الیکزینڈر کداکن (انگریزی: Alexander Kadakin) بھارت میں روس کے روس کے سفیر تھے۔ وہ ہندی اور انگریزی سے کئی کتابوں کا روسی زبان میں ترجمہ کر چکے تھے۔ وہ پچاس سائنسی مضامین ہندوستان اور روس کے جرائد میں شائع کر چکے تھے۔ وہ 2004ء میں روسی سكھ کے معزز سفارتکار کا خطاب حاصل کر چکے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ایک استاد اور روسی قدرتی سائنس اکیڈمی کے رکن تھے۔ وہ ایک ماہر السنہ بھی تھے۔ روسی کے علاوہ انگریزی، ہندی، اردو، فرانسیسی اور رومانیانی زبان جانتے تھے۔[3]

الیکزینڈر کداکن
(روسی میں: Александр Михайлович Кадакин ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائش 22 جولا‎ئی 1949ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
کیشیناو   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 26 جنوری 2017ء (68 سال)[1]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نئی دہلی   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات عَجزِ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت روس   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ برائے بین الاقوامی تعلقات   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سفارت کار   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان روسی   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 پدم بھوشن   (2018)[2]
 آرڈر آف فرینڈشپ (2014)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

پیدائش

ترمیم

كداكن کی پیدائش 22 جولائی، 1949ء کو سوویت یونین کے کیشیناو شہر میں ہوا۔ وہ بنیادی طور پر روسی تھے۔[3]

تعلیم

ترمیم

كداكن نے سوویت یونین کے خارجہ امور کی وزارت کے تحت ماسکو سرکاری ادارے (یونیورسٹی) سے آنرز کے ساتھ 1972ء میں اپنی گریجویشن کی تعلیم مکمل کی۔[3]

كداكن 1972ء سے 2017ء تک مختلف روسی سفارتی خدمات سے جڑے ہوئے تھے۔ اپنی اس مدت کے دوران ہی 1979 - 85 کے درمیان وہ ماسکو بین الاقوامی امور کے ریاستی ادارے کے مطالعۂ ہند (Indian Studies) شعبے میں مددگار پروفیسر بھی رہے۔[3] بھارت میں روسی سفارت میں انھوں نے 25 سے زیادہ سال خدمت کی ہے۔ اس کے لیے انھیں 24 مئی 2013ء کو دہلی میں تقریب میں دہلی سٹڈی گروپ نامی ادارے کے صدر وجئے جولی کی طرف سے تمغۂ اعزاز بھی پیش کیا گیا تھا جو دہلی سے تعلق رکھنے والے سابق رکن پارلیمان ہیں۔[4]

حوالہ جات

ترمیم
  1. https://historygreatest.com/alexander-kadakin-russian-diplomat-died-at-67
  2. https://padmaawards.gov.in/PDFS/Padma2018List.pdf
  3. ^ ا ب پ ت "Ircc.in" (PDF)۔ 02 دسمبر 2012 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2016 
  4. "Delhi Felicitates Russian Ambassador | ISMA TIMES"۔ 08 مئی 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 مئی 2016 

بیرونی روابط

ترمیم