بعد انھوں نے ایم اے انگریزی کا امتحان پاس کیا۔[3]
پیشہ وارانہ زندگی
ترمیم1985ء میں انھوں نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز بطور اے ایس آئی کیا اور چھتیس سال کا طویل عرصہ پولیس سے وابستہ رہے۔ بطور ایس ایچ او کئی تھانوں میں اپنی خدمات کا انجام دے چکے ہیں۔ احمد عدنان طارق کی زندگی ایک انتہائی پر تجسس اور دل چسپ کہانی جیسی لگتی ہے۔اس کہانی میں ایک تجسس کا عنصر ایک ہندسہ بھی ہے۔احمد عدنان طارق کا کہنا ہے۔
بچوں کے ادب کے حوالے سے احمد عدنان صاحب کا نام اور کام بہت معتبر اور نمایاں ہے۔ آپ تیرہ سال سے بچون کے ادب سے منسلک ہیں۔آپ کے قلم سے 45 کے قریب کتب منصہ شہود پر آ کر اپنی پزیرائی کروا چکی ہیں۔ کئی اعزازات حاصل کر چکے ہیں۔
ادبی کام
ترمیم- 2013ء تزئین اور تتلیاں، نستعلیق پبلی کیشنز
- 2014ء بارش اور گلاب، نستعلیق پبلی کیشنز
- خوابوں کا سوداگر، نستعلیق پبلی کیشنز
- سانپوں کا بادشاہ، نستعلیق پبلی کیشنز
- سبز دروازے کے پیچھے، نستعلیق پبلی کیشنز
- بونوں کے دیس میں، نستعلیق پبلی کیشنز
- حقیر تپسیا، نستعلیق پبلی کیشنز
- بوڑھے بونے کا سونا چاندی، نستعلیق پبلی کیشنز
- تزئین کہانی، علم و عرفان پبلشر، لاہور
- 2015ء میں ننھا اژدہا، علم و عرفان پبلشر، لاہور
- کہانیوں والا قلم، یو بی ایل اعزاز یافتہ، چلڈرن پبلی کیشنز
- ایک سہ پہر کا ذکر ہے، یو بی ایل اعزاز یافتہ، چلڈرن پبلی کیشنز
- جادوگر کی پہلیاں، یو بی ایل اعزاز یافتہ، چلڈرن پبلی کیشنز
- اس دنیا کے جوتے، مجاہد پبلشرز
- خالو حواہ مخواہ، مجاہد پبلشرز
- ویران جزیرے کا راز، (ناول) مکتبہ جدید
- پت جھڑ سی زندگی، (او ہنری، ترجمہ۔ مکتبہ جدید
- لب سلے ہوئے، مکتبہ جدید
- ناگ پھنی کے گھر میں، مکتبہ جدید
- سنہرے ادیب، مکتبہ جدید
- جنگل کا بادشاہ، مکتبہ جدیداور جہلم بک کارنر
- پری کے گاؤں سے، مکتبہ جدید اور جہلم بک کارنر
- ملک ملک کی کہانیاں، جہلم بک کارنر، علم و عرفان پبلشر، لاہور اور نیشنل بک فاؤنڈیشن
- دیس دیس کی کہانیاں، مشتاق بک کارنر اور جہلم بک کارنر
- پھول کی قیدی، بچوں کا گلستان
- بھتنوں کے جنگل میں، اٹلانٹس پبلی کیشنز
- داستان امیر حمزہ، نیشنل بک فاؤنڈیشن
- پالشتیا، نیشنل بک فاؤنڈیشن
- جھیل کے اس پار، صریر پبلی کیشنز، اسلام آباد
- گانے والا بارہ سنگھا، صریر پبلی کیشنز، اسلام آباد
- بوڑھے برگد کا راز، صریر پبلی کیشنز، اسلام آباد
- سونے چاندی کا سرد محل، فیروز سنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
- ایس ایچ او
مزید دیکھیے
ترمیمحوالہ جات
ترمیم- ↑ https://www.dawn.com/news/1578928
- ↑ چودھری اختر سردار۔ "بچوں کانامور ادیب:احمد عدنان طارق"۔ فاروق آباد اپڈیٹ
- ↑ گلزار اظہار احمد۔ "اطفال ادب کے نمائندہ ادیب"۔ پنجند۔کام
بیرونی روابط
ترمیم- احمد عدنان طارقآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ ahmedadnanstories.com (Error: unknown archive URL) کی باضابطہ ویب گاہ
- احمد عدنان کی کہانیاںآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ roshnai.com (Error: unknown archive URL) روشنائی ڈاٹ کام پر