یہود بخاری
(بخاری یہود سے رجوع مکرر)
یہود بخاری یا بخاری یہودی (عبرانی: יהודיי בוכאראי) وسط ایشیا سے ایک یہودی گروہ ہے جو تاریخی طور پر بخاری (ایک تاجک-فارسی بولی) زبان بولتے ہیں۔ ان کا نام سابقہ مرکزی ایشیائی امارت بخارا سے آیا ہے، جس میں کبھی ایک یہودی برادری آباد تھی۔ جب سے سودیت یونین کی تحلیل ہوئی تو یہ یہودی کثیر تعداد میں اسرائیل اور امریکا ہجرت کر گئے اور باقی یورپ اور آسٹریلیا ہجرت کر گئے۔[2]
کل آبادی | |
---|---|
(180,000–250,000) | |
گنجان آبادی والے علاقے | |
ازبکستان | 1,500 |
اسرائیل | 100,000–120,000 |
ریاستہائے متحدہ | 70,000 |
یورپی اتحاد | 5,000–10,000 |
تاجکستان | 1,000–5,000 |
کینیڈا | 1,500 |
روس | 1,000″ |
نیدرلینڈز | 8 |
افغانستان | 1[1] |
زبانیں | |
رواجاً بخاری (یہود-تاجک)، تاجک، روسی، عبرانی (اسرائیل)، انگریزی (امریکا، کینیڈا، مملکت متحدہ اور آسٹریلیا) اور جرمن (آسٹریا اور جرمنی) ازبکستان میں رہنے والوں کے لیے ازبک، حد تک اور کم حد تک بولی جاتی ہے۔ | |
مذہب | |
یہودیت، اسلام (دیکھیے چالا)، لامعرفت | |
متعلقہ نسلی گروہ | |
دیگر یہودی گروہ (مزراحی، سفاردی، اشکنازی، وغیرہ۔) |