گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان بلوچستان، پاکستان کی صوبائی حکومت کا سربراہ ریاست مقرر کیا جاتا ہے۔ گورنر کا تقرر وزیر اعظم پاکستان کرتا ہے اور عموماً یہ ایک رسمی عہدہ ہوتا ہے یعنی اس کے پاس بہت زیادہ اختیارات نہیں ہوتے۔ تاہم ملکی تاریخ میں متعدد بار ایسے مواقع آئے ہیں جب صوبائی گورنروں کو اضافی و مکمل اختیارات ملے ہیں خاص طور پر اس صورت میں جب صوبائی اسمبلی تحلیل کر دی گئی ہو، تب انتظامی اختیارات براہ راست گورنر کے پاس آ جاتے ہیں۔
گورنر بلوچستان | |
---|---|
رہائش | گورنر ہاؤس |
مدت عہدہ | پانچ سال |
تشکیل | 1 جولائی 1970ء |
ویب سائٹ | [1] |
بلوچستان میں گورنر کا عہدہ یکم جولائی 1970ء کو یحییٰ خان کی فوجی حکومت میں تشکیل دیا گیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کی وزارت عظمیٰ کے ایام میں گورنر کے عہدے کو دو مرتبہ ختم کیا گیا، پہلی مرتبہ 1973ء میں دوسری مرتبہ 1974ء سے 1976ء تک۔ جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کے دنوں میں جنرل رحیم الدین خان گورنر بلوچستان کے عہدے پر طویل عرصے تک فائز رہے۔ حتیٰ کہ پرویز مشرف کی فوجی حکومت کے ایام میں بھی 1999ء سے 2002ء تک یہاں گورنر راج نافذ رہا۔
بلوچستان کے موجودہ گورنر امان اللّٰہ یاسین زئی ہیں جنھوں نے 04 اکتوبر2018ء کو یہ عہدہ سنبھالا ہے۔
بلوچستان کے گورنروں کی فہرست
ترمیمگورنر کا نام | قلمدان سنبھالا | قلمدان چھوڑا |
---|---|---|
لیفٹیننٹ جنرل ریاض حسین | یکم جولائی، 1970ء | 25 دسمبر، 1971ء |
غوث بخش رئیسانی | 25 دسمبر، 1971ء | 29 اپریل، 1972ء |
غوث بخش بزنجو | 29 اپریل، 1972ء | 15 فروری، 1973ء |
محمد اکبر خان بگٹی | 15 فروری، 1973ء | 3 جنوری، 1974ء |
احمد یار خان | 3 جنوری، 1974ء | ستمبر، 1977ء |
خدا بخش مری | ستمبر، 1977ء | ستمبر، 1978ء |
لیفٹیننٹ جنرل رحیم الدین خان | ستمبر، 1978ء | مارچ، 1984ء |
لیفٹیننٹ جنرل فاروق شوکت خان لودھی | مارچ، 1984ء | جولائی، 1984ء |
لیفٹیننٹ جنرل خوشدل خان آفریدی | جولائی، 1984ء | دسمبر، 1985ء |
جنرل موسیٰ خان | دسمبر، 1985ء | 12 مارچ، 1991ء |
میر ہزار خان کھوسو (نگراں) | 12 مارچ، 1991ء | جولائی، 1991ء |
سردار گل محمد خان جوگیزئی | جولائی، 1991ء | 1994ء |
بریگیڈیئر عبد الرحیم درانی (نگراں) | 1994ء | مئی، 1994ء |
لیفٹیننٹ جنرل عمران اللہ خان | مئی، 1994ء | 8 اپریل، 1997ء |
امیر الملک مینگل (پہلی مرتبہ) (نگراں) | 8 اپریل، 1997ء | 22 اپریل، 1997ء |
میاں گل اورنگزیب | 22 اپریل، 1997ء | 17 اگست، 1999ء |
سید فضل آغا | 17 اگست، 1999ء | 21 اکتوبر، 1999ء |
امیر الملک مینگل (دوسری مرتبہ) | 21 اکتوبر، 1999ء | یکم فروری، 2003ء |
لیفٹیننٹ جنرل عبد القادر بلوچ | یکم فروری، 2003ء | 11 اگست، 2003ء |
اویس احمد غنی | 11 اگست، 2003ء | 5 جنوری، 2008ء |
امان اللہ خان یاسین زئی (نگران) | 5 جنوری، 2008ء | 28 فروری، 2008ء |
ذوالفقار علی مگسی | 28 فروری، 2008ء | 11 جون، 2013ء |
محمد خان اچکزئی | 11 جون 2013ء | 6 ستمبر 2018ء |
عبد القدوس بزنجو (نگران) | 6 ستمبر 2018ء | 4 اکتوبر 2018ء |
امان اللہ خان یاسین زئی | 4 اکتوبر 2018ء | 7 جولائی 2021ء |
سید ظہور احمد آغا | 7 جولائی 2021ء | تا حال |