بیشیشر پردیپ

ساہتیہ اکادمی اعزاز یافتہ مصنف

بیشیشر پردیپ اردو زبان کے اپنے عہد کے نامی گرامی افسانہ نگار تھے۔ وہ ساہتیہ اکیڈمی کی جانب سے انعام یافتہ بھی تھے۔

بیشیشر پردیپ
Bisheshar Pradeep
معلومات شخصیت
مقام پیدائش فیصل آباد، برطانوی ہند
وفات 19 جولائی، 2015ء (80 سال)
لکھنؤ، بھارت
قومیت برطانوی ہند
بھارت
عملی زندگی
پیشہ اتر پردیش کے محکمہ عوامی تعمیرات کے ڈائریکٹر کے طور پر وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوش ہوئے
وجہ شہرت افسانہ نگاری
کارہائے نمایاں ساہتیہ اکیڈمی اعزاز

پیدائش

ترمیم

پردیپ کی پیدائش غیر منقسم ہندوستان کے شہر فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ تاہم تقسیم ہند کے بعد وہ بھارت آ گئے اور اتر پردیش میں قیام پزیر ہوئے۔[1]

پردیپ ملازمت کے لیے اترپردیش میں محکمہ عوامی تعمیرات سے وابستہ ہوئے جہاں سے وہ ڈائریکٹر کے عہدے پر وظیفہ حسن خدمت پر سبک دوش ہوئے۔[1]

اردو ادب سے وابستگی

ترمیم

پردیپ ایک با صلاحیت مصنف تھے۔ انھوں نے اردو میں ایک درجن سے زیادہ فکشن پر مبنی کتابیں رقم کیں۔ تاہم ان کی شہرت افسانہ نگاری کی وجہ سے زیادہ تھی۔ [1]

اعزازات

ترمیم
  • 1996ء میں وہ ساہتیہ اکیڈمی اعزاز سے نواز گئے۔
  • بچوں کے لیے لکھی گئی کتاب سرخ گلاب کی وجہ سے انھیں ایک قومی اعزاز بھی حاصل ہوا تھا۔[1]

انتقال

ترمیم

19 جولائی، 2015ء کو پردیپ کا انتقال ہوا۔ وہ رحلت کے وقت 80 سال کے تھے۔ ان کا انتقال لکھنؤ، اترپردیش میں ہوا۔[1]

مزید دیکھیے

ترمیم

حوالہ جات

ترمیم