محمد انور بیگ (1944/1945 - 21 اپریل 2023ء) ایک پاکستانی سیاست دان اور سینیٹ آف پاکستان کے رکن تھے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے سے قبل 2012ء تک پاکستان پیپلز پارٹی سے سیاسی طور پر وابستہ رہے۔ [1] انھوں نے 2013ء سے 2014ء تک بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن کے طور پر خدمات انجام دیں [2]

انور بیگ
معلومات شخصیت
تاریخ پیدائش 14 دسمبر 1948ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 21 اپریل 2023ء (75 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اسلام آباد   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات دورۂ قلب   ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت پاکستان   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی
پاکستان مسلم لیگ (ن)   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن سینیٹ   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان اردو   ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاسی کیریئر

ترمیم

بیگ نے 2003ء سے 2009ء تک پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے ٹکٹ پر سینیٹ آف پاکستان کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دیں [3] 2012ء میں، انھوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل-این) میں شمولیت اختیار کی جب پی پی پی نے پارٹی ڈسپلن کی مبینہ خلاف ورزی کی وجہ سے ان کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔ [4]

بیگ کو نومبر 2012ء میں صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کا چیئرمین مقرر کیا تھا۔ [5] انھوں نے ایک سال بعد نومبر 2014ء میں اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا اور انھیں پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن (PIDC) کا چیئرمین مقرر کیا گیا، جو BISP کے چیئرمین سے کم عہدہ تھا۔ [6]

کامیابیاں

ترمیم

بیگ نے پاکستان میں جمہوریہ یوراگوئے کے اعزازی کونسل جنرل اور 1982ء سے 1983ء تک پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے صدر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ انھوں نے 1994ء سے 1995ء تک فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے لیے افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی کی اور 1995ء سے 1998ء تک ایف پی سی سی آئی کی سفارتی امور کی قائمہ کمیٹی کی سربراہی کی۔ بیگ پیپلز پارٹی کے پالیسی پلاننگ ونگ کے رکن بھی تھے۔ [7]

تنازعات

ترمیم

بیگ نے 2007ء میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے آڈٹ کے لیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی آف پاکستان (PAC) سے کہا۔ انھوں نے پی سی بی کے اس وقت کے چیئرمین نسیم اشرف کو "پی سی بی کا سب سے نااہل عہدے دار" قرار دیا۔ [8] اشرف نے جواب میں بیگ کو "بیمار آدمی" کہا۔ تاہم طاہر حسین مشہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل کے اجلاس میں ان بیانات کو واپس لے لیا گیا۔ [9]

فروری 2009ء میں، بیگ نے پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ "پاکستان ٹیم میں بنیادی مسئلہ جوا اور میچ فکسنگ ہے"۔ [10]

وفات

ترمیم

انور بیگ کا انتقال 21 اپریل 2023ء کو حرکت قلب بند ہونے سے ہوا،[11] ان کی نماز جنازہ 22 اپریل کو اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں پیپلز پارٹی کے رہنما نیئر بخاری، مصطفی نواز کھوکھر، فرحت اللہ بابر سمیت سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔[12]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم
  1. Web Desk (11 April 2012)۔ "Changing sides: Enver Baig joins PML-N"۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  2. "Former Senator Mohammad Enver Baig Assumes the Charge of Chairman BISP" (PDF)۔ Benazir Income Support Programme (BISP)۔ 8 November 2013۔ 16 مارچ 2015 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  3. Web Desk (8 November 2012)۔ "Enver Baig appointed BISP chairman"۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  4. Web Desk (11 April 2012)۔ "Changing sides: Enver Baig joins PML-N"۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 Web Desk (11 April 2012). "Changing sides: Enver Baig joins PML-N". The Express Tribune. Retrieved 16 August 2017.
  5. A reporter (8 November 2013)۔ "Baig appointed BISP chairman"۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  6. Khawar Ghumman (26 November 2014)۔ "Enver Baig quits as BISP chairman; made head of PIDC"۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  7. "Senator (R) Enver Baig"۔ Pakistan Herald Publications (PHPL)۔ 16 اگست 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  8. Cricinfo Staff (8 June 2007)۔ "Senator requests PCB audit"۔ ESPNcricinfo۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  9. "PCB chairman, senator withdraw charges"۔ ESPNcricinfo۔ 22 June 2007۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  10. "'Pak players involved in match-fixing'"۔ Rediff.com۔ 16 February 2010۔ اخذ شدہ بتاریخ 16 اگست 2017 
  11. "Former Senator Anwar Baig passes away"۔ The Nation۔ 21 اپریل، 2023 
  12. "انور بیگ کی نماز جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی"۔ City 42۔ 22 اپریل، 2023