• سلام علیکم، خالد محمود صاحب آپ نے اچھے مضامین کا اضافہ کیا ہے ان سے اردو دائرہ المعارف کو وسیع کرنے میں مدد ملے گی۔ افراز
  • جناب خالد محمود صاحب ، آپ کے پیغام کا شکریہ ۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ نام کو اردو میں ہی رہنے دیجیۓ۔ یہ صرف پاکستان میں ہی ہوتا ہے کہ کسی انگریزی نام کو اردو میں کرنے سے ڈر لگتا ہے۔ دنیا کی ہر زبان میں نیشنل جیوگرافک سوسائٹی کو اس زبان میں ترجمہ کرکے ہی لکھا جاتا ہے۔ اگر درکار ہوں تو ان قوموں کی مثالیں دے سکتا ہوں جو کہ پاکستان سے ایک ہزار سال آگے پہنچ چکی ہیں اور اپنی زبان میں ہی ہر انگریزی لفظ کو لکھ کر پہنچی ہیں۔ افراز
  • خالد محمود صاحب میں آپ کی بات کو سجھ رہا ہوں، مگر صرف اتنا عرض کرنا چاہتا ہوں کہ ہر بات یا لفظ جب نیا ہو تو اجنبی ہی محسوس ہوتا ہے اگر ہم آج اسے سامنے لاتے ہیں تو آنے والے ذہن (وہ جو آج بچے ہیں) یقینا اسے اجنبی نہیں سمجھیں گے۔ میں آج کی نسل سے مایوس ہوچکا ہوں کیوں ان میں 99٪ لوگ انگریزی کے ذہنی ہی نہیں روحانی غــلام ہیں ، میں تو جو مضامین بھی لکھتا ہوں وہ آنے والی نسل کو ذہن میں رکھ کر لکھتا ہوں۔ جب ہم آپ بچے تھے ، ہمکو وہ تمام کچھ اردو میں مل جاتا تو آج ہم ایسا نہیں سمجھتے کہ انگریزی کے الفاظ کو اردو میں کردیا جاۓ تو انکی اہمیت ختم ہوجاتی ہے۔ خیر ، ہمارے اردو ویکیپیڈیا پر ایک انگریزی کے رکھوالے ہیں انسے میری خاصی بحث ہو چکی ہے اور اب میں اس بات میں مزید وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا لہذا میں ہار مانتا ہوں ، اگر آپ مناسب سمجھتے ہیں تو آپ براہ کرم اس مضمون کو انگریزی نام (کلمہ نویسی) کی جانب منتقل کردیجیۓ۔ مضمون کو انگریزی نام سے اردو کی جانب کرنے کی معذرت چاہتا ہوں۔ افراز
  • خالد محمود صاحب ، آپ سے ایک گذارش کرنی ہے کہ آپ اپنے مضمون میں کوئی زمرہ لازمی رکھ دیا کیجیۓ۔ زمرہ معلوم کرنے کا طریقہ یہ ہوسکتا ہے
  1. سب سے پہلے تو صفحہ اول پر جو خوش آمدید کے نیچے حرف ابجد درج ہیں ان سے موجودہ زمرہ جات میں تلاش کرلیجیۓ کہ آپ کا متعلقہ زمرہ پہلے سے موجود تو نہیں ؟ اگر ہے تو اسی کو استعمال کیجیۓ ، یادآوری کر لیجیۓ کہ ایک ہی مقصد کے لیۓ دو زمرے بنا دینا بہت الجھن پیدا کرے گا۔
  2. اگر آپ کا مطلوبہ زمرہ پہلے سے موجود نہیں تو آپ انگریزی ویکیپیڈیا میں تلاش کر لیجیے کہ آپ کا مضمون انگریزی ویکیپیدیا پر کس زمرے میں رکھا گیا ہے۔ آپ جو مضامین لکھ رہے ہیں ان میں سے تقریبا تمام ہی انگریزی ویکیپیڈیا پر موجود ہیں لہذا آپ کو تلاش میں کوئی خاص دقت نہیں ہوگی۔
  3. براہ کرم خود کوئی زمرہ اس وقت تک نہ بنایۓ کہ جب تک آپ کو یقین کامل نہ ہو کہ آپ جو زمرہ منتخب کر رہے ہیں وہ واقعی زمرہ بن سکتا ہے۔ مناسب یہی ہے کہ انگریزی کے زمرہ جات کو ہی ترجمہ کر کے اپنا لیا جاۓ۔ افراز
  • میٹر کا صفحہ نیا اس لیۓ نہیں آرہا تھا کہ وہ نیا نہیں تھا۔ آپ نے چونکہ مادہ کا REDIRECT حذف کرکے میٹر کا صفحہ بنایا تھا اس لیۓ سسٹم نے اسکو نیا ظاہر نہیں کیا۔ ایسی صورت میں ضدابہام صفحہ بنانا زیادہ مناسب ہے۔ آپ اب میٹر کو تلاش کریں گے تو ضدابہام پر چلے جائیں گے، اسکی ترمیم پر کلک کر کہ آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ ضد ابہام (Disambig) صفحہ کیسے بنایا جاتا ہے۔ افراز

Redirecting a page ترمیم

آپ کی تجویز کے مطابق میں نے صفحہ ریڈائیریکٹ کر دیا ہے۔ کوئی بھی صفحہ ریڈائیریکٹ کرنا بہت آسان ہے۔ مثلا آپ صفحہ الف کو صفحہ ب کی طرف ریڈائیریکٹ کرنا ہے تو صفحہ الف میں لکھیے:

#REDIRECT [[]]

پھر بریکٹوں کی جوڑیوں کے درمیان ب لکھ دیں۔ جیسے

#REDIRECT [[ب]]

جس صفحہ پر بھی صرف اوپر والی سطر ہو گی وہ صفحہ، صفحہ ب کی طرف ریڈائیریکٹ ہو جائے گا۔

امید ہے کہ یہ پیغام آپ کے کام میں معاون ثابت ہو گا۔

حیدر 02:00, 28 نومبر 2006 (UTC)

Regarding your post on the Diwan-e-aam:

  • Please check the Talk page of "Azam Tariq." The current version was rewritten by Wahab sahib after much disagreement. In my view, it is a fairly good write. If you have objections, please point out the specifics on the Talk page and work it out with Wahab sahib.
  • You point about many "religious" articles is well taken. These were cut-n-paste by anonymous individuals from other places. These were never written for the wikipedia. Until we have more contributors with interest in these subjects, we have decided to leave these alone. This does not mean endorsement.
  • I do not buy the argument quoted by you that for "these reasons" people are not intersted in contributing here. They should indeed contribute and we will work out our "biases" with them.

--Urdutext 00:04, 12 دسمبر 2006 (UTC)

  • خالد محمود صاحب کیسے ہیں، آپ نے اپنی طبیعت کی ناسازی کا ذکر کیا۔ جب تک مکمل صحت نہ ہوجاۓ آرام کیجیۓ۔ ویکیپیڈیا پر کام تو چلتا رہے گا صحت پہلے درجہ پر اہم ہے۔ براہ کرم میری کوئی بات اگر عربی اصطلاحات کے بارے میں ناگوار گذری ہو تو درگذر فرمایۓ گا۔ آپ کی بات کو میں سمجھتا ہوں آپ بھی ایک لحاظ سے درست ہی کہـ رہے ہیں اور کوشش کروں گا کہ جہاں تک ممکن ہو مشکل الفاظ سے بچ کر کچھ لکھ سکوں۔ خیر، یہ باتیں تو ہوتی رہیں گی، پہلے آپ اپنی صحت پر توجہ دیجیۓ۔ دعاگو افراز

Nonkilling ترمیم

Hi! I was wondering if you would help us create an entry in Farsi for "Nonkilling" [1]. The first paragraph would do! --Cgnk 20:00, 3 جون 2009 (UTC)

ینی چری ترمیم

السلام وعلیکم خالد صاحب، آپ سے صرف اتنا عرض کرنا ہے کہ ینی چری کے مضمون میں آپ نے لکھا ہے کہ یہ جاں نثار کی بگڑی ہوئی شکل ہے۔ ایسی کوئی بات نہیں آپ شاید انگریزی کے لفظ Jannissaries سے دھوکہ کھاگئے ہیں۔ ینی ترک زبان میں نئے کو کہتے ہیں جبکہ چری فوج کو کیونکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ فوج کو منظم شکل دی گئی تھی اس لئے ترکی میں یہ ینی چری کہلائے۔ دوسری بات یہ کہ ینی چری سلطنت عثمانیہ کے زوال کے آغاز کے بعد بدعنوانی میں نمبر ون ہوگئے تھے (بالکل ہماری طرح) اور ملک کے تمام معاملات میں مداخلت کو اپنا فرض اولین اور خود کو عقل کل سمجھنے لگے تھے حتی کہ انہوں نے ایک سلطان کو مار بھی ڈالا۔ بعد ازاں محمود ثانی کے دور میں ان کا خاتمہ کردیا گیا اور ینی چری کا ایک ایک سپاہی مار ڈالا گیا۔ میرا مقصد صرف وضاحت کرنا تھا، برا لگے تو معذرت --Fkehar 07:52, 28 دسمبر 2006 (UTC)


  • خالد صاحب، میرا مقصد ہرگز بحث کرنا یا آپ کا دل دکھانا نہیں تھا میرا مقصد صرف اورصرف درست معلومات فراہم کرنا تھا۔ میرا ماخذ آکسفورڈ کی انگریزی۔اردو لغت ہے جسے شان الحق حقی صاحب نے مرتب کیا ہے۔ اس لغت کے صفحہ نمبر 852 پر Janissary یا janizary کا مطلب یہی درج ہے جو میں آپ کو بتارہا ہوں یعنی ترکی زبان کا لفظ جس کا مطلب "نئی فوج" ہے۔ باقی رہی بات انگریزی کی تو انگریزوں اور یورپیوں نے عربی اور مسلمانوں کی دیگر زبانوں کے الفاظ کا جو حشر کرکے اپنی زبان میں ڈھالا ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ آپ ینی چری کی بات کررہے ہیں عثمانی سلطنت کو سب مسلمان اور خود ترک عثمانی سلطنت بولتے تھے لیکن انگریز اور یورپی Ottoman (اوٹومین) کہتے ہیں ، کیوں؟ اس کا کوئی جواب نہیں، ترکوں نے جاکر انہیں نہیں بولا تھا کہ آپ Ottoman کہیں۔ بالکل اسی طرح انہوں نے ینی چری کو بھی اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرڈالا۔ مانا کہ ینی چری جانثار تھے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اصل لفظ جانثاری تھا۔ اس کے علاوہ مندرجہ ذیل لنکس پر دیکھ سکتے ہیں کہ اصل لفظ کیا ہے۔
  • یونیورسٹی آف کیلگری اس میں پہلے ہی جملے میں بتایا گیا ہے کہ یہ انگریزی میں آکر بدلا ہے نہ کہ انگریزی میں جانثاری سے بدل کر ینی چری ہوگیا۔
  • یاہو ڈکشنری اس لنک پر ETYMOLOGY میں بتایا گیا ہے کہ یہ لفظ کہاں سے آیا ہے؟


میرے خیال میں اب کسی شک و شبے کی گنجائش نہیں، اگر اب بھی آپ کو کوئی شک ہے تو مطلع کیجئے۔ میں حاضر ہوں۔ --Fkehar 09:30, 28 دسمبر 2006 (UTC)

تکلیف پر معذرت اور وضاحت ترمیم

خالد صاحب میرا مقصد ہرگز کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ میں آپ کو ویکیپیڈیا کا ایک سنجیدہ رکن سمجھتا ہوں جو باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں۔ بلکہ میں نے آج صبح ہی آپ کو ویکیپیڈیا پر منتظم کے لئے نامزد کیا ہے جس کی اطلاع میں آپ کو دینا بھول گیا۔ رہی بات موجودہ بحث کی تو میں آپ پر واضح کردوں کہ واللہ میرا مقصد صرف اور صرف درست معلومات کی فراہمی ہے میں کسی کا دل دکھانا ہرگز نہیں چاہتا لیکن میری کسی بات سے آپ کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں تہہ دل سے اس پر معذرت خواہ ہوں۔ دوسری بات یہ کہ میں آپ سے گفتگو کررہا ہوں تو آپ کسی اور کو یہ تبصرہ نہ دیں کہ

I will never comment about names in future 

بلکہ یہ بات مجھ سے کہتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ نام کا تنازعہ جہاں بھی ہو وہاں بہتر حل REDIRECT بنانا ہے جو میں بناتا رہتا ہوں۔ --Fkehar 09:56, 28 دسمبر 2006 (UTC)

سلام

خالد صاحب میں بھی Fkehar والی بات ہی کہنا چاہتا ہوں۔ اور یہی اضافہ کرون گا will always welcome ur comments

آصف 28 دسمبر 2006ء

  • کچھ معلوم نہیں ہو پا رہا کہ معاملہ کیا ہے؟ اگر اصل مسلہ بتادیں تو ہو سکتا ہے کہ میں کوئی مدد کرسکوں۔ افراز

اب تک کی تحقیقات ترمیم

  • خالد محمود اور فہد صاحبان مجھے یہ معلوم ہوا کہ معاملہ Janissary یا Janizary کی اصل الکلمہ کا ہے۔ میری اب تک کی تحقیقات کے مطابق یہ لفظ ترکی کے دو الفاظ کا مرکب ہے
  • yeni = نیا
  • ceri = فوجی

ان سے مرکب ہوکر yenicheri ہوا جو اطالوی میں جاکر ginnizzero بنا اور پھر فرانسیسی والو نے اسکو janissaire بنا کر انگریزی والوں کو تحفہ کردیا جنہوں نے اسکو آج کا انگریزی Janissary بنا ڈالا۔ عربی کی لغات میں اسے انکشاری اور فارسی میں ینی چری لکھا گیا ہے۔

  • الفاظ کا گھن چکر بعض اوقات اس قدر پیچیدہ ہوجاتا ہے کہ اصل بات تک پہنچنا آسان نہیں رہتا۔ یہ وہ معلومات ہیں جن پر میں فی الحال یقین رکھتا ہوں، کل کا حال اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کیا معلوم کوئی نئی بات سامنے آجاۓ اور یہ معلومات بدلنی پڑجائیں :-) ایک انگریزی کی کہاوت یاد آگئی ۔۔۔

To be good is to change, to be perfect is to change often

افراز

خوش آمدید ترمیم

السلام وعلیکم خالد صاحب! کافی دن سے آپ کا انتظار کررہا ہوں۔ اصل میں اس دن ینی چری والی بحث کے بعد سے آپ غائب تھے اس لئے میں پریشان ہوگیا تھا کہ کہیں آپ ناراض ہوکر چھوڑ کر نہ چلے گئے ہوں۔ ویسے دل سے بتائیے گا کہیں آپ ناراض تو نہیں۔ میری طرف سے ایک بار پھر معذرت ۔ --Fkehar 06:40, 5 جنوری 2007 (UTC)

بلند ترین پہاڑ ترمیم

السلام وعلیکم خالد صاحب، آپ دنیا کے بلند ترین پہاڑوں پر مقالے لکھ رہے ہیں اس لئے ان سے منسلکہ ایک سانچہ ترتیب دیا ہے سانچہ:بلند پہاڑ، اس کے ناموں کو آپ خود درست کرسکتے ہیں اور انہیں متعلقہ مضامین کے نیچے لگادیں گے تو نوازش ہوگی۔ کسی مشکل کی صورت میں رابطہ کریں --Fkehar 05:56, 27 جنوری 2007 (UTC)


  • اب دیکھ لیں، ٹھیک ہے؟ Fkehar 06:20, 27 جنوری 2007 (UTC)

جن؟؟؟؟؟ ترمیم

السلام وعلیکم! امید ہے مزاج بخیر ہوں گے، میرا مقصد بھی آپ کی حوصلہ شکنی ہر گز نہیں بلکہ میرا مقصد ہے کہ کم از کم وہ لوگ جو یہاں کام کرتے ہیں انہیں اس چیز کا علم ہونا چاہئے کہ کیا غلط ہے اور کیا صحیح؟ آپ موئن جو دڑو کے جتنے نام ہیں سب سے ری ڈائریکٹ بنادیں لیکن اصل مضمون "موئن جو دڑو" نام کا ہی ہو تو بہتر ہے کیونکہ اصل نام یہی ہے۔ جہاں تک "جن" کی بات ہے تو آپ نے اچھے بھلے انسان کو جن بنادیا، خیر جن کتنا کام کرتے ہیں یہ تو ہمیں نہیں معلوم ہم نے تو سب سے زیادہ انسانوں کو کام کرتے دیکھا ہے ؛-)۔ خوش رہیں اور کام کرتے رہیں۔ والسلام --Fkehar 08:18, 10 فروری 2007 (UTC)

  • خالد صاحب سلام ، بہت خوشی ہوئی آپ نے نباتات کی جماعت بندی کے ساتھ اندراج کیۓ۔ براہ کرم جماعت بندی سے متعلق یہ صفحہ ضرور دیکھیۓ ۔ اور جو تبدیلیاں گل لالہ میں کی گئی ہیں ان پر بھی نظر ڈال لیجیۓ۔ جماعت بندی میں Kingdom تا Species جو درجات آتے ہیں وہ آپ کو اوپر کے ربط پر جاکر مل جائیں گے۔ ان درجات میں صرف سابقہ کی ذرا سی غلطی سے مفہوم ناکارہ ہوجاتا ہے۔ افراز
  • خالد صاحب آپ بہترین مضامین لکھ رہے ہیں پودوں پر، آپ کے مضامین میں درجہ بندی دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ جیسے صحرا میں بادِ نسیم چل گئی ہو :-) ایک مشورہ ہے کہ پودوں کو براہ راست نباتیات (Botany) میں رکھنے کے بجاۓ نباتات (Plants) میں اور ہوسکے تو نباتات میں بھی پھول یا ادویاتی پودے یا مسالاجاتی پودے کے زمرے میں رکھا جاۓ تو زیادہ مناسب ہوگا۔ افراز
  • خالد صاحب dandelion کو اردو میں مختلف نام دیۓ جاتے ہیں، بتھول بھی کہا جاتا ہے اور بھبھول بھی ہندی یا یوں کہ لیں کہ ہندوستان میں بھی انہی ناموں کے ساتھ ساتھ کنپھول بھی کہا جاتا ہے۔
  • Dragonfly اگر آپ حشرات کی بات کررہے ہیں تو میرے خیال میں اسکا بھی اردو میں کوئی ایک نام نہیں ہندوستان پاکستان میں اکثر بھنبیری سنا جاتا ہے
  • ایک گذارش آپ سے یہ کرنی ہے کہ اگر جماعت بندی کے سانچہ خاعت میں کسی لفظ کی اردو نہ ملے تو اسے نظرانداز نہ کیجیۓ بلکہ انگریزی نام ہی لکھ دیا کیجیۓ اور اردو کی جگہ متبادل زیرتحقیق تحریر فرما دیا کیجیۓ (مثلا جیسا کہ یہاں) کیا گیا ہے۔ افراز

مشورہ ترمیم

خالد صاحب سلام، عالمی درجہ بندیوں کی فہرست کا نام record کی نسبت سے --- فہرست سجل عالم --- رکھنا مناسب نہیں :-)

  1. record = سجل
  2. records = سجال

سمرقندی

خالد صاحب صرف ایک بات عرض کردیتا ہوں کہ ؛ درجہ بندی کا مطلب ranking ہوتا ہے اور آپ کو بھی معلوم ہے کہ world ranking اور world record میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ اگر آپ اٹکل پچو اور سب چلتا ہے والا وہی رواج جو کہ اردو (پنجابی سندھی وغرہ بھی شامل ہیں) بولنے والی قوم نے صدیوں سے اپنا رکھا ہے جاری رکھنا چاہتے ہیں تو میں کیا کرسکتا ہوں۔ اتنی گذارش کردوں کہ سائنس اور علمی طور پر اس انداز کی کوئی اہمیت نہیں۔ سمرقندی

اردو کا المیہ ترمیم

محترم خالد صاحب السلام علیکم۔ آج کل کی بحث کی وجہ سے آپ سے مخاطب ہوں۔ عرض یہ ہے کہ ھر شخص کا اپنا ایک نقطہ نظر ہوتا ہے اور ہو اس کے مطابق کام کرتا ہے۔ آپ کا کام وکی پر بہت اچھا ہے اور آپ کے اخلاص میں کوئی شبہ نہیں۔ عرض یہ ہے کہ اپنا کام اسی طرح جاری رکھیں جیسا آپ چاہتے ہیں۔ اردو لکھنے والے پہلے ہی بہت کم ہیں اور اوپر سے ایسی بحثوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں جس سے اردو کو نقصان ہوگا۔ گذارش یہ ہے کہ آپ وکی کا ایک اھم حصہ ہیں اور آپ کا کام جاری رہنا چاہئے۔ میں تو ھر طرف سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے اپنے نقطہ نظر کے مطابق کام کریں۔ میرا کام بہت کم ہے کیونکہ میں ایک تو نیا ہوں دوسرے وقت کی شدید کمی کا شکار۔ ایسے میں آپ اور دوسرے لوگوں سے مل کر کام جاری رکھنے کی درخواست کرتا ہوں۔ اگر میری کوئی بات بری لگی ہو تو ازحد معافی چاہتا ہوں۔ مخلص۔ --سید سلمان رضوی 18:27, 26 مارچ 2007 (UTC)

تنبیہ !! ترمیم

میں بھی یہی سمجھتا ہوں کہ یہاں عربی الفاظ کی بھرمار ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ جو ہورہا ہے اسے بھی رکوادیا جائے، آپ کے ناقص طرز عمل کے باعث یہاں حیاتیات اور نباتیات پر مضمامین لکھنے والی اہم ترین شخصیت سمرقندی صاحب چھوڑ کر چلے گئے، میرا خیال ہے کہ انہیں راضی کیا جاسکتا تھا لیکن آپ کے طرز عمل کے باعث وہ جاچکے ہیں۔ میں نے نیشنل جیوگرافک والے معاملے پر صرف مثال دی تھی آپ تو دل پر لے بیٹھے، ویسے آپ مجھے یہ بتائیے کہ میں نے آپ کا کون سا مضمون مٹا کر اپنے نام سے لکھا ہے؟ یہ الزام آپ پہلے بھی دھر چکے ہیں لیکن میں آپ کو جذبات میں مغلوب سمجھ کر ٹال گیا۔ بات کرنے کا کوئی انداز اور اخلاق نامی بھی کوئی چیز ہوتی ہے، یہاں پہلے بھی میرے حوالے سے چند باتیں کی گئیں لیکن میں برداشت کرگیا، اب آپ چوری کا الزام لگا رہے ہیں، میں آپ کو متنبہ کرتا ہوں کہ آئندہ بات کرتے ہوئے آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں بصورت دیگر میں منتظمین اعلیٰ سے رابطہ کروں گا۔ میں بہت دھیمے مزاج کا اور ہر کسی سے تعاون کرنے والا آدمی ہوں اور صبر سے کام لیتا ہوں لیکن تیسری یا چوتھی مرتبہ الزامات لگانے پر خاموش نہیں رہ سکتا۔ آپ پہلے بھی سمرقندی صاحب کے بارے میں اس طرح کا جملہ لکھ چکے ہیں جو بہرحال ادب کے دائرے سے باہر ہے

لے بھئی ان کی عربی کر کے دکھا

اس کے علاوہ دانش صاحب بھی مجھے صلوٰتیں سنا کر چلے گئے۔ میں آپ دونوں حضرات کو ایک مرتبہ پھر متنبہ کرتا ہوں کہ اخلاق کے دائرے سے نہ نکلیں اور اپنی گفتگو میں آداب کو ملحوظ خاطر رکھیں۔ نہ میں نے کسی کو برا بھلا کہا ہے کہ نہ کسی پر الزامات دھرے ہیں بلکہ حتی الامکان ہر کسی کے ساتھ تعاون ہی کیا ہے، کیا دانش صاحب نہیں جانتے کہ میں نے لڑاکا جہازوں کے مضامین پر ان کے ساتھ تعاون کیا؟ کیا آپ (خالد صاحب) نہیں جانتے کہ جب آپ نے پہاڑوں پر مضامین لکھے تو میں نے اپنا کام چھوڑ کر آپ کو سانچے بنا کر دیئے، نجانے کیوں آپ لوگ چھوٹی چھوٹی باتوں پر دائرۂ اخلاق سے باہر نکل جاتے ہیں۔ Fkehar 07:21, 27 مارچ 2007 (UTC)

آپ کو 2 گھنٹے کیلیے بلاک کر دیا گیا ہے ترمیم

آپ کو وارننگ کے طور پر دو گھنٹے کیلیے بلاک کر دیا گیا ہے۔ صفحہ اول پر کسی بھی بڑی تبدیلی سے پہلے دیگر مدونین و منتظمین کا اتفاق رائے ضروری ہے۔ گو کہ مجھے آپ کی بیشتر باتوں سے اتفاق ہے لیکن کوئی بھی یکطرفہ قسم کا بڑا قدم اردو وکیپیڈیا کی روح کے خلاف ہے۔ حیدر 20:30, 27 مارچ 2007 (UTC)

ترکش کا آخری تیر -- خالد صاحب کے لیے!! ترمیم

تو میرے بھائی میں نے کب کہا کہ اردو پر پہلا حق اردو الفاظ کا نہیں ہے اور میں نے کب لوف جسیم، حوت نیلگوں اور خلد الماء اور اس طرح کے دیگر الفاظ کی حمایت کی ہے؟ آپ کو کسی نے تنگ نہیں کیا بلکہ آپ نے یہ موضوع خود چھیڑا تھا اور اگر آپ کے بیان کردہ موضوع سے دلچسپی نہ ہوتی تو کوئی اس پر گفتگو بھی نہ کرتا۔ میں نہ سمرقندی صاحب کی وکالت کررہا ہوں نہ انہوں نے مجھے اس کا کہا ہے، بلکہ میں تو ان کے نام سے زیادہ انہیں جانتا بھی نہیں۔ اگر آپ اس طرح کے تبادلۂ خیال کو بد مزگی سمجھتے ہیں تو یہ آپ کی سوچ ہے میں تو اس طرح کی گفتگو کو تعمیری سمجھتا ہوں جس کا انشاء اللہ کوئی نہ کوئی اچھا حل ہی نکلے گا۔ مجھے اعتراض صرف اس بات پر ہے کہ اپنی بات کو ثابت کرنے کے لیے آپ جو طرز عمل اختیار کررہے ہیں وہ درست نہیں۔ میں نے اپنی جو بات کی ہے ثبوت کے ساتھ کی ہے ینی چری کے موضوع پر ہونے والی بحث پر میں نے آپ کو چھ سات ثبوت دیئے تھے (آپ کو یاد ہوں گے) جبکہ موئن جو دڑو پر بھی میں نے ثبوت کے ساتھ بات کی تھی۔ نظم و ضبط کی خلاف ورزی میں نہیں کررہا بلکہ آپ کررہے ہیں جو بغیر کسی سے پوچھے صفحہ اول کو پہلا صفحہ کی جانب منتقل کررہے ہیں۔ آپ کہہ رہے ہیں کہ میں پہلا حق عربی ناموں کو نہیں دیتا ہوں تو میں نے جبرالٹر کو جبل الطارق کیوں نہ کیا؟ ورلڈ ٹریڈ سینٹر کو مرکز تجارۃ العالمی کیوں نہ لکھا؟ پیٹروناس ٹوئن ٹاور کو تبدیل کیوں نہ کیا؟ جن ماؤ بلڈنگ کو کیوں "عام فہم" الفاظ میں رہنے دیا؟ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو کیوں نہ تبدیل کیا؟ پورٹ ٹاور کمپلیکس اور حبیب بینک پلازہ کو بھی کچھ اور بنادیتا؟ کیا عربی میں کریٹ، کوہ پائرینیس اور رہوڈس کے نام نہیں ہیں؟ میں تھریس اور اٹلی کو تراقیہ اور اطالیہ بھی کرسکتا تھا! دنیا کا آٹھواں عجوبہ سے زیادہ آسان لفظ اور کیا ہوسکتا ہے؟ نیشنل اسٹیڈیم کو کچھ اور بھی لکھا جاسکتا تھا! آپ کو لے دے کر بلاط الشہداء ہی یاد آرہا ہے؟ یہ نام میں نے کتابوں میں پڑھا تھا اس لیے لکھا مجھے یہ معلوم نہیں کہ عربی وکیپیڈیا پر اس کو کیا لکھا گیا ہے۔ دوسری بات یہ کہ اگر آپ یہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے دانستہ طور پر آپ کے مضامین کو مٹا کر اپنے لکھے ہیں تو میرے پاس ویسے تکمیل طلب کام اتنا زیادہ ہے کہ میرے پاس دوسروں کے مضمون مٹا کر از سر نو دوبارہ لکھنے کا وقت نہیں۔ البتہ اگر آپ یہی سمجھتے ہیں کہ میں نے یہ "حرکت" جان بوجھ کر کی ہے کہ تو خاکسار معذرت خواہ ہے۔ آپ نے تصویروں کے استعمال کے حوالے سے بات کی ہے کہ میں بغیر اجازت شائع کرتا ہوں، کم از کم آپ کو تو یہ بات نہیں کہنی چاہیے آپ کو یاد ہوگا کہ ناران کے مضمون میں ایک تصویر لگائی گئی تھی جس کی میں نے اس کے فوٹوگرافر سے اجازت لی تھی۔ آخری بات یہ کہ آپ دوبارہ یہ نہیں بولیں گے کہ سمرقندی صاحب کو خوش کرنے کے لیے میں اردو کا خون کررہا ہوں۔ آپ ذیل میں نومبر میں حیدر صاحب اور سمرقندی صاحب کے درمیان ہونے والی بحث پر میرا نقطۂ نظر دیکھ لیں، اس کے بعد شاید آپ مجھ سے اختلاف نہ کریں:

السلام وعلیکم حیدر بھائی! امید ہے بخیر ہوں گے۔ آپ سے بات کرنے کا مقصد آپ کے اور افراز بھائی کے درمیان ہونے والی تلخی کو ختم کرنا اور معاملے کو مزید الجھنے کے بجائے اس پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ بات دراصل یہ ہے کہ یہ مسئلہ صرف ویکیپیڈیا پر نہیں بلکہ دنیا بھر میں اردو استعمال کرنے والوں کا مسئلہ ہے جو ابھی تک حل طلب ہے۔

میری ذاتی رائے یہ ہے کہ جس طرح اردو عربی، فارسی، ترکی، سنسکرت اور دیگر زبانوں کے ملاپ سے بنی ہے اس سے یہ چیز اردو کے مزاج میں شامل ہے کہ یہ دوسری زبانوں کے الفاظ کو اپنی اندر سمونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ انگریزی زبان کے الفاظ اردو میں شامل نہیں ہوسکتے تو میرے خیال میں عربی، فارسی، ترکی و دیگر زبانوں کو سرخاب کے پر نہیں لگے کہ ان کے الفاظ تو اردو میں شامل کئے جاسکتے ہیں لیکن انگریزی کے نہیں۔ اس لئے وہ انگریزی الفاظ جو آج کل اردو میں مروج ہیں ان کو ہرگز نہیں چھیڑا جانا چاہئے۔ پہلے زمانے میں انگریزی کے الفاظ اردویا لیئے جاتے تھے مثلا رومانس کو رومان کردیا گیا اور اسی طرح دیگر الفاظ کو بھی اردو کے پیرائے میں ڈھال دیا گیا۔ آج کل کیونکہ یہ کام کوئی ادارہ نہیں کررہا اس لئے اردو سے محبت کرنے والے حلقوں میں یہ بحث چھڑتی رہتی ہے باقی رہے دیگر ان کی بلا سے اردو کیا پاکستان کی ساری مقامی زبانیں ختم ہوجائیں ان کو اس سے کوئی سروکار نہیں۔ اب ذمہ داری یہ بنتی ہے کہ وہ الفاظ جن کا اردو میں متبادل موجود ہے اسے ضرور استعمال کیا جائے جس کا نہیں اسے بطور انگریزی لفظ اردو میں شامل کیا جائے۔ موجودہ اردو میں کہیں انگریزی کی اصطلاح اس حد تک مروج ہے کہ ہم اسے ہٹاکر اردو کی خود ساختہ اصطلاح نہیں ٹھونس سکتے اور کہیں ایسا ہے کہ اردو کی اصطلاح کو نظر انداز کیا جارہا ہو اور انگریزی کی اصطلاح ٹھونسی جارہی ہو تو ہماری ترجیح اردو کی اصطلاح ہوگی اور اس کی ترویج کے لئے جو کچھ ہوسکا ہم کریں گے۔

آپ کو مل کر اس مسئلے کا حل ڈھونڈنا اور درمیان کی راہ تلاش کریں۔ آپ دونوں حضرات دراصل دو انتہاؤں پر چل رہے ہیں اور دونوں کو درمیان میں آنا ہوگا۔

والسلام و دعاگو --Fkehar 10:53, 24 نومبر 2006 (UTC)

بات اگر اب بھی واضح نہیں ہوئی تو میں کیا کرسکتا ہوں؟ اس بحث کو اب میں ختم کررہا ہوں، اس معاملے پر اب کسی بات کا میں کوئی جواب نہ دوں گا کیونکہ نہ میرے پاس اتنا وقت ہے کہ نہ سمجھنے والے کو سمجھاسکوں اور اپنا اہم کام چھوڑ کر بحث کرتا پھروں۔ بہرحال اگر آپ کو کوئی بات بری لگی ہو (میرے خیال میں بہت ساری لگی ہوں گی) تو معاف کردیجیے گا، یہ میرے ترکش کا آخری تیر ہے جو میں نے پھینکا ہے اب میں نہتا ہوں۔ والسلام قدردان و دعاگو Fkehar 05:50, 28 مارچ 2007 (UTC)

خالد صاحب، مدت سے آپ وکیپیڈیا پر نہیں آئے۔ امید ہے کہ آپ جلد ہی وکیپیڈٰیا کے لیے دوبارہ سے وقت نکال سکیں گے۔

--Urdutext 00:28, 13 اپريل 2007 (UTC)

لاپتہ وکیپیڈین ترمیم

آپ نے کافی عرصہ سے اردو وکیپیڈیا میں کوئی ترمیم نہیں کی اس لئے آپ کو لاپتہ وکیپیڈین کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے- --شہزادہ محمّد سمیع اللہ 22:10, 1 نومبر 2012 (UTC)

Commons and article requests ترمیم

Please see your Commons talk page. Also do you do article requests in Urdu? WhisperToMe (تبادلۂ خیال) 16:07, 29 نومبر 2012 (UTC)

آپ کی فوری توجہ مطلوب ہے ترمیم

 مکرمی   خالد محمود صاحب  تسلیمات!
   اردو ویکی پیڈیا  کے ایک لاکھ مضامین  کا ہدف 30  دسمبر 2015  تک مکمل کرنا ہے!   موجودہ رفتار ہی قائم رہی تو ہمارا  ہدف کو پانا غیر ممکن ہوتا جا رہا ہے ۔ آئیے ، توجہ دیں ! ابھی اور آج ہی! ہدف  کو مل کر پائیں۔   وضاحت کے لیے مندرجہ ذیل جدول پیش ہے۔

۔

جدول برائےمضمون شماری
دن تاریخ تعداد مضامین فی صد آج کا اضافہ مزید درکار مضامین
1 1 اکتوبر 81641 81.64% 025 18334
2 2 اکتوبر 81666 % 81.66 027 18307
3 3 اکتوبر 81693 % 81.69 025 18282
4 4 اکتوبر 81718 % 81.71 029 18253
5 5 اکتوبر 81747 % 81.74 034 18219
6 6 اکتوبر 81781 % 81.78 013 18206
7 7 اکتوبر 81794 % 81.79 065 18141
8 8 اکتوبر 81859 جاری جاری جاری
9 9 اکتوبر
100 30 دسمبر 100000 % 100 ۔ ۔
نوٹ:   یومییہ 216 مضامین  کی ضرورت ہے۔--Drcenjary (تبادلۂ خیالشراکتیں) 11:25, 8 اکتوبر 2015 (م ع و)