امین الحسینی مفتی اعظم
الحاج امین الحسینی مفتی اعظم مفتی اعظم فلسطین سے پہچانے جاتے ہیں عرب مذہبی و سیاسی قائدین سے ہیں۔
امین الحسینی مفتی اعظم | |
---|---|
(عربی میں: محمد أمين الحسيني) | |
معلومات شخصیت | |
پیدائش | 1 جنوری 1895ء یروشلم [1] |
وفات | 4 جولائی 1974ء (79 سال)[2][3][4][5] بیروت |
رہائش | یروشلم بغداد (1939–1941) برلن (1941–1945) قاہرہ |
شہریت | سلطنت عثمانیہ (1895–1920) انتداب فلسطین (1920–1948) |
عملی زندگی | |
مادر علمی | جامعہ الازہر |
پیشہ | سیاست دان ، مفتی |
مادری زبان | عربی |
پیشہ ورانہ زبان | ترکی ، فرانسیسی ، عربی [6] |
عسکری خدمات | |
شاخ | عرب بغاوت |
لڑائیاں اور جنگیں | پہلی جنگ عظیم |
درستی - ترمیم |
ولادت
ترمیمتعلیم
ترمیمجامعہ الازہر یونیورسٹی میں تعلیم پائی۔
سیاست
ترمیم1917ء میں یروشلم میں قائم شدہ عرب تحریک میں شامل ہوئے۔ اس کا مقصد فلسطین میں اسرائیلی ریاست کے قیام کو روکنا تھا۔ اپریل 1920ء میں یہودیوں کے خلاف فسادات برپا کرنے کی پاداش میں دس سال قید سخت کی سزا ہوئی۔ لیکن وہ اردن فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اگلے سال عام معافی کا اعلان ہوا تو یروشلم واپس آ گئے اور ہائی کمشنر کے حکم پر مفتی کے عہدے پر فائز ہوئے۔ بعد ازاں مفتی اعظم کا لقب اختیار کیا۔ اور فلسطینی عربوں کے قائد بن گئے۔ دوسری جنگ عظیم کے آغاز میںلبنان سے فرار ہو کر عراق پہنچے اور رشید گیلانی کی ناکام بغاوت میں اہم کردار ادا کیا۔ عراق سے فرار ہو کر برلن گئے جہاں ہٹلر نے انھیں عرب بیورو کے قیام کی اجازت دے دی۔ جرمنی کی شکست کے بعد مصر میں پناہ لی اور عرب لیگ کی قائم کردہ فلسطینی عربوں کی کمیٹی کے صدر بنائے گئے۔ 1948ء کی عرب اسرائیل جنگ میں عرب نیشنل گارڈ کی کمان کی۔ 1951ء میں عالمی مسلم کانفرنس منعقدہ کراچی اور 1952ء میں علمائے اسلام کانفرنس (کراچی) کی صدارت کی۔ انھوں نے جنوبی وزیرستان کا بھی دورہ کیا اور وانا میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ احمد زئی اور محسود علما نے مفتی اعظم کو کشمیر میں بھارتی فوج سے چھینی گئی ایک رائفل بطور تحفہ پیش کی۔ 1967ء میں ایک مرتبہ پھر کراچی تشریف لائے۔ مفتی اعظم کی تجویز پر ہی مولانا محمد علی جوہر کو بیت المقدس میں دفن کیا گیا۔
وفات
ترمیمآخری عمر میں سیاست سے کنارہ کش ہو گئے تھے۔ 1974ء میں بیروت میں انتقال کیا۔
حوالہ جات
ترمیم- ↑ https://afroasian.mediaplaygrounds.co.uk/
- ↑ عنوان : Encyclopædia Britannica — دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Amin-al-Husayni — بنام: Amin al-Husayni — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb155026852 — بنام: Amīn al- Ḥusaynī — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
- ↑ Brockhaus Enzyklopädie online ID: https://brockhaus.de/ecs/enzy/article/husaini-mohammed-said-amin-al- — بنام: Mohammed Said Amin al- Husaini
- ↑ Munzinger person ID: https://www.munzinger.de/search/go/document.jsp?id=00000000270 — بنام: MohammedAmin al- Husseini — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
- ↑ مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — عنوان : اوپن ڈیٹا پلیٹ فارم — بی این ایف - آئی ڈی: https://catalogue.bnf.fr/ark:/12148/cb155026852 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ