تبادلۂ خیال:روہڑا راج
یہ تبادلۂ خیال روہڑا راج میں مزید اصلاح وبہتری پر گفتگو کے لیے ہے مضمون کے موضوع پر عام بحث کے لئے یہ کوئی فورم نہیں ہے |
|||
|
|
|
اروڑ یا الور سندھ کا ایک قدیم شہر ضرور ہے لیکن تاریخی کتب و دستاویزات میں اس نام سے کسی سلطنت کا کوئی وجود نہیں۔ مذکورہ مضمون میں جس دورانیے کا تذکرہ کیا گیا ہے اس دور میں سندھ ساسانی سلطنت کے ماتحت تھا ۔ صاحب مضمون اس بارے میں وضاحت کریں یا میری منتظمین سے گزارش ہے کہ اس مضمون کو حذف کردیں۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:14, 4 مئی 2016 (م ع و)
حوالہ
ترمیمممماکب صاحب، جیسا کہ رائے سلطنت کے لیے حوالہ جات دیے گئے ہیں اسی طرح مذکورہ مضمون کے لیے بھی حوالہ جات پیش کریں۔ بصورت دیگر محمد عارف سومرو ک مطابق جو سندھ کی تاریخ پر گہری نظر رکھتے ہیں ہمیں اسے حذف کرنا پڑے گا۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 14:45, 4 مئی 2016 (م ع و)
- مماکب صاحب نے انگریزی مضمون سے ترجمہ یا اخذ کیا ہے۔ انگریزی مضمون میں 450 قبل مسیح سے 489ء تک کا دورانیہ بتایا گیا ہے، میری نظر سے اس نام سے کسی راج یا سلطنت کا نام کسی کتاب میں نہیں ملا۔ اعجاز الحق قدوسی، سید سلیمان ندوی، عبدالحلیم شرر، ابو ظفر ندوی، ایچ ٹی لینبرک، ڈاکٹر احمد حسن دانی، پیر حسام الدین راشدی، علی شیر قانع ٹھٹوی، رحیمداد خان مولائی شیدائی، ڈاکٹر اشتیاق حسین قریشی جیسے صاحبانِ علم میں سے کسی نے اپنی کتاب میں رور سلطنت کے نام سے کچھ نہیں لکھا البتہ مختلف ادوار میں اروڑ یا الو یا برہمن آباد کے علاقائی حکمرانوں کا تذکرہ سرسری کیا گیا ہے لیکن تاریخ نے ہمیشہ بڑے حکمرانوں طبقوں یا سلطنتوں کو یاد کیا ہے۔
- میری رائے میں یہ Ror Dynasty جیسا کہ بتایا انگریزی مضمون میں بتایا گیا ہے اسے ایک علاقائی حکمراں طبقہ کہا جا سکتا ہے لیکن اسے سلطنت یا راج نہیں کہہ سکتے، انگریزی مضمون لکھنے والے نے غلطی کی ہے کیوںکہ وہ سندھ کی تاریخ سے ناواقف لگتا ہے۔ دوسری بات یہ کہ کسی ایک شہر پر حکمرانی کرنے والے خاندان کو راج یا شاہی خاندان نہیں کہا جا سکتا۔تیسری بات یہ کہ 450 قبل مسیح سے 489ء سندھ میں بہت سے غیر ملکی حملہ آور آئے جیسا کہ کشن، ساسانی، یونانی، گپتا (جس کا ثبوت ان کے سندھ میں ملنے والے سکوں سے ملتا ہے ) وغیرہ اس لیے مذکورہ رور سلطنت کی حکومت مستقل کبھی نہیں رہی ہو گی کیونکہ اس سلطنت کے سکے سندھ میں نہیں ملے (نیشنل میوزیم کراچی اور اسٹیٹ بینک میوزیم کراچی میں بھی کوئی سکہ موجود نہں اور The coins of India - C. J. Brown, Pre-Kushana Coins In Pakistan by Osmund Bopearachchi / Aman ur Rahman کتب میں بھی تذکرہ نہیں ملتا)۔ نتیجتاً ہم اسے سلطنت قرار نہیں دے سکتے کیونکہ سلطنت یا راج سے مراد یہ ہے کہ کسی انفرادی حکمران یا خاندان کسی جغرافیائی خطے یا ملک پر بغیر کسی بیرونی امداد کے آزادانہ حکومت کرتا ہو۔
- مماکب صاحب نے مضمون ترجمہ یا اخذ تو کر دیا لیکن اپنی تحقیق نہیں کی جیسا کہ تاریخ کے کسی بھی مضمون کے ضروری ہے۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ ہم اردو ویکیپیڈیا پر انگریزی ویکیپیڈیا کی اندھی تقلید نہیں کرسکتے۔ باقی اس مضمون کے بارے میں فیصلہ کرنا منتظمین کا کام ہے۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 04:28, 5 مئی 2016 (م ع و)
سن تاریخ کی غلطی
ترمیممحترم ممماکب صاحب انگریزی مضمون میں اس سلطنت کا زوال 489 AD یعنی عیسوی ہے لیکن آپ نے رور سلطنت میں 489 قبل مسیح لکھا ہے۔ ایسا کیوں ہے؟۔--محمد عارف سومرو (تبادلۂ خیال • شراکتیں) 03:50, 9 مئی 2016 (م ع و)
بیرونی روابط کی درستی (دسمبر 2020)
ترمیمتمام ویکیپیڈیا صارفین کی خدمت میں آداب عرض ہے،
ابھی میں نے روہڑا راج پر بیرونی ربط میں ترمیم کی ہے۔ براہ کرم میری اس ترمیم پر نظر ثانی کر لیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی سوال ہو یا آپ چاہتے ہیں کہ بوٹ ان روابط یا صفحے کو نظر انداز کرے تو براہ کرم مزید معلومات کے لیے یہ صفحہ ملاحظہ فرمائیں۔ میری تبدیلیاں حسب ذیل ہیں:
- http://www.borobudur.tv/avadana_07.htm میں https://web.archive.org/web/20130603004232/http://www.borobudur.tv/avadana_07.htm شامل کر دیا گیا
نظر ثانی مکمل ہو جانے کے بعد آپ درج ذیل ہدایات کے مطابق روابط کے مسائل درست کر سکتے ہیں۔
As of February 2018, "External links modified" talk page sections are no longer generated or monitored by InternetArchiveBot. No special action is required regarding these talk page notices, other than ویکیپیڈیا:تصدیقیت using the archive tool instructions below. Editors have permission to delete these "External links modified" talk page sections if they want to de-clutter talk pages, but see the RfC before doing mass systematic removals. This message is updated dynamically through the template {{sourcecheck}}
(last update: 15 July 2018).
- If you have discovered URLs which were erroneously considered dead by the bot, you can report them with this tool.
- If you found an error with any archives or the URLs themselves, you can fix them with this tool.
شکریہ!—InternetArchiveBot (بگ رپورٹ کریں) 04:31، 30 دسمبر 2020ء (م ع و)