ایمیزون برساتی جنگل

(ایمیزون جنگل سے رجوع مکرر)

ایمیزون برساتی جنگل (Amazon rainforest) (پرتگیزی: Floresta Amazônica یا Amazônia; (ہسپانوی: Selva Amazónica)‏، Amazonía یا عام طور پر Amazonia; (فرانسیسی: Forêt amazonienne)‏; (ڈچ: Amazoneregenwoud)‏) جسے طور پر انگریزی میں ایمیزون جنگل (Amazon Jungle) یا ایمیزونیا (Amazonia) بھی کہا جاتا ہے جنوبی امریکا میں ایمیزون طاس پر محیط برساتی جنگل ہے۔ ایمیزون برساتی جنگل دنیا کا سب سے بڑا جنگل ہے جو دریائے ایمیزن اور اس کے معاون دریاؤں کے گرد پھیلا ہوا ہے۔ اس کا رقبہ 2510000 مربع میل، یعنی تقریباً پورے آسٹریلیا کے برابر، ہے۔ جنگلات کی کٹائی اور جنگلی آگ کی وجہ سے جنگل کا رقبہ تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ اندازہ لگایا گیا ہے کہ دنیا کی تمام زندہ انواع حیات کا نصف اس جنگلات میں پایا جاتا ہے۔

ایمیزون برساتی جنگل
 

انتظامی تقسیم
ملک پیرو [1]
ایکواڈور [1]
کولمبیا [1]
وینیزویلا [1]
گیانا [1]
برازیل
سرینام
فرانس
بولیویا   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جغرافیائی خصوصیات
متناسقات 3°10′S 60°02′W / 3.16°S 60.03°W / -3.16; -60.03   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رقبہ 6700000 مربع کلومیٹر [2]  ویکی ڈیٹا پر (P2046) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
آبادی
کل آبادی 34000000 [3]  ویکی ڈیٹا پر (P1082) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قابل ذکر
نقشہ

یہ جنگل 9 ممالک تک پھیلا ہوا ہے جن میں برازیل (برساتی جنگل کا 60 فیصد اس ملک میں واقع ہے)، کولمبیا، پیرو، وینیزویلا، ایکویڈر، بولیویا، گیانا، سرینام اور فرانسیسی گیانا شامل ہیں۔ چار ممالک میں ایمیزوناس نامی ریاستیں یا علاقے واقع ہیں۔ اس علاقے کو ایمیزونیا بھی کہا جاتا ہے۔

یہ علاقہ حشرات الارض کی 2.5 ملین اقسام، لاکھوں نباتات اور پرندوں اور ممالیہ کی دو ہزار انواع کا گھر ہے۔ تحقیق کے مطابق اب تک 40 ہزار پودوں، 3 ہزار مچھلیوں، 1294 پرندوں، 427 ممالیہ، 427 جل تھلی (amphibians) اور 378 رینگے والے جانوروں (reptiles) کی اقسام پائی جاچکی ہیں۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ صرف برازیل میں 96660 سے 128843 غیر فقاری (invertebrate) جانوروں کی اقسام پائی جاتی ہیں۔

چند حقائق

ترمیم
  • یہ جنگل ساڑھے پانچ کروڑ سال پرانا ہے[حوالہ درکار]
  • ایمزون ایک یونانی لفظ ہے جس کا مطلب لڑاکو عورت ہے[حوالہ درکار]
  • زمین کی 20 فیصد آکسیجن صرف ایمزون کے درخت اور پودے پیدا کرتے ہیں[حوالہ درکار]
  • دنیا کے 40 فیصد جانور، چرند، پرند، حشرات الارض ایمزون میں پائے جاتے ہیں[حوالہ درکار]
  • یہاں 400 سے زائد جنگلی قبائل آباد ہیں، ان کی آبادی کا تخمینہ 45 لاکھ کے قریب بتایا گیا ہے۔ یہ لوگ اکیسیوں صدی میں بھی جنگلی سٹائل میں زندگی گزار رہے ہیں[حوالہ درکار]
  • اس کے کچھ علاقے اتنے گھنے ہیں کہ وہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچ سکتی اور دن میں بھی رات کا سماں ہوتا ہے[حوالہ درکار]
  • یہاں ایسے زیریلے حشرات الارض بھی پائے جاتے ہیں کہ اگر کسی انسان کو کاٹ لیں تو وہ چند سیکنڈ میں مرجائے[حوالہ درکار]
  • ایمزون کا دریا پانی کے حساب سے دنیا کا سب سے بڑا دریا ہے،اس کی لمبائ 7ہزار کلومیٹر ہے،[حوالہ درکار]
  • دریائے ایمزون میں مچھلیوں کی 30 ہزار اقسام پائ جاتی ہیں[حوالہ درکار]
  • ایمزون کے جنگلات میں 60 فیصد جاندار ایسے ہیں جو ابھی تک بے نام ہیں[حوالہ درکار]
  • یہاں کی مکڑیاں اتنی بڑی اور طاقتور ہوتی ہیں کہ پرندوں تک کو دبوچ لیتی ہیں[حوالہ درکار]
  • یہاں پھلوں کی 30 ہزار اقسام پائ جاتی ہیں[حوالہ درکار]
  • مہم جو اور ماہر حیاتیات ابھی تک اس جنگل کے محض 10 فیصد حصے تک ہی جاسکے ہیں[حوالہ درکار]
  • اگر آپ ایمزون کے گھنے جنگلات مین ہوں اور موسلا دھار بارش شرع ہوجائے تو تقریبا 12 منٹ تک آپ تک بارش کا پانی نہیں پہنچے گا[حوالہ درکار]

حوالہ جات

ترمیم